تو پھر جھوٹ کی کیا تعریف ہوئی ۔ ؟دروغ مصلحت آمیز سے کام لینا چاہیے.
دروغ منفعت آمیز کراہت لکھتا ہے، نہ کہ دروغ مصلحت آمیز. سعدی کی حکایت سے ماخوذ
تو پھر جھوٹ کی کیا تعریف ہوئی ۔ ؟دروغ مصلحت آمیز سے کام لینا چاہیے.
دروغ منفعت آمیز کراہت لکھتا ہے، نہ کہ دروغ مصلحت آمیز. سعدی کی حکایت سے ماخوذ
مصالحتا جھوٹ بولنے میں کوئی حرج نہیںاگر کوئی خاتون اپنی عزت بچانے کی خاطر کسی گھر میں پناہ لیتی ہے ۔ اور اس گھر کے مالک سے عورت کی عزت کے درپے گروہ یا وہ شخص آکر اس عورت کے متعلق پوچھتا ہے تو پناہ دینے والے شخص کو کیا جواب دینا چاہیئے ِ ؟
سوال ہنوز برقرار ہے ۔مصالحتا جھوٹ بولنے میں کوئی حرج نہیں
جھوٹ کی تعریف کیا ہے ؟
صاحبان اگر آپ کو کہیں سے جھوٹ کی تعریف مل جائے تو یہاں باحوالہ لکھ دیں ۔ تا کہ کسی بندے کو جھوٹا یا کذاب کہنے میں آسانی رہے ۔
جیسے یہاں جھوٹ بول رھے ھیں آپ ۔ ۔ ۔تو اپنی ناقص فہم کے مطابق
زبردست ۔۔۔ کم از کم مجھے تو جھوٹ کی " صحیح تعریف " مل گئی ۔جھوٹ کی ایک تعریف جوش ملیح آبادی نے اپنی کتاب "یادوں کی برات" میں کی ہے۔ لُبِ لباب اُس کا یہ ہے کہ بے ضرر یا مصلحت آمیز دروغ، جھوٹ نہیں ہے بلکہ وہ ہے جس سے کسی کو نقصان پہنچے وغیرہ وغیرہ۔
شعرا تو استعارات و کنایات کا استعمال کرتے ہیں کسی چیز کی تعریف کا تعین شعرا سے ثابت ہو ممکن نہیںجھوٹ کی ایک تعریف جوش ملیح آبادی نے اپنی کتاب "یادوں کی برات" میں کی ہے۔ لُبِ لباب اُس کا یہ ہے کہ بے ضرر یا مصلحت آمیز دروغ، جھوٹ نہیں ہے بلکہ وہ ہے جس سے کسی کو نقصان پہنچے وغیرہ وغیرہ۔
درست فرمایا آپ نے، لیکن یہ شاعری کی بات نہیں بلکہ جوش نے بحیثیت انسان اپنی خود نوشت میں لکھی اور شاعر بہرحال انسان تو ہوتے ہی ہیں، ہاں اگر آپ نہیں سمجھتے تو شاید پھر آپ بھی کہیں شاعر نہ ہوںشعرا تو استعارات و کنایات کا استعمال کرتے ہیں کسی چیز کی تعریف کا تعین شعرا سے ثابت ہو ممکن نہیں
آپ کی بات سے اختلاف رکھتا ہوں. یہ ایک سنجیدہ اخلاقی موضوع ہے اور اوپر کی گئی بحث سے بہت سے پہلو اجاگر ہوئے ہیں. یہاں جو افراد لکھ رہے ہیں وہ سورج کے وجود پر بحث نہیں کررہے. دوسرے یہ موضوع دنیا اور آخرت دونوں میں کام آنے والا ہے، سورج کو ثابت کرنا کام نہیں آئے گا. جہاں تک کھانے پینے چلنے پھرنے کا تعلق ہے اگر وہ حلال کے دائرے میں ہیں تو ان پر مزید بات میڈیکل سائنس کے زمرے کے لئے رہ جاتی ہے. اتنے لوگ جو لکھ رہے ہیں کیا آپ کے خیال میں وہ وقت ضائع کررہے ہیں. مجھے سچ مچ میں بہت افسوس ہوا یہ پڑھ کر. آپ اب فٹ سے آیات اور احادیث کی بارش مت کر دیجئے گاکیا یہ سوال لا یعنی بحث نہیں ہے؟؟؟
جس بات کو بچہ بچہ جانتا ہے اس پر بحث کرنا، دلائل طلب کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔۔۔
کل کو کوئی یہ بھی کہہ دے گا کہ باضابطہ حوالے سے ثابت کریں کہ سورج روشنی اور گرمی دیتا ہے۔۔۔
ان بے کار مباحث کی بجائے وہ بات کریں جس کی ہم سب کو ضرورت ہے۔۔۔
دنیا کی یا آخرت کی وہ قابل عمل باتیں جن پر عمل کرکے دنیا یا آخرت بنا سکیں۔۔۔۔
خاص طور پر من حیث القوم اپنے اخلاق بنانے کا۔۔۔ تمیز سیکھنے کا۔۔۔
ہمیں تو کھانے پینے ۔۔۔اٹھنے بیٹھنے۔۔۔چلنے پھرنے کی تمیز نہیں۔۔۔
اور باتیں وہ کر رہے ہیں جن کی ابھی ضرورت نہیں۔۔۔