مبارکباد جویریہ کو مبارک باد !

ثناءاللہ

محفلین
:congrats:جی جیہ جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو زندگی کا نیا سفر بہت بہت مبارک ہو
اور
جویریہ ریاض مسعود سے جویریہ مشتاق بننے پر بہت بہت مبارک ہو۔
جس طرح آپ نے ہماری شادی کی اتنی دھوم مچائی تھی دل تو کرتا ہے کہ اس سے سو گناہ زیادہ ہلا گلا کیا جائے۔ لیکن ہائے ہائے وقت کی مجبوری
اور ابھی آپ کے کان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا دل چاہا رہا ہے کہ
ہماری شادی کے بعد آپ دعائیں مانگ رہیں تھیں کہ
"میری دعا ہے کہ کسی بھی رکنِ محفل کی شادی نہ ہو۔ آمین"
اورآپ نے چپکے چپکے شادی خانہ آبادی کر لی اور کسی کو خبر تک نہ ہونے دی
چلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ آپ کا یہ نیا سفر اورآپ کا ہم سفر آپ کو مبارک کرے اور آپ کی زندگی میں کسی دکھ کا شائبہ تک نہ آئے اور اللہ آپ کو اتنی خوشیاں دے کہ جس کا آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو آمین ثم آمین۔
ہم تو آج محفل پر آئے تھے اپنی مبارک باد وصول کرنے لیکن پہلے اس دھاگے پر نظر پڑھی تو میں‌یہی سمجھا کہ شاید آپ نے غالب کے بعد کسی اور شاعر پر بھی ہاتھ صاف کر لیا ہے جو آپ کو مبارکیں دی جارہی ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ شکریہ شکریہ

میں تو چاہتی تھی کہ فرداً فرداً سب کا شکریہ ادا کروں مگر برا ہو بجلی کی کم وولٹیج کا کہ دو دنوں سے کمپیوٹر سٹارٹ ہونے کا نام ہی لے رہا تھا۔ کل رات بہ مشکل آدھ گھنٹے کے لیے آنے کا موقع ملا مگر بجلی کی وولٹیج پھر کم ہوگئ۔ اور سب کا شکریہ ادا نہ کر سکی۔

سارہ نے لکھا

واو ۔۔ یہ تو بہت خوشی کی خبر ہے ۔۔ بہت بہت مبارک ہو جیہ ۔۔

ہر اک خوشی کو تو دامن میں بھر سکے
خدا کرے کہ تیری زندگی ہو اتنی طویل ۔۔۔
سارہ بہت بہت شکریہ ۔ آپ کب سنا رہی ہیں اچھی خبر؟

امن نے لکھا

ہیںںںںں جیہ کی شادی ہوگئی۔۔جیہ کی بچی آپ نے پہلے سے کیوں نہیں بتایا۔۔۔ہم یہاں کوئی فکنشن ارینج کرتے۔۔۔ مجھے اور حجاب کو تو بڑا انتظار ہوتا ہے۔۔ایسے فکنشنز کا ۔۔۔چلیں خیر۔۔۔۔۔اب جلدی سے یہاں آئیں اور مبارکباد سمیٹیں۔

میری طرف سے بھی آپ کو بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت تتتتتت ساری مبارکباد

اللہ تعالیٰ ہمیشہ خوش و خرم رکھیں۔۔۔زندگی میں اگرکوئی کمی باقی تھی تو ۔۔۔میری دلی دعا ہے کہ نئے رشتے آپ کی زندگی مکمل کردیں۔۔۔صرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں۔۔۔۔اور جیہ کے لیے سب کے دلوں میں بس پیار ہی پیار۔ آمین
(جیہ مجھے ٹھیک طرح سے کسی کے لیے دعا کرنا نہیں آتی۔۔۔

امن ایمان پرخلوص مبارک باد کے لیے نوازش، کرم، شکریہ مہربانی۔
جیہ کی بچی تو ہے ہی نہیں، خبر کیسے سناتی  ؟ اور فکر نہ کریں غیر مصدقہ ذریعہ سے خبر ملی ہے کہ سارہ کے ہاں فنکشن جلد ہی ہونے والا ہے۔ مبارک بادیں بھی سمیٹ رہی ہوں اور دعائیں بھی۔ بلکہ نبیل بھائی کے بقول نیاز بٹ رہی ہے۔
اور دعائیں دینا تو کوئی آپ سے سیکھے۔ اگر دعا کرنی آتی تو کیا حال ہوتا۔

ضبط نے لکھا

بہت بہت مبارک ہو جیہ

خوش رہو۔ سُکھی رہو۔

بہت بہت شکریہ ضبط ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے

فہمیم نے لکھا

جیہ آپ کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک باد

بس اب یہاں کیا میں دعائیہ کلمات لکھوں

لیکن دل سے یہی دعاء نکلی کہ
اللہ آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا فرمائے اور آپ کو ہمیشہ خوشیاں نصیب ہوں۔ آمین

فہیم آپ تو سیرئیس ہوگئے ۔ آپ کا بھی شکریہ کہ دعاؤں میں یاد رکھا۔
 
جیہ

لائبریرین
فرزانہ نے لکھا

واؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جویریہ کی شادی

شادی خانہ آبادی مبارک ہو

خوشیاں تمہارے پاس سدا مستقل رہیں
یہ جوڑا تا قیامت دکھ سے پرے رہے۔۔۔آمین

جویریہ، ویسے یہ بہت زیادتی ہے اتنی اچھی بڑی اور مستند قسم کی خبریں چھپایا نہیں کرتے،
یہ آپ کی محفل ہے، آپ سے بہت پیار کرتی ہے اور جیسا کہ امن نے لکھا اگر بتادیتیں تو سب مل کر جشن مناتے،
آپ کے لیئے ڈھولکی کا انتطام کرتے،
دعاؤں کے ہمراہ پیا گھر رخصت کرتے،
بہرالحال جو آپ کو مناسب لگا،
اب آپ کی نئی زندگی کے لیئے ڈھیر ساری پرخلوص دعائیں ہیں، سدا خوش رہیں۔آمین

فرزانہ جی ۔ واقعی مجھے لگ رہا ہے کہ یہ خبر پہلے دنانی چاہئے تھی۔ مگر کیا کریں اب؟
اور مبارکباد کے لیے بہت شکریہ، نوازش تشکر

نبیل بھائی نے لکھا

ٹھہرو ٹھہرو۔۔ یہ کس کی شادی کی باتیں ہو رہی ہیں؟

کمال ہوگیا۔۔ جویریہ نے شادی کرلی، اس کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور مجھے پتا تک نہیں چلا۔۔

میں تو سمجھا تھا کہ وہی ہزار، دوہزار پیغامات مکمل ہونے کی مبارک دی جا رہی ہے۔

جویریہ بہن، آپ کو شادی کی بہت بہت مبارک قبول ہو۔ اللہ تعالی آپ کو آپ کو آپ کے گھر والوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ کو زندگی کی خوشیاں دیکھنا نصیب کرے۔ آمین۔

نبیل بھائی پر خلوص مبارکباد کے لیے بہت بہت شکریہ۔ اور دعاؤں کے لیے بھی۔

ڈاکٹر عباس نے لکھا

میری اور واثق کی امی کی جانب سے جویریہ آپ کو دلی مبارک باد۔
اور ہمارے ہاں رواج ہے کہ ہم نئے جوڑے کی دعوت کرتے ہیں۔اور گفٹ بھی دیتے ہیں۔
تو آپ ہمارے یہاں کب آرہی ہیں۔

ڈاکٹر صاحب۔ دیر سے جواب دینے کے لیے معذرت ۔ اوپر وجہ بیان کی ہے۔
ڈاکٹر صاحب آپ کی اور بھابی کا بہت بہت شکریہ (بھابی کا میرا سلام عرض کریں)۔ اللہ نے چاہا تو آپ سے دعوت بھی کھا لوں گی ایک دن۔

وارث نے لکھا
جی ہاں یہ شعر ہمارے دولہا بھائی صاحب کیلیے ہی تھا، بشرطیکہ آپ نے انہیں‌ سنا نہ دیا ہو۔

میں کیسی سناتی ؟ انہوں نے سہرا جو نہیں لگایا تھا:d

حجاب نے لکھا

بہت بہت مبارک ہو جیہ، زندگی کا نیا سفر آپ کو بہت مبارک ،اللہ آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب کرے آمین ۔

حجاب پرخلوص مبارک باد اور دعاؤں کے لیے شکریہ

ثنا اللہ نے لکھا

جی جیہ جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو زندگی کا نیا سفر بہت بہت مبارک ہو
اور
جویریہ ریاض مسعود سے جویریہ مشتاق بننے پر بہت بہت مبارک ہو۔
جس طرح آپ نے ہماری شادی کی اتنی دھوم مچائی تھی دل تو کرتا ہے کہ اس سے سو گناہ زیادہ ہلا گلا کیا جائے۔ لیکن ہائے ہائے وقت کی مجبوری
اور ابھی آپ کے کان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا دل چاہا رہا ہے کہ
ہماری شادی کے بعد آپ دعائیں مانگ رہیں تھیں کہ
"میری دعا ہے کہ کسی بھی رکنِ محفل کی شادی نہ ہو۔ آمین"
اورآپ نے چپکے چپکے شادی خانہ آبادی کر لی اور کسی کو خبر تک نہ ہونے دی
چلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ آپ کا یہ نیا سفر اورآپ کا ہم سفر آپ کو مبارک کرے اور آپ کی زندگی میں کسی دکھ کا شائبہ تک نہ آئے اور اللہ آپ کو اتنی خوشیاں دے کہ جس کا آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو آمین ثم آمین۔
ہم تو آج محفل پر آئے تھے اپنی مبارک باد وصول کرنے لیکن پہلے اس دھاگے پر نظر پڑھی تو میں‌یہی سمجھا کہ شاید آپ نے غالب کے بعد کسی اور شاعر پر بھی ہاتھ صاف کر لیا ہے جو آپ کو مبارکیں دی جارہی ہیں۔

ثناء اللہ پرخلوص مبارکباد کے لیے شکریہ۔
اور ہاں میں نے شادی کی ہے نام تبدیل نہیں کیا۔ مجھے جویریہ مسعود ہی لکھا اور پکارا جائے۔ (اعلان ختم ہوا)۔

صاحب۔ ہلے گلے کے لیے وقت کی کیا قید؟ ہلا گلا تو ایک منٹ کے لیے بھی کافی تھا۔ میں دعائیں تو مانگ رہی تھی شادی نہ کرنے کی تو اس کی وجہ بھی معلوم ہے ۔ آپ شادی کے پورے ایک سال محفل پر آئے ۔ اور میں صرف دو مہینے بعد۔

پاکستانی نے لکھا

بہت بہت مبارک باد
اللہ آپ کو خوشیوں بھری لمبی زندگی دے ۔۔۔ آمین

بہت بہت شکریہ منیر بھائی۔
 
جیہ

لائبریرین
خاص شکریہ

حمزہ بیٹا کا خاص شکریہ الگ سے ادا کروں

حمزہ بیٹا بہت بہت شکریہ​
 
اعجاز

محفلین
میں‌ تو جیہ کو صرف اتنا جانتا ہوں کہ غالب کے شعر انکے پیغامات سے مل جاتے ہیں :D

بہت بہت مبارک :zabardast1:
 
عمر سیف

محفلین
پیغامِ خاص

ابھی باجو سے رابطہ ہوا فون پہ اور انہوں نے جیہ کے لیے مسیج دیا ہے۔

شادی کی بہت بہت مبارک۔ :):):)خوش رہو، جیتی رہو، اللہ نصیب اچھے کرے اور ڈھیر ساری دعائیں ۔ ۔

وہ آ نہیں پا رہیں پر جب وہ ریگولر ہو جائیں گی تو انشاءاللہ جلد آ کر خود مبارک دیں گی۔

ابھی فالحال میرے تھرو یہ میسج جیہ کے لیے ۔
 
پیاری باجو آپ کے پرخلوص مبارک باد اور دعاؤں کے لیے بہت بہت شکریہ

مجھے آپ کی دعاؤن کی پھر بھی ضرورت رہی گی

ضبط آپ کا بھی شکریہ کہ باجو کا پیغام پہنچایا
 
ظفری

لائبریرین
جویریہ بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔ ویسے مجھے تو اس دن سے ہی کچھ شک ہو چلا تھا جب آپ ایک لمبے عرصے بعد محفل پر واپس آئیں تھیں ۔ اور آپ کی پوسٹیں اور محفل پر ٹہرنے کا پریڈ ہی دیکھ کر اندازہ ہو چلا تھا کہ اب آپ اپنے بابا کے گھر پر نہیں بلکہ پیا کے گھر پر ہیں ۔ ;)

خیر ۔۔ جناب میری طرف سے ایکبار پھر بہت بہت مبارک باد وصول کجیئے اور اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ سکھی، شاد اور آباد رکھے ۔ آمین ۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرجیہ، آپ کو شادی کی بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ اللہ تعالی آپ کوزندگی کی ہرخوشی مہیاکرے اورآپ ہمیشہ ہنستی مسکراتی زندگی کوگزاریں(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
جیہ

لائبریرین
جویریہ بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔ ویسے مجھے تو اس دن سے ہی کچھ شک ہو چلا تھا جب آپ ایک لمبے عرصے بعد محفل پر واپس آئیں تھیں ۔ اور آپ کی پوسٹیں اور محفل پر ٹہرنے کا پریڈ ہی دیکھ کر اندازہ ہو چلا تھا کہ اب آپ اپنے بابا کے گھر پر نہیں بلکہ پیا کے گھر پر ہیں ۔ ;)

خیر ۔۔ جناب میری طرف سے ایکبار پھر بہت بہت مبارک باد وصول کجیئے اور اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ سکھی، شاد اور آباد رکھے ۔ آمین ۔
ظفری آپ غلط سمجھے، میری محفل سے غیر حاضری کی وجہ میری شادی نہیں تھی۔ مگر یہ حسن اتفاق ہے کہ واقعی شادی ہوگئی تھی۔

آپ کا بہت شکریہ ۔ مبارک باد کا بھی اور دعاؤں کا بھی۔
 
Top