خوشبو کا نام پوچھ رہے ہو صبا سے کہا مجھ سے غزل سنو ، تمھیں اس دلربا سے کیا لیاقت علی عاصم
مغزل محفلین دسمبر 3، 2011 #1 خوشبو کا نام پوچھ رہے ہو صبا سے کہا مجھ سے غزل سنو ، تمھیں اس دلربا سے کیا لیاقت علی عاصم
مغزل محفلین دسمبر 3، 2011 #3 متاعِ عمرمیں بس دو ہی خواب باقی ہیں کسی کی یاد میں رہنا کسی کو یاد آنا م۔م۔مغل (تازہ شعر)
غ۔ن۔غ محفلین دسمبر 4، 2011 #4 بہت عجیب ہے یہ قربتوں کی دُوری بھی وہ میرے ساتھ رہا اور مجھے کبھی نہ ملا
مغزل محفلین دسمبر 4، 2011 #5 روتے ہو اک جزیرہِ جاں کو فراز تم دیکھو تو کتنے شہر سمندر کے ہوگئے احمد فراز
غ۔ن۔غ محفلین دسمبر 5، 2011 #6 وہ روز آتے ہیں، ملتے ہیں،حال پوچھتے ہیں یہ اور بات کہ دل کو قرار یوں بھی نہیں
فاروق درویش معطل دسمبر 5، 2011 #7 جائے گا کہاں بھاگ کے اس قید ِقفس سے صحرا کے مسافر ترا خیمہ بھی زنداں
فاروق درویش معطل دسمبر 5، 2011 #8 آتش ہے جو ہر عشق زدہ قلب و جگر میں روشن اسی شعلے سے ہے درویش کا عرفاں
مغزل محفلین دسمبر 5، 2011 #9 تو سپنے جوڑ سکتی ہے رضی کو مت بتا دینا وہ آنکھیں موند کر پورے یقیں سے ٹوٹ جائیگا رضی الدین رضی
غ۔ن۔غ محفلین دسمبر 5، 2011 #10 نہ دیکھو مجھ کو لوگوں کے رویوں کے تناظر میں میں اپنی سوچ اور اپنی الگ پہچان رکھتا ہوں
مغزل محفلین دسمبر 5، 2011 #11 کُچھ حاشیے دوات و قلم اور تمھاری یاد کرتے ہیں اہتمامِ غزل سادگی سے ہم م۔م۔مغل (ایک غزل سے شعر)
فاروق درویش معطل دسمبر 5، 2011 #13 لیلیٰ ترے صحراوں میں محشر ہیں ابھی تک اور بخت میں ہر قیس کے پتھر ہیں ابھی تک
فاروق درویش معطل دسمبر 5، 2011 #14 نیزوں پہ حسین آج بھی کرتے ہیں تلاوت اور دست ِ یزیدی میں بھی خنجر ہیں ابھی تک
فاروق درویش معطل دسمبر 5، 2011 #15 گل رنگ ہوئی دار کہ یاران ِسحر خیز درویش سے منصور و قلندر ہیں ابھی تک
محمود احمد غزنوی محفلین دسمبر 5، 2011 #16 کہتے ہیں لوگ تجھ کو مسیحا مگر یہاں۔۔۔اک شخص مر گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
مغزل محفلین دسمبر 5، 2011 #17 یمِ فرات رواں ہے میانِ دیدہ و دل نہ دامنوں کو خبر ہے نہ آستینوں کو نصیر ترابی
فاروق درویش معطل دسمبر 5، 2011 #18 جامِ قلندر کے نشے میں ناچتی ہیں پتلیاں ، دم دم دما دم مست جوں بلبلوں کے گیت پر رقصاں چمن میں تتلیاں، دم دم دما دم مست
جامِ قلندر کے نشے میں ناچتی ہیں پتلیاں ، دم دم دما دم مست جوں بلبلوں کے گیت پر رقصاں چمن میں تتلیاں، دم دم دما دم مست
غ۔ن۔غ محفلین دسمبر 5، 2011 #19 تو مطمئن نہیں تو مجھے کب ہے اعتراض مٹی کو پھر سے گوندھ میری، پھر بنا مجھے
مغزل محفلین دسمبر 6، 2011 #20 میری دنیا کے غزالوں کا لہو پیتا ہے وقت آفات کے جنگل کا جوں چیتا ہے (شاعر کا نام ذہن سے محو ہے)