گُلِ یاسمیں
لائبریرین
اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی سے ملتے ہیں یا فون پر بات کرتے ہیں تو الوداعی کلمات کہنے کے ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اپنے لیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی دعا کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کی دعائیں جلدی اثر کرتی ہیں۔اور کچھ کی ذرا زیادہ وقت لیتی ہیں۔
ہماری پیاری سیما علی آپا کا شمار ان لوگوں میں ہے جن کی دعاؤں میں بہت اثر ہے۔ جب بھی ہم ان سے دعا کے لیے کہتے ہیں تو ایک ہلکی سی مسکراہٹ ہمیشہ ان کے چہرے پہ آ جاتی ہے۔ آخر رہا نہ گیا تو وجہ پوچھ ہی لی۔ کہنے لگیں کہ بیٹا یوں تو ہماری دعاؤں میں بڑا اثر ہے، قبول ہو جاتی ہیں۔
ایک کو دعا دی کہ سدا ہنستے مسکراتے رہو ۔۔۔آج وہ پاگل خانے میں ہے۔
دوسرے کو دعا دی کہ دنیا تیرے اشاروں پر چلے۔۔۔ آج وہ ٹریفک پولیس میں ہے۔
تیسرے کو دعا دی کہ تیری زندگی میں پھول ہی پھول ہوں۔۔۔آج وہ اسکول میں مالی ہے۔
چوتھے کو دعا دی کہ سدا چمکتے رہو۔ آج اس کے سر پر ایک بھی بال نہیں۔
بار بار کہتی ہو کہ دعاؤں میں یاد رکھنا ۔دعاؤں میں یاد رکھنا ۔بولو تو اب آپ کے لیے بھی ایک دعا کروں۔