جو نہیں جانتے وفا کیا ہے ؟؟

اظہرالحق

محفلین
آج کی خبر ہے یہ کہ
امریکہ میں نائب صدر کے لیے دونوں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے غیر مستحکم پاکستان اور جوہری ایران کو انتہائی خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائڈن اور ریپبلکن پارٹی کی سارا پیلن نے انتخابات سے قبل ٹیلی ویژن پر بارہ راست مباحثہ میں ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائڈن نے کہا کہ کافی عرصے سے ان کی اور صدارتی امیدوار باراک اوبامہ کی توجہ پاکستان پر ہے جس کے پاس پہلے ہی جوہری ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور بحیرہ روم تک وار کر سکتے ہیں۔ بائڈن نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار مِلنا انتہائی عدم استحکام کا باعث بنے گا۔

------------------

اور ہم ہیں‌کہ انہیں گلے لگانے کو بے تاب (حتہ کہ انکے گلے پڑنا چاہیے )

پتہ نہیں اب اور وہ کس طرح سے کہیں گے تو ہم یہ مانیں گے کہ وہ ہمیں کیا سمجھتے ہیں اور انکے کیا ارادے ہیں

ٹھیک ہے پاکستانی غلط بھی ہیں مگر ۔۔ ۔ ہم جو اپنے آپ کو بہت زیادہ سمجھدار سمجھتے ہیں ۔ ۔ ۔ اتنا بھی نہیں‌سمجھ پا رہے ؟؟؟

اب تو بس اللہ ہی ہمیں سمجھ دے ۔ ۔ ۔ یا پھر جب اسنے سمجھایا تو شاید ہمیں اچھی طرح سے "سمجھ" آ جائے ۔ ۔ ۔
 
امکانات

محفلین
یہ جمہوریت نہیں ڈکھوسلہ ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی حالت یہ ہے کہ اس کا انتخاب پاکستان اور ایران کے خلاف بکواس کے بغیرا دھورا ہے یہ بین اس قوم کے سامنے بجائی جا رہی ہے جس کا جمہوری شعور سب سے بلند مشہور ہے اگر یہ درست ہے تو ان کے سامنے امید واروں کو پاکستان کی بین بجانے کی ضرورت کیوں پیش آئی امریکی انتخاب میں پاکستان کے خلاف بار بار کی مغلظات نے اس کا سارا پول کھول دیا ہے سچ تو یہ کہ یہ شفاف انتخاب نہیں بلکہ پروہگنڈوں کا ملغوبہ ہے
 
آبی ٹوکول

محفلین
:laugh:انجمن محبان امریکہ کے تمام سرگرم( بمع ڈیجیٹل والے) اراکین سے پر زور اپیل ہے کہ وہ یہاں تشریف لاکر اپنے ممدوح کی ملکی مفادات کے حق کے نام پر برپا تمام پالیسیوں کا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے پر جوش دفاع فرمائیں اور یوں ثواب دارین کے مستحق ہوں ۔:blush:
 
جب اپنے پاس کچھ بھی نہ تو دوسرون سے کچھ توقع رکھنا بے وقوفی ہوگی،۔ ہم تو اسی سوچ کے حامل ہیں۔
بات امریکہ کی کرنے کی بجائے اپنی کرنی چاہئے کہ ہم اپنے ملک سے کتنے مخلص ہیں، پس امریکی ہم سے کم ہی ہمارے ساتھ مخلص ہونگے۔
 
امکانات

محفلین
:laugh:انجمن محبان امریکہ کے تمام سرگرم( بمع ڈیجیٹل والے) اراکین سے پر زور اپیل ہے کہ وہ یہاں تشریف لاکر اپنے ممدوح کی ملکی مفادات کے حق کے نام پر برپا تمام پالیسیوں کا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے پر جوش دفاع فرمائیں اور یوں ثواب دارین کے مستحق ہوں ۔:blush:

کیا انداز ہے خوب آبی ٹوکول بھائی آپ کا نام کافی مشکل ہے
 
آبی ٹوکول

محفلین
کیا انداز ہے خوب آبی ٹوکول بھائی آپ کا نام کافی مشکل ہے

بہت شکریہ بھائی اب میں آپکی طرح ماہر قلمکار یا تجزیہ نگار تو ہرگز نہیں ہوں بس کچھ ٹوٹے پھوٹے اور بے ربط الفاظ سے اپنے دل کے چھالے پھوڑنے کا سامان کرتا رہتا ہوں جب آپ جیسا کوئی بڑا شخص ان الفاظ کی تعریف کردیتا ہے تو سیروں خون بڑھ جاتا ہے ۔ ۔ کاش میں بھی آپکی طرح لکھ سکتا ۔ ۔ ۔ باقی نام میرا تو بہت آسان ہے عابد عنائت اور نک عابد سے آبی رکھ لیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ساتھ میں ٹوکول کا لاحقہ اس لیے کہ کول رہون جوکہ مشکل ہے ۔ ۔ ۔ :mrgreen:
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

یہ جمہوریت نہیں ڈکھوسلہ ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی حالت یہ ہے کہ اس کا انتخاب پاکستان اور ایران کے خلاف بکواس کے بغیرا دھورا ہے یہ بین اس قوم کے سامنے بجائی جا رہی ہے جس کا جمہوری شعور سب سے بلند مشہور ہے اگر یہ درست ہے تو ان کے سامنے امید واروں کو پاکستان کی بین بجانے کی ضرورت کیوں پیش آئی امریکی انتخاب میں پاکستان کے خلاف بار بار کی مغلظات نے اس کا سارا پول کھول دیا ہے سچ تو یہ کہ یہ شفاف انتخاب نہیں بلکہ پروہگنڈوں کا ملغوبہ ہے

محترم،

ميں آپ کے اس تجزيے سے متفق نہيں ہوں کہ امريکی نائب صدارت کے اميدوار پاکستان اور ايران کے خلاف دانستہ جذبات کو استعمال کر کے صدارتی انتخابات ميں ووٹروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔ پاکستان اور ايران کے حوالے سے جو بات کی گئ وہ تقرير کے اس حصے ميں تھی جو خارجہ پاليسی کے ليے مخصوص تھا اور اس حصے ميں بھی پاکستان اور ايران کے بارے ميں براہراست سوال کيا گيا تھا جس پر دونوں اميدواروں نے اپنی رائے کا اظہار کيا۔ دونوں اميدواروں کی جانب سے ان ممالک کے حوالے سے گفتگو کا آغاز نہيں کيا گيا۔ اگر آپ پوری تقریر کا جائزہ ليں تو يہ واضح ہے کہ دونوں اميدواروں کی تقريروں کا اصل محور امريکہ کے داخلی مسائل خاص طور پر صحت اور معيشت کے حوالے سے درپيش مسائل تھے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://usinfo.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

:laugh:انجمن محبان امریکہ کے تمام سرگرم( بمع ڈیجیٹل والے) اراکین سے پر زور اپیل ہے کہ وہ یہاں تشریف لاکر اپنے ممدوح کی ملکی مفادات کے حق کے نام پر برپا تمام پالیسیوں کا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے پر جوش دفاع فرمائیں اور یوں ثواب دارین کے مستحق ہوں ۔:blush:

سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم براہراست يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے منسلک ہے اور ہم امريکہ کی سرکاری خارجہ پاليسيوں کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات کے جواب دينے کے علاوہ بے بنياد اور دانستہ پراپيگينڈے کے نتيجے ميں پيدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہيں۔ يہ بات ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے دائرہ کارميں نہيں آتی کہ امريکی سياست دانوں کی جانب سے سياسی جلسوں اور تقريروں ميں ديے جانے والے بيانات کا دفاع کرے يا ان کی وضاحت کرے۔ آپ يقينی طور پر پاکستان کی وزارت خارجہ يا داخلہ سے يہ توقع نہيں رکھ سکتے کہ پاکستانی سياست دانوں کی جانب سے سياسی جلسوں ميں ديے جانے والے بيانات پر تبصرہ کرے۔ ايسے بيانات پر تبصرہ صرف اسی صورت ميں کيا جاتا ہے جب منتخب نمايندوں پر مشتمل پارليمنٹ اور کابينہ کے باہمی اتفاق سے ايک باضابطہ سرکاری پاليسی مرتب کی جاتی ہے۔
جہاں تک امريکی نائب صدر کےاميدواروں کی جانب سے بيانات کے حوالے سے سوال کا تعلق ہے تو اس کے ليے يہ سمجھنا ضروری ہے کہ گفتگو کس تناظر ميں کی گئ۔ پاکستان کے حوالے سے زير بحث موضوع پر گفتگو آپ اس ويب لنک پر ديکھ سکتے ہيں۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=JBc-B9CQ9Dg[/ame]

اصل سوال ايک "غير مستحکم" پاکستان سے وابستہ خطرات کے حوالے سے تھا اور دونوں اميدواروں نے اس بات سے اتفاق کيا تھا۔ دوسروں لفظوں ميں ايک "مستحکم" پاکستان خوش آئند اور دنيا کے ليے خطرہ نہيں ہے۔ ايک اميدوار نے تو اس بات پر بھی زور ديا کہ پاکستان ميں استحکام حاصل کرنے کے ليے يہ ضروری ہے کہ يہاں پر جمہوريت کو مضبوط کيا جائے اور اس مقصد کے حصول کے ليے پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ کيا آپ کے خيال ميں ايک "غير مستحکم" پاکستان پاکستان کے عوام کے ليے خطرناک نہيں ہے؟ اگر ہے تو آپ کے خيال میں پاکستان کو کون سے عوامل "غير مستحکم" کر رہے ہيں – وہ دہشت گرد گروہ اور تنظيميں جو اس وقت پورے پاکستان ميں بغير کسی تفريق کے بے گناہ پاکستانيوں کو قتل کر کے حکومت پاکستان کی رٹ کو چيلنج کر رہے ہيں جيسا کہ اسلام آباد اور بھکر کے حاليہ دھماکوں کے نتيجے ميں درجنوں بے گناہوں کی ہلاکت سے واضح ہے يا پھر امريکی حکومت جو پاکستان کو مستحکم بنيادوں پر کھڑا کرنے کے ليے تعليم، صحت اور دفاع کے بے شمار منصوبوں ميں حکومت پاکستان کی اربوں ڈالروں سے مدد کر رہی ہے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://usinfo.state.gov
 
عمر میرزا

محفلین
cartoon1008nn.jpg
 
طالوت

محفلین
:laugh:انجمن محبان امریکہ کے تمام سرگرم( بمع ڈیجیٹل والے) اراکین سے پر زور اپیل ہے کہ وہ یہاں تشریف لاکر اپنے ممدوح کی ملکی مفادات کے حق کے نام پر برپا تمام پالیسیوں کا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے پر جوش دفاع فرمائیں اور یوں ثواب دارین کے مستحق ہوں ۔:blush:
بے ساختہ ہنسی (معذرت کے ساتھ)
وسلام
 
طالوت

محفلین
امريکی حکومت جو پاکستان کو مستحکم بنيادوں پر کھڑا کرنے کے ليے تعليم، صحت اور دفاع کے بے شمار منصوبوں ميں حکومت پاکستان کی اربوں ڈالروں سے مدد کر رہی ہے؟
http://usinfo.state.gov
فواد یار یہ "مدد" نہیں رک سکتی کسی طرح ؟؟؟؟ شرم آتی ہے کڑوڑوں انسانوں کی لاشوں کے ڈھیر پر بنے "مہذب امریکہ" سے مدد لیتے ہوئے ۔۔۔ ان بے ضمیروں اور غیرت سے عاری لوگوں نے تو باز نہیں آنا آپ ہی کوئی چکر چلاو یہ پیسے آنا بند ہوں ۔۔۔
وسلام
 
آبی ٹوکول

محفلین
سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم براہراست يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے منسلک ہے اور ہم امريکہ کی سرکاری خارجہ پاليسيوں کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات کے جواب دينے کے علاوہ بے بنياد اور دانستہ پراپيگينڈے کے نتيجے ميں پيدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہيں۔
جزاک اللہ

وہ دہشت گرد گروہ اور تنظيميں جو اس وقت پورے پاکستان ميں بغير کسی تفريق کے بے گناہ پاکستانيوں کو قتل کر کے حکومت پاکستان کی رٹ کو چيلنج کر رہے ہيں
اور اس دہشت گرد (امریکہ ) کا کیا ۔۔؟ کہ جو پاکستان تو کُجا پوری دنیا میں تفریق کے ساتھ مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام کررہا ہے ؟اور پھر اس کی اس تفریق کا فائدہ اتھا کر بہت سی بیرونی طاقتیں کہ جن سے کسی بھی ملک کا استحکام برداشت نہیں ہوتا اندرونی بکاؤ ہاتھوں کے ساتھ مل کر بلا تفریق قتل عام کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ :)
 
Top