مبارکباد جویریہ کو مبارک باد !

امن ایمان

محفلین
ہیںںںںں :eek: جیہ کی شادی ہوگئی۔۔جیہ کی بچی آپ نے پہلے سے کیوں نہیں بتایا۔۔۔ہم یہاں کوئی فکنشن ارینج کرتے۔۔۔مجھے اور حجاب کو تو بڑا انتظار ہوتا ہے۔۔ایسے فکنشنز کا :)۔۔۔چلیں خیر۔۔۔۔۔اب جلدی سے یہاں آئیں اور مبارکباد سمیٹیں۔

میری طرف سے بھی آپ کو بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت ساری مبارکباد

اللہ تعالیٰ ہمیشہ خوش و خرم رکھیں۔۔۔زندگی میں اگرکوئی کمی باقی تھی تو ۔۔۔میری دلی دعا ہے کہ نئے رشتے آپ کی زندگی مکمل کردیں۔۔۔صرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں۔۔۔۔اور جیہ کے لیے سب کے دلوں میں بس پیار ہی پیار۔ آمین
(جیہ مجھے ٹھیک طرح سے کسی کے لیے دعا کرنا نہیں آتی۔۔۔ :(
 

فہیم

لائبریرین
جیہ آپ کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک باد

بس اب یہاں کیا میں دعائیہ کلمات لکھوں

لیکن دل سے یہی دعاء نکلی کہ
اللہ آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا فرمائے اور آپ کو ہمیشہ خوشیاں نصیب ہوں۔ آمین
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی اور اعجاز انکل

آپ بتائیں بھلا جویریہ کو کیا معاف کر دیا جائے کہ جویریہ نے ہم سب کو اپنی اس اہم ترین خوشی میں اتنی دیر سے شریک کیا۔۔۔

شگفتہ یہ بھول مجھ سے ہوئی ہے

مگر بقول غالب

ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا

باجا جانی اور شمشاد بھائی مجھ سے ناراض ہو ہی نہیں سکتے;)
 

جیہ

لائبریرین
شک تو مجھے اسی دن ہو گیا تھا لیکن چونکہ اس نے خود سے نہیں بتایا تھا اس لیے میں بھی خاموش رہا۔

شگفتہ بہن اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہو سکتی ہے کہ جیہ کی شادی ہو گئی۔

دل کی گہرائیوں سے مبارک۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ اپنے گھر ہمیشہ خوش رہے، آباد رہے۔

شمشاد بھائی آپ کے باتوں سے گلہ ٹپک رہا ہے۔ :( مگر گلہ اپنوں سے ہی کیا جاتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنا سمجھا ۔

آپ بہت بہت شکریہ شمشاد بھائ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھہرو ٹھہرو۔۔ یہ کس کی شادی کی باتیں ہو رہی ہیں؟

کمال ہوگیا۔۔ جویریہ نے شادی کرلی، اس کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور مجھے پتا تک نہیں چلا۔۔ :shock:

میں تو سمجھا تھا کہ وہی ہزار، دوہزار پیغامات مکمل ہونے کی مبارک دی جا رہی ہے۔:confused:

جویریہ بہن، آپ کو شادی کی بہت بہت مبارک قبول ہو۔ اللہ تعالی آپ کو آپ کو آپ کے گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ کو زندگی کی خوشیاں دیکھنا نصیب کرے۔ آمین۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں بھیجی گئی دعائیں پڑھ کر یوں لگتا ہے جیسے مسجد کے مولوی صاحب چندہ وصول کرنے کے بعد جزائے خیر کی دعائیں کر رہے ہوں۔ :rolleyes:
 

F@rzana

محفلین
مبارک سلامت

واؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جویریہ کی شادی:p

شادی خانہ آبادی مبارک ہو

خوشیاں تمہارے پاس سدا مستقل رہیں
یہ جوڑا تا قیامت دکھ سے پرے رہے۔۔۔آمین

جویریہ، ویسے یہ بہت زیادتی ہے اتنی اچھی بڑی اور مستند قسم کی خبریں چھپایا نہیں کرتے،
یہ آپ کی محفل ہے، آپ سے بہت پیار کرتی ہے اور جیسا کہ امن نے لکھا اگر بتادیتیں تو سب مل کر جشن مناتے،
آپ کے لیئے ڈھولکی کا انتطام کرتے،
دعاؤں کے ہمراہ پیا گھر رخصت کرتے،
بہرالحال جو آپ کو مناسب لگا،
اب آپ کی نئی زندگی کے لیئے ڈھیر ساری پرخلوص دعائیں ہیں، سدا خوش رہیں۔آمین
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
میری اور واثق کی امی کی جانب سے جویریہ آپ کو دلی مبارک باد۔
اور ہمارے ہاں رواج ہے کہ ہم نئے جوڑے کی دعوت کرتے ہیں۔اور گفٹ بھی دیتے ہیں۔
تو آپ ہمارے یہاں کب آرہی ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
جویریہ

خبر تو آپ کی اچھی طرح سے لی جائے گی لیکن ابھی یہ کہنا ہے کہ


اللہ تعالیٰ آپ کو تمام زندگی میں ہمیشہ ہمیشہ خوش رکھے اور کبھی بھی کوئی غم آپ کو نہ ملے کبھی بھی نہیں۔

پتہ نہیں غالب نے اس موقع کے لئے کیا شعر کہا ہو اب یہ آپ آئیں تو لکھی دیں ادھر :)

اتنی محنت سے جواب لکھا اور بجلی چلی گئی:(

شگفتہ آپ کی پرخلوص دعاؤں میں کیا جواب دوں۔ اتنا کہوں گی، کہ میں کتنی خوش نصیب ہوں کہ آپ جیسے دوست ملے ہیں
 

جیہ

لائبریرین
خبر تو واقعی پرانی ہے۔ لیکن جب ہمیں خبر پہنچی تھی تو کہا گیا تھا کہ اعلان نہ کیا جائے۔ جیہ شاید ابھی کسی کو بتانا نہیں چاہتیں۔:p



جیہ کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے آئندہ زندگی میں بھی تم یونہی بلکہ اب سے بھی زیادہ ہنستی مسکراتی اور خوش رہو۔آمین۔​

بہت بہت شکریہ ۔ نوازش مہربانی

ماوراء آپ کی دعا اللہ کرے قبول ہو
 

جیہ

لائبریرین
بہت مبارک ہو جویریہ آپ کو۔

میں تہہ دل سے دعا گو ہوں کہ آنے والے ماہ و سال، آپ اور آپ کے رفیقِ حیات کیلیے خوشیوں سے بھر پور ہوں۔ آمین یا رب العالمین۔

کیا ہی اِس چاند سے مُکھڑے پہ بھلا لگتا ہے
ہے تِرے حُسنِ دل افروز کا زیور سہرا

شکریہ آپ کا وارث

اور غالب کا یہ شکر تو ظاہر ہے "ان" کے لیے ہے:rolleyes:
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت بہت مبارک ہو جویریہ
ماشاءاللہ ہمارے بھائی صاب بہت خوش قسمت ہیں جو آپ جیسی بہن ان کے ساتھ ہیں
(غالب کا کلام تو کب کا یاد ہوچکا ہو گا ان کو


شکریہ شاہ صاحب۔

ارے بھائی ان کو شعر وعر نہیں آتے۔


عمار بھائ آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں
 

جیہ

لائبریرین
ارے یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں!!!
بہت بہت مبارک ہو جوجو بٹیا۔۔۔۔
یہ زیادہ اہم ہے۔ شکایت میں نہیں کرتا۔ تمھارا دل ناز ک ہے مگر میرا دل بہت بڑا ہے بیٹے۔ وہ بشیر بدر نے کہا ہے نا
کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی
یوں کوئ بے وفا نہیں ہوتا
اس لیے مجھے اس کی کوےئ شکایت نہیں کہ اب تک اطلاع کیوں نہیں دی، بس یہ افسوس ہے کہ اب تک میں تم کو مبارکباد نہیں دے سکا۔ اور تو اور حیرت ہے کہ صبح لاگ ان کیا لیکن محفل نے جدید پوسٹس میں یہ تانا بانا دکھایا ہی نہیں۔۔۔ یا میں مِس کر گیا۔۔
ایک بار پھر ڈھیر سی مبارکباد اور دعاؤں کے ساتھ اب تو یہ امید رکھوں گا کہ میرے اس داماد کی کچھ تفصیلی تعارف حاصل ہوگا۔

بابا جانی میں تہہ دل سے آپ کی شکر گزار ہوں۔ مجھ نالائق کو معاف کردیں کہ آپ کو نہیں بتایا۔ مگر بابا جانی سچی بات یہ ہے کہ مجھے شرم آ رہی تھی آپ کو بتانے میں۔ ورنہ سب جانتے ہیں کہ آپ میرے کتنے قریب ہیں


بابا جانی ان کا نام ڈاکٹر مشتاق ہے۔ہمارے دور کے رشتہ دار ہیں۔ آج کل آئر لینڈ میں ہوتے ہیں۔ اگست کے شروع میں سرجری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آرہے ہیں۔ شادی سے پہلے میں ان سے بہت کم ملی بلکہ شادی کے بعد بھی۔ 24 فروری کو شادی ہوئی اور 10 مارچ کو واپس چلے گیے ۔اچھے ہیں، خیال رکھنے والے ہیں۔ ان کے ماں باپ نہیں اس دنیا میں۔ دو بہنیں ہیں وہ بھی شادی شدہ ہیں اپنے گھروں میں خوش ہیں۔ بس یہی تعارف ہے۔ کافی ہیں ناں؟
 

حجاب

محفلین
بہت بہت مبارک ہو جیہ، زندگی کا نیا سفر آپ کو بہت مبارک ،اللہ آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب کرے آمین ۔
 

الف عین

لائبریرین
بابا جانی میں تہہ دل سے آپ کی شکر گزار ہوں۔ مجھ نالائق کو معاف کردیں کہ آپ کو نہیں بتایا۔ مگر بابا جانی سچی بات یہ ہے کہ مجھے شرم آ رہی تھی آپ کو بتانے میں۔ ورنہ سب جانتے ہیں کہ آپ میرے کتنے قریب ہیں


بابا جانی ان کا نام ڈاکٹر مشتاق ہے۔ہمارے دور کے رشتہ دار ہیں۔ آج کل آئر لینڈ میں ہوتے ہیں۔ اگست کے شروع میں سرجری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آرہے ہیں۔ شادی سے پہلے میں ان سے بہت کم ملی بلکہ شادی کے بعد بھی۔ 24 فروری کو شادی ہوئی اور 10 مارچ کو واپس چلے گیے ۔اچھے ہیں، خیال رکھنے والے ہیں۔ ان کے ماں باپ نہیں اس دنیا میں۔ دو بہنیں ہیں وہ بھی شادی شدہ ہیں اپنے گھروں میں خوش ہیں۔ بس یہی تعارف ہے۔ کافی ہیں ناں؟

ایک بار پھر بہت سی دعائیں جوجو۔ جیتی رہو اور تمھاری اور مشتاق کی جوڑی مثالی جوڑی ثابت ہو۔ آمین۔ اور وہ یہ نہ کہیں
ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے!! (مذاق
 
Top