مبارکباد جویریہ کو مبارک باد !

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرجیہ، آپ کو شادی کی بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ اللہ تعالی آپ کوزندگی کی ہرخوشی مہیاکرے اورآپ ہمیشہ ہنستی مسکراتی زندگی کوگزاریں(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال

جاوید بھائ خوش آمدید۔

دیکھا نا جاوید بھائ ہم آپ سے بازی لے گیے;)

مبارک باد اور دعاؤں کے لیے نوازش، تشکر

اگر مجھے پتہ ہوتا کہ اتنی دعائیں ملیں گی تو میں ایک سال پہلے ہی شادی کرلیتی۔
 
رضوان

محفلین
جیہ پہلے معزرت کہ اتنی بڑی خبر سے میں صرف نظر کرگیا۔
بہت بہت مبارک ہو اور دودھوں نہاؤ پوتوں پھلو۔ آپ دونوں کو اتفاق اور برکت نصیب ہو۔ سدا سہاگن رہو
(بھلے ہی کسی کو یہ چندہ لینے والے مولوی کی دعاؤں جیسی لگیں )
 
جیہ

لائبریرین
رضوان بہت بہہتت شکریہ ۔ آپ نے نظر انداز نہیں کیا بلکہ یہ دھاگہ نظروں گزرا نہ ہوگا۔
دعاؤں کے لیے بھی شکریہ
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم جیہ۔
جب شگفتہ یہ دھاگہ شروع کیا تھا تو میں نے مبارک باد تو دی تھی لیکن جلدی میں تھی سو وجہ نہ پوچھ سکی۔ اب معلوم ہوا ہے تو ایک بار پھر بارکباد قبول کرئیے ۔
12.gif

۔بہت ساری دعائیں آپ کے لئے۔۔
خوش رہیئے
rose.gif
 
تیشہ

محفلین
پیاری باجو آپ کے پرخلوص مبارک باد اور دعاؤں کے لیے بہت بہت شکریہ

مجھے آپ کی دعاؤن کی پھر بھی ضرورت رہی گی

ضبط آپ کا بھی شکریہ کہ باجو کا پیغام پہنچایا

دعار،

dear, jiya,
wishing you happiness and hoping all the years of your marriage will be wonderful for both of you,:mogambo:

congratulations on your wedding'
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرجیہ، آپکو یہ نیک سفر کی بہت بہت مبارک بادقبول ہو۔ اللہ تعالی آّپکوزندگی کی تمام خوشیاں دیں(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
ساجداقبال

محفلین
گاؤں سے واپسی پر دو دفعہ اس دھاگے پر نظر پڑی، نبیل بھائی کیطرح میں بھی سمجھا کہ جیہ آپ نے پوسٹ کاؤنٹ کا کوئی سنگ میل عبور کر لیا ہے. ایسی پوسٹس میں بندہ جواب دیتے دیتے پوسٹس کی تعداد میں پچاس فیصد کے حساب سے مزید اضافہ کر لیتا ہے.
بہرحال اصل بات کیطرف، آپکو ڈیر ڈیر مبارک شہ. سبقت تو واقعی آپ کئی خواتین و حضرات سے لے گئیں لیکن اگلے سال یا اُس سے اگلے سال جنوری میں(کیونکہ آپکا فروری ہے شادی کا مہینہ( حساب بے باق کر دینگے.
اللہ آپکو اور آپکے میاں کو خوش اور اپنی حفظ و امان میں رکھے. کہ سوات کے حالات کچھ ٹھیک نہیں. اٰمین
 
ساجد بھائی ستاسو د خواښينئ ډيړه اؤ مبارکئ نه ډيره مننه۔
انتظار رہے گا کہ آپ کب حساب بے باق کرتے ہیں۔ :D
 
ابوشامل

محفلین
میری طرف سے بھی مبارکباد قبول فرمائیں، اللہ آپ کو زندگی بھر کی خوشیاں دے، دلوں میں محبت کبھی کم نہ ہو، اور سب سے بڑھ کر ایسی نیک صالح اولاد دے جو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور اخروی زندگی میں والدین کی نجات کا باعث ہو۔ آمین!۔ سدا خوش رہیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں
 
ابو شامل بھائی ۔ اتنی پرخلوص مبارک باد اور دعاؤں کے لیے آپ بے حد شکریہ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے
 
Top