'جو بھی فوج کیخلاف زبان استعمال کرے گا 72 گھنٹے میں کارروائی ہو گی' وزیر داخلہ شیخ رشید

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
02 جنوری ، 2021
ویب ڈیسک

'جو بھی فوج کیخلاف زبان استعمال کرے گا 72 گھنٹے میں کارروائی ہو گی'
239564_4132415_updates.jpg

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو بھی آرمی اور دیگر اداروں کے خلاف زبان استعمال کرے گا اس کے خلاف 72 گھنٹوں میں کارروائی ہو گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جیت گئی ہے اور پی ڈی ایم ہار گئی ہے، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہناتھا کہ بلاول سمجھدار ہے اس نے اچھا کھیلا ہے، وہ اپنے لیے اچھا راستہ نکالنے جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو سیاستدان مذاکرات کا دروازہ کھلا نہیں رکھتا، وہ کم عقل ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا کے ستارے گردش میں ہیں، ان کی سیاست الٹ گئی ہے، ان کے چہرے کی ہوائیاں اڑ ی ہوئی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان ایک عالم اور قابل احترام ہیں لیکن انہیں اسلام اور اسلام آباد کے احترام کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، وہ اسلام کی باتیں کریں اسلام آباد کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ جس دن پی ڈی ایم والے لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں گے اسی دن ہم انہیں سیاسی قانونی حق جتائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو بھی آرمی اور دیگر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے گا تو اس کے خلاف 72 گھنٹے میں کارروائی ہو گی، 72 سے 73واں گھنٹہ نہیں ہو گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی منسوخی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو ختم ہو رہا ہے، اس کی معیاد میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین اور افغانستان کا مینوئل ویزا ختم کر دیا ہے جبکہ ایک دن میں دو لاکھ آن لائن درخواستیں آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 8 لاکھ غیر قانونی افغان شہری رہتے ہیں، 2 لاکھ غیر قانونی افغان شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کر چکے ہیں۔

نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا ان دونوں جماعتوں نے اپنے ادوار میں نیب قوانین میں ترمیم نہیں کیں، اب نیب ختم نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سورج مشرق کے بجائے مغرب سے تو نکل سکتا ہے لیکن عمران خان سرنڈر نہیں کرے گا، عمران خان حکومت چھوڑ سکتا ہے لیکن این آر او نہیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب سے کہتا ہوں کہ اگر حکومت کا کوئی رکن کرپشن کرتا ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کریں۔
 
جاسم محمد

محفلین
مُفتی کفایت کے خلاف مُقدمہ درج ہو گیا؟ کیا کارروائی ہوئی؟
مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس کا گھر پر چھاپہ، بھائی، بیٹا اور بہنوئی گرفتار
20210102093417_feature_image_29.jpg

January 2, 2021
مانسہرہ (92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مانسہرہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا، ذرائع کے مطابق پولیس نے مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بیٹے اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔

مفتی کفایت اللہ کے گھر ترنگڑی میں پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس تھانہ بفہ نے مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بیٹے اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا۔ مفتی کفایت اللہ کو پیش کرنے کے لئے پولیس کا دبائو جاری ہے۔

مفتی کفایت اللہ کے رشتہ داروں کی گرفتاری پر علاقے کے علماء اور مذہبی شخصیات تھانہ بفہ پہنچ گئیں۔
 
بابا-جی

مُقدمہ کہاں درج ہُوا؟ یا، روایتی طرز پر چھاپے مار کر اہل خانہ کو ہراساں اور گرفتار کِیا جا رہا ہے؟ کیا یِہ انصاف کا تقاضا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
مُقدمہ کہاں درج ہُوا؟ یا، روایتی طرز پر چھاپے مار کر اہل خانہ کو ہراساں اور گرفتار کِیا جا رہا ہے؟ کیا یِہ انصاف کا تقاضا ہے؟
نواز شریف اور ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کے خلاف گجرانوالہ جلسہ میں فوج مخالف تقاریر پر مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس پر پولیس نے کسی کو گرفتار نہیں کیا اور پھر بھی حکومت کا مذاق اڑایا گیا۔ اب بغیر مقدمہ درج کئے گرفتاری ہوئی ہے تو پھر بھی تکلیف ہے۔
 
مُقدمہ درج کر کے گرفتار نہ کرنا بُزدلی ہے اور مُقدمہ درج کِیے بغیر گرفتار کرنا غیر قانُونی ہے اور اِس سے یہ تاثر پختہ ہوتا ہے کِہ کفایت اللہ کا موقف بظاہر دُرست ہے اور مُقدمہ درج کرنے کا حُکومت کے پاس کوئی خاص جواز نہیں ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو مُقدمہ درج نہ کرنا عین حماقت اور بُوٹ پالشی کی ایک اور عُمدہ مثال ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین

بابا-جی

محفلین
یعنی پہلے ہاتھی کو پکڑ کر سمجھایا جائے گا کِہ وُہ یِہ کہے کہ وہ کھویا ہُوا نایاب ہِرن ہے۔ روایتی پولیس گردی اور وُہ بھی صاف شفاف اُجلی کپتانی لیگ میں۔ یِہ چہرہ کِس قدر داغ دار ہے، آہ۔
 
بابا-جی

محفلین
۲۲۰ جرنیلوں کی گردنیں اڑانے اور لٹکانے والے بیان کے بعد بھی حکومت کے پاس مقدمہ درج کرنے کا کوئی خاص جواز نہیں ہے؟
مُقدمہ درج ہونا چاہیے، پھر کارروائی ہو، اور کیا ماضی میں جو بیانات دیے گئے، اُن پر بھی گرفت ہو گی۔ ایسا ہُوا تو کپتان کو بھی حراست میں لینے کے لیے چھاپے مارے جائیں گے؟
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی پہلے ہاتھی کو پکڑ کر سمجھایا جائے گا کِہ وُہ یِہ کہے کہ وہ کھویا ہُوا نایاب ہِرن ہے۔ روایتی پولیس گردی اور وُہ بھی صاف شفاف اُجلی کپتانی لیگ میں۔ یِہ چہرہ کِس قدر داغ دار ہے، آہ۔
گرفتاری کے بعد سافٹویر اپڈیٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر کامیاب رہی تو معافی تلافی کے بعد بات ختم۔ اگر بات نہ بنی تو بغاوت کا مقدمہ درج ہوگا۔
 
بابا-جی

محفلین
گرفتار کے بعد سافٹویر اپڈیٹ کی کوشش کی جائے گی۔ اگر کامیاب رہی تو معافی تلافی کے بعد بات ختم۔ اگر بات نہ بنی تو بغاوت کا مقدمہ درج ہوگا۔
بغاوت کا مُقدمہ درج ہو جانا چاہیے تھا۔
کیا کپتان نے بھی ماضی میں جرنیلوں کی گردنیں اڑانے اور لٹکانے کی بات کی تھی؟
یِہ تو حراست میں لِیے جانے کے بعد کپتان سے اُگلوایا جائے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
بغاوت کا مُقدمہ درج ہو جانا چاہیے تھا۔
بغاوت کا مقدمہ صرف وفاقی کابینہ ہی درج کر سکتی ہے۔ عین ممکن ہے کہ حکومت مفتی کفایت اللہ کو سدھرنے کا ایک موقع دینا چاہتی ہے۔ اسی لئے سافٹویر اپڈیٹ کی سہولت موجود ہے۔
 
بغاوت کا مُقدمہ درج ہو جانا چاہیے تھا۔

یِہ تو حراست میں لِیے جانے کے بعد کپتان سے اُگلوایا جائے گا۔
ارے توبہ توبہ! فوج کی مخالفت کی تھی تو اب یو ٹرن بھی لے لیا نا! وہ تو لاڈلا ہے۔ اس پر سات خون معاف۔ گناہ کرے اور یو ٹرن لے لے۔
 
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے مقدس گایوں کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ زرداری صاحب نے اشاروں کنایوں میں تذکرہ کیا، انہیں خاموش کروادیا گیا۔ جسٹس نے لٹکانے کی بات کی، اسے تو کرونا کے ذریعے ٹھکانے لگا دیا گیا۔ اب مولانا صاحب کے بیان کو بہتر گھنٹے ہونے کو ہیں۔
 
محض فوج کی مخالفت پر ٹھکانے لگانا ہوتا تو اب تک پوری پی ڈی ایم جیل میں ہوتی۔مفتی کفایت اللہ کے خلاف پکڑ دھکڑ اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ اس نے تنقید سے بہت آگے جا کر جرنیلوں کو لٹکانے اور ان کی گردنیں اڑانے کی بات کی تھی۔
 
Top