تاسف جویریہ ۔۔۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کو مصائب کے ان لمحات میں صبر و استقامت عطا فرمائے اور ہمیشہ آپ کا حامی و ناصر ہو اور زندگی میں اتنی خوشیاں عطا فرمائے کہ یہ آلام بھولے سے بھی یاد نہ آئیں۔ آمین ثم آمین!
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

جو چلے گئے وہ واپس نہیں آ‌سکتے۔ ان کا غم بھی نہیں بھر سکتا۔ اللہ پاک سے درخواست ہے کہ جو چلے گئے انہیں بہترین جگہ دیں اور جو ادھر ہیں انہیں صبر کی دولت سے نوازیں
 
انا للہ وٳنا ٳلیہ راجعون
خدا مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ انہیں جنت الفردوس میں‌ اعلی مقام عطا فرمائے۔ اور پسمندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
 
انا للہ وٳنا ٳلیہ راجعون

میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ شادی کے بعد شاید جیا بیرون ملک چلی گئی ہے اور کمپیوٹر نہ ہونے کی وجہ سے یا مصروفیات کی وجہ سے محفل پر نہیں آ‌رہی مگر اتنے بڑے سانحات بیت رہے ہیں اس کا قطعی علم نہ تھا۔
سمجھ نہیں آ رہا کہ صبر کا کہوں تو کیسے مگر چارہ سوائے صبر اور کچھ بھی نہیں۔ پوری طرح سے تو یاد نہیں مگر پڑھا تھا کہ جو لوگ خدا کو جتنے محبوب ہوتے ہیں ان پر اتنی ہی کڑی آزمائشیں ہوتی ہیں اور ان کے صبر پر ان کے درجات بلند ہوتے جاتے ہیں اور وہ خدا کو اور محبوب ہو جاتے ہیں۔

دعا ہے کہ جیا کو اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور خالق حقیقی سے جا ملنے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ آمین ثم آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اتنے دنوں بعد یہاں آنا ہوا اور اس قدر افسوسناک خبر ملی۔۔اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور جویریہ کے لئے صبر کی دعا ہے۔۔اپنوں سے پچھڑنے کا دکھ برداشت کرنا کس قدر جانگسل ہوتا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ جیہ کو اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کچھ دیر قبل ساجد اقبال کے بلاگ پر جویریہ کا تبصرہ پڑھا۔ اللہ تعالی انہیں خوشیاں عطا کرے اور انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
 

ظفری

لائبریرین
پڑھ کر انتہائی دکھ ہوا ۔ اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اللہ ان صدمات پر صبر کرنے کی آپ کو مذید قوی طاقت عطا فرمائے ۔ آمین ۔

ابھی نبیل بھائی کی پوسٹ سے آپ کی خیریت کا معلوم ہوا تو یہ پوسٹ لکھنے کی ہمت ہوئی ۔ ورنہ شگفتہ جی کی پوسٹ پڑھ کر ذہن بلکل ماؤف ہوگیا تھا ۔
 

تیشہ

محفلین
:confused:جویریہ اگر کل بلاگ پر تبصرہ کرسکتیں ہیں تو انکو ادھر بھی آنا منع تو نہیں ہوگا ، تو میرے خیال میں جیہ اگر نیٹ یوز کرتیں ہیں تو ادھر آکر بھی انکو جھانک لینا چاہئیے تھا کتنے دوست پریشان ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
باجو آپ کی بات صحیح ہے لیکن کسی کو مجبور تو نہیں کیا جا سکتا ناں محفل میں آنے کے لیے۔ یہ تو اپنی خوشی کی بات ہے۔
 

تیشہ

محفلین
01hmm.gif


تو میں کب مجبور کر رہی ہوں وہ تو ایسے ہی مجھے یہ دیکھکر خیال آگیا تھا اگر بلاگ پر کمنس دے رہی ہیں تو یہاں جو اتنے سارے دوست انکی پریشانیوں میں ساتھ ہیں ۔ تو ادھر بھی آکر جھانک لیتیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا بھی یہی مطلب تھا باجو کہ اس کے تو سارے ساتھی سارے اراکین خیر خواہ ہی ہیں پھر ادھر کیوں نہیں آئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
hesitation کس بات کی، وہ اس محفل کی ہرلعزیز رکن ہیں اور سب ہی کو اس کے آنے کی خوشی ہو گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم جویریہ ۔ ۔ ۔ آج عید ہے آپ نے خود کو اکیلا نہیں سمجھنا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو بہت سی خوشیاں ملیں اور یہ عید آپ کے لئے مبارک ترین ثابت ہو !
 
جیہ بہن! آپ کی کمی محسوس ہورہی ہے۔
اللہ آپ کے دکھ، غم، پریشانیاں دور فرمائے اور اس عید کو خوشیوں کی آمد کا ذریعہ بنائے۔ آمین
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ

میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں آپ سب کے اس لطفِ خاص کا شکریہ ادا کرسکوں ۔ خاص کر شگفتہ بہن کا کہ انہوں نے یہ دھاگہ کھول کر مجھے آپ سب کے دعاؤں کا حقدار بنادیا۔
میرا دل کہتا تھا کہ آپ سب نے مجھے دعاؤں میں ضرور یاد رکھا ہوگا اور مجھے خوشی ہے کہ واقعی آپ نے مجھے یاد رکھا۔ مجھ پر جو بیتی وہ میں اب تک نہیں بھولی ۔ مگر۔۔۔
تاب لاتے ہی بنے گی غالبؔ
واقعہ سخت ہے اور جان عزیز
گزرنے والے گزر گیے۔ اللہ نے ضرور ان کی بخشش کی ہوگی کہ وہ سب بے گناہ مارے گیے ۔ مگر مجھے صدمہ اس ننھی جان کا ہے جو اس دنیا میں آیا تو سہی مگر دنیا کو دیکھے بغیر خاک میں پنہاں ہوگیا۔ خیر ۔۔۔۔ خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں۔
آپ سب کا شکریہ ادا کرنے سے پہلے میں ایک وضاحت کردوں کہ نبیل بھائی اور خاص کر باجو اور شمشاد بھائی کے پوسٹس سے مجھے اندازہ ہوا کہ انہیں میرے یہاں نہ آنے کا گلہ ہے۔ ان کا گلہ بجا ہے مگر یہاں نہ آنے کی وجہ یہ نہیں کہ مجھے محفل سے لگاؤ نہیں رہا یا بقول وارث بھائی، میں یہاں آنے میں hesitate کر رہی تھی۔ نہیں! واللہ ہرگز نہیں۔ محفل تو میرا بمنزلہ میکہ ہے میرا گھر ہے۔ بھلا اپنے گھر جانے میں کسی کو کیا جھجھک ہوگی۔ بات یہ صرف یہ ہے کہ میرا کمپیوٹر سسٹم ابھی تک پرانے گھر میں ہی ہے۔ میں اسے سسرال (بوجوہ) لے کر نہیں گئی۔ اس دن میں میکے آئی تھی۔ موقع ملتے ہی محفل پر آئی تو ساجد اقبال کا وہ پوسٹ سر فہرست تھا جس میں نبیل بھائی ، نعمان اور ان کے انٹرویو والے بلاگ کا ذکر تھا ۔ میں ان کے بلاگ پر چلی گئی اور وہاں اپنے کمنٹس پوسٹ کیے۔اس کے بعد جوں ہی محفل پر لاگ ان ہورہی تھی کہ فون لائن جو کمپیوٹر کو لگی تھی کسی خرابی کی وجہ سے ڈیڈ ہوگئی اور تین ہفتے تک خراب ہی رہی ۔ اس بیچ میں میرا بابا کے گھر (میکے) آنا بہت کم رہا اور رمضاں میں تو بالکل ہی کم آئی۔ آج عید کے دوسرے دن یہاں آئی ہوں ۔ آکر یہ دھاگہ دیکھا اور اب یہ جواب لکھ رہی ہوں۔ پھر بھی میں آپ سب سے آپ دل دکھانے پر آپ سے معافی مانگتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ اس صورت حال کو جان کر آپ مجھے معاف کرنے میں بخل سے کام نہیں لیں گے۔

آخر میں ۔۔۔ میں
باجو
ساجد اقبال بھائی،
وارث بھائی
شمشاد بھائی
فیروز صاحب
شاکر عزیر صاحب
رضوان بھائی
باباجانی
سارہ بہن
ضبط صاحب
بہن امن ایمان
تفسیر بھائی
زینب بہن
ماورا بہن
حجاب بہن
فرضی (عبد الحمید)
تیلے شاہ بھائی
فہیم صاحب
فاتح صاحب
عمار بھائی
قیصرانی صاحب
راسخ صاحب
محب علوی صاحب
فرحت بہن
ڈاکٹر عباس بھائی
نبیل بھائی
ظفری صاحب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے دکھ کے لمحات میں مجھے یاد رکھا، تسلی دی اور اپنی دعاؤں میں شریک کیا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین
اور خاص کر پیاری بہن سیدہ شگفتہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ شگفتہ بہن میں آپ کی احسان مند ہوں۔ جزکم اللہ خیراً۔
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ واقعی قابلِ تعریف ہیں کہ وہ سب کو پوچھتی رہتی ہیں۔ ادھر ایک تانا بانا فرزوق کا بھی کھول رکھا ہے۔
جوجو۔ کبھی کبھی آتی رہو بھائی۔ تمھاری کمی کون محسوس نہیں کرتا ہوگا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top