تاسف جویریہ ۔۔۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
جویریہ
خوش آمدید
دیکھو ایک تمہارے نا آنے سے لائبریری سونی پڑی ہے سیدہ شگفتہ اور اعجاز صاحب بھی لگتا ہے کہ حاضری ہی لگواتے ہیں شمشاد بھائی کے پیغامات میں سے شگفتگی ختم ہوگئی اور ماوراء کوشش کر کر کے تھک گئیں لیکن نئی کتاب لکھنے کے لیے ٹیم نہیں بن سکی۔ محب کا جادو بھی کچھ اثر کھوتا جارہا ہے ۔ قیصرانی کو چپ لگ گئی ہے اور حجاب، سارہ، سارہ خان سب کو کمی سی محسوس ہورہی ہے۔
آتی جاتی رہو کہ محفل آباد رہے :)
رضوان بھائی۔ کیسے شکریہ ادا کروں آپ کے خوبصورت الفاظ کا۔ میں بھی نے بقول غالب

گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا

کے مصداق سب کو مس کیا۔ لیکن مجبوری تو مجبوری ہے نا۔
 
جیہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرجیہ، آپکی ان پریشانیوں کاپڑھ کربڑا افسوس ہوا اللہ تعالی آّپ کے عزیزوں کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورآپکوصبرجمیل عطاء فرمائیں (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال

جاوید بھائی بہت بہت شکریہ
 
جیہ

لائبریرین
لگتا ہے اردو محفل کو ایک عدد کمپیوٹر خرید کر جیہ کو دینا پڑے گا۔

شمشاد بھائی ایک خاتون سڑک پر نہ جانے کیوں گر پڑی۔ لوگ جمع ہوگئے اور رائے دینے لگے ۔
کسی نے کہا ہسپتال لے چلو، کسی نے کہا ساتھ میں ڈاکٹر کی کلینک ہے ، وہان لے چلتے ہیں اسے۔

ایک اور صاحب نے کہا۔ لگتا ہے کمزوری کی وجہ سے گری ہے۔ ساتھ والے حلوائی سے گرما گرم حلواہ کھلاؤ ٹھیک ہو جائے گی۔

خاتون نے سر اٹھا کر کہا۔" بھئ اس صاحب کی بات سننا ذرا" :)

تو کون لے کر دے رہا ہے مجھے کمپیوٹر؟
 
شمشاد

اب کون میری بات سنتا ہے؟ وہی لے کر دے گا ناں۔
 
الف عین

لائبریرین
السلام علیکم جوجو۔ تم کو کچھ حد تک فعّال دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ الالہ کا شکر ہے کہ تم نے صبر کی دولت کما لی ہے اور اپنے غموں کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔
اللہ تم کو ہمیشہ خوب سی خوشیاں نصیب کرے۔
 
جیہ

لائبریرین
وعلیکم السلام بابا جانی۔ بہت شکریہ ۔ آپ کے الفاظ مرہم ہیں میرے لیے۔ جزاکم اللہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top