جھوٹ کے پاؤں نہيں ہوتے

Fawad -

محفلین

s4592



http://www.freeimagehosting.net/s4592
ا
نٹرنيٹ پر کئ فورمز اور فيس بک پر يہ تصوير گردش کر رہی ہے۔
يہ کوئ پہلا موقع نہيں ہے کہ کسی تصوير کو امريکی حملے کا شاخسانہ قرار دے کر دانستہ دھوکہ دينے کی کوشش کی گئ ہے۔

ميں نے يہ پہلے بھی کہا ہے کہ ہر لمحے بدلتی انٹرنيٹ کی دنيا ميں کسی بھی موضوع کے حوالے سے رائے قائم کرنے کے ليے ضروری ہے کہ اصل حقائق، ناقابل ترديد شواہد اور پيش کردہ ثبوت کو پيش نظر رکھا جائے تا کہ اس مصنوعی تاثر کو رد کیا جا سکے جسے کچھ تنگ نظر اور محدود سوچ رکھنے والے اپنے مخصوص نظريات اور پراگندہ سياسی سوچ کی تشہير کے ليے دانستہ پيش کرتے ہيں ۔

امريکہ مخالف جذبات سے لبريز جو تند وتيز جملے اکثر فورمز پر استعمال کيے جاتے ہيں وہ عمومی طور پر ايسے ہی فريب کا نتيجہ ہوتے ہيں جو کہ يقينی طور پر قابل افسوس ہے۔ جو شخص دانستہ اس تصوير کو استعمال کر کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے وہ دھوکے اور فريب کے ايک پرانے اور گھسے پٹے طريقہ کار کا سہارا لے رہا ہے۔

اس تصوير کی حقيقت يہ ہے۔
u7hh8


http://www.freeimagehosting.net/u7hh8

vavpw


http://www.freeimagehosting.net/vavpw

آپ ديکھ سکتے ہيں کہ تصوير ميں جس بربريت کو دکھايا گيا ہے وہ بچے پر ہونے والے گھريلو مظالم کا نتيجہ ہے۔ کم سن بچوں کی بہبود سے متعلق کئ تنظيميں برسوں سے اس تصوير کو اس معاشرتی مسلئے کی حوالے سے آگہی اور شعور کو اجاگر کرنے کے ليے استعمال کر رہی ہيں۔

اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں ہونا چاہيے کہ اس تصوير کا استعمال کيا جانا محض اتفاق نہيں ہے۔ ايک يقينی طور پر تکليف دہ منظر کو پيش کر کے جذباتيت کو استعمال کرنے کی کوشش کی گئ ہے اور انتہائ شرمناک طريقے سے حقائق سے توجہ ہٹانے کے ليے ايک بچے پر ہونے والے ظلم کو "استعمال" کرنے کی کوشش کی گئ ہے۔

جو افراد اپنے عدم برداشت اور نفرت پر مبنی جذبے کی تسکين کے لیے اس انسانی الميے کو "استعمال" کر رہے ہيں ان کی سوچ کی ناپختگی اور سرد مہری پر محض افسوس ہی کيا جا سکتا ہے۔

اگر انٹريٹ پر انسانی الميے سے متعلق کوئ تصوير سامنے آتی ہے تو اس کا ہرگز يہ مطلب نہيں ہے کہ امريکی فوج ہی اس کی ذمہ دار ہے۔ ان لوگوں کی سوچ اور اخلاقی پستی پر بھی غور کيا جانا چاہيے جو اپنے شرانگيز پيغامات کی تشہير کے ليے ان تصاوير کو استعمال کرتے ہيں۔

اس تھريڈ پر موجود تصوير فريب کے زمرے ميں آتی ہے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ انٹرنيٹ جيسے اوپن ميڈيا پر بغير تحقيق اور ذرائع کی جانچ پڑتال کيے بغير ايسی ويڈيوز اور تصاوير حاصل کرنا کوئ مشکل کام نہيں جن کا مقصد صرف جذبات کو اشتعال دينا ہے۔

آخر ميں يہ نشاندہی کرنا چاہوں گا کہ جو افراد نفرت کے فروغ کے ليے ان جعلی تصويروں کا سہارا لے رہے ہيں انھيں چاہيے کہ کچھ توجہ ان عام پاکستانيوں کی تکاليف پر بھی ديں جو روزانہ کی بنياد پر دہشت گردوں کے ہاتھوں سکولوں، بازاروں، مسجدوں اور ہسپتالوں ميں ظلم کا شکار ہو رہے ہيں۔ خطے کی سيکورٹی اور تحفظ کو اصل خطرہ ان سے ہے نا کہ ان اسٹريجک اتحاديوں اور اتحاديوں سے جو پاکستانی سرحدوں کی محافظ پاک فوج اور ديگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ وسائل کے اشتراک اور معاشی و لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کو يقينی بنائے ہوئے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تصویر نہ سہی، عراق میں جو کچھ آپ لوگوں نے کیا ہے، ان کی تصاویر دکھاؤں؟ افغانستان میں جو کچھ آپ لوگوں نے کیا ہے ان کی تصاویر دکھاؤں؟ ایک تصویر پر آپ نے اٹھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔ جو ہزاروں لاکھوں بے گناہوں کو مار دیا اور ابھی بھی مار رہے ہیں، ان کا کیا ہو گا؟

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔
 

فاتح

لائبریرین
چلو مان لیا یہ ایک تصویر کسی ایک ایسے بچے کی ہئ جو گھریلو مظالم کا نشانہ بنا۔۔۔ لیکن کیا تم اور تمھارا دہشت گرد ملک صرف اس ایک بات کا جواب واضح "نہیں" میں دے سکتا ہے کہ کیا تم نے ڈرون کے ذریعے دہشت گردی کر کے ہمارے سینکڑوں معصوم بچوں کو قتل نہیں کیا؟
اگر دو ٹوک جواب نہیں دے سکتے تو براہ کرم اپنی چونچ بند رکھو اور انتظار کرو اس دن کا جب تھارے دہشت گرد ملک امریکا کا مطلب تم سے ختم ہو جائے گا یا تمھارا کوئی جملہ اسے برا لگ گیا اور اس دن وہ تمھارے بچوں کو بھی اسی سفاکی سے قتل کر دے گا جیسے آج وہ ہمارے بچوں کو کر رہا ہے۔
تمھاری بے ہودہ گوئی کا مقصد صرف اپنے پیسے کھرے کرنا ہے ورنہ پرلے درجے کا احمق بھی جانتا ہے کہ تمھارے دہشت گرد ملک کی کمینگیوں، ذلالتوں اور سنگدلانہ بربریت کا نشانہ بننے والوں میں ان گنت معصوم اور بے گناہ بچے، عورتیں، بوڑھے اور جوان سب شامل ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ تصویر نہ سہی، عراق میں جو کچھ آپ لوگوں نے کیا ہے، ان کی تصاویر دکھاؤں؟ افغانستان میں جو کچھ آپ لوگوں نے کیا ہے ان کی تصاویر دکھاؤں؟ ایک تصویر پر آپ نے اٹھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔ جو ہزاروں لاکھوں بے گناہوں کو مار دیا اور ابھی بھی مار رہے ہیں، ان کا کیا ہو گا؟

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔
ارے کسے تصویر دکھائیں گے؟ اسے اس کے دہشت گرد یار خود ہی تصویر دکھا دیں گے اپنی خصلت کے عین مطابق جس روز یہ ان کے کام کا نہ رہا۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
میں آئندہ سے پروفیشنل قاتلوں اور دہشت گردوں کے اس آلۂ کار کے ایسے تمام پیغامات کو انتظامیہ کو رپورٹ کروں گا جن میں ہزاروں لاکھوں معصوم انسانوں کے بربریت کے ساتھ قتل کی پشت پناہی کی جا رہی ہو گی۔
باقی دوستوں سے بھی میری یہی گزارش ہے۔۔۔ یہ وہ غیر دہشت گردانہ اور کم سے کم عمل ہے جو میں بطور احتجاج کر سکتا ہوں۔
 

طالوت

محفلین
امریکی غنڈہ گردی سے تو خود باشعور امریکیوں کا انکار نہیں البتہ ہر الزام کا دفاع اور جھوٹے الزام کو تو بیان کرنے کا یہ حق رکھتے ہیں ۔ میں تو یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جو پہلے ہی لاکھوں انسانوں کی لاشیں لادے پھرتا ہو اس پر الزام تراشی سے اسے معصومیت کا دعوی کرنے کی اجازت کون احمق دیتے ہیں ؟ باقی احباب جو اس دنیا کے حالات ہیں لگتا ہے ساری دنیا حمام بنتی جا رہی ہے یا بن چکی۔
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ اس تھريڈ کو شروع کرنے کا مقصد يہ حقيقت آشکار کرنا تھا کہ انٹرنيٹ پر موجود ہر تصوير حقيقت کی ترجمانی نہيں کرتی۔ جو رائے دہندگان جواب ميں عراق اور افغانستان ميں امريکی فوجی کاروائ کے حوالے دے کر مجھ پر تنقيد کر رہے ہيں، ان کے ليے عرض ہے کہ ان موضوعات کے حوالے سے تفصيلی جواب اور امريکی حکومت کا موقف ميں بارہا انھی فورمز پر پيش کر چکا ہوں۔

بنيادی نقطہ يہ ہے کہ بعض تصاوير ميں دانستہ ردوبدل کر کے جھوٹ کی تشہير کی جار ہی ہے اور يقينی طور پر صورت حال يہ نہ ہوتی اگر اس نقطہ نظر ميں سچا ئ کا کوئ بھی عنصر ہوتا جسے ايک مخصوص سياسی سوچ اور ايجنڈے کی تکميل کے ليے تواتر کے ساتھ پيش کيا جا رہا ہے۔

جو دوست انٹرنيٹ پر موجود تصاوير کے حوالے دے کر مجھ سے مطالبہ کر رہے ہيں کہ ميں ان کا جواب دوں تو اس ضمن ميں ظاہر ہے کہ پاکستانی، امريکی اور نيٹو افواج کی جانب سے کيے جانے والے ہر فوجی آپريشن کی تفصيل ميرے پاس نہيں ہے۔ اس ليے اس تھريڈ پر پوسٹ کی جانے والی تصاوير کی حقيقت کے حوالے سے ميری رائے حقائق پر نہيں بلکہ قياس کی بنياد پر ہو گی۔ ليکن يہ کہنے کے باوجود محض ان دل سوز تصاوير کو بغير کسی تحقيق شدہ حقائق اور واضح تناظر کے تشہير کرنے سے يہ ثابت نہيں ہو جاتا کہ جو دعوی اور الزامات لگائے جا رہے ہيں وہ حقيقت پر مبنی ہيں۔

ميں يہ بات آپ کو پورے وثوق کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ امريکی افواج مشترکہ آپريشن سے پہلے وہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھاتی ہيں جس کے نتيجے ميں شہريوں کی جان و مال کا تحفظ يقينی بنايا جا سکے۔ اس کے مقابلے ميں دہشت گرد اور عسکريت پسند دانستہ عام شہريوں ہی کو اپنی کاروائيوں کا نشانہ بناتے ہيں

جو رائے دہندگان محض اسے ايک غلطی يا اتفاق قرار دے رہے ہیں، ان کی معلومات کے ليے عرض ہے کہ يہ صرف ايک تصوير نہيں ہے۔

اسی ضمن ميں ايک اور مثال

http://www.freeimagehosting.net/4ud38

اس تصوير کی حقيقت يہ ہے۔

http://www.nytimes.com/2008/10/30/world/asia/30quake.html?_r=1

آپ ديکھ سکتے ہيں يہ تصوير سال 2008 ميں آنے والے زلزلے کے بعد کی ہے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ ايسی بے شمار ويڈيوز اور تصاوير انٹرنيٹ پر موجود ہيں جن ميں دکھائے جانے والے مناظر درست بھی ہو سکتے ہیں اور غلط بھی۔ ميں آپ کو پورے وثوق کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ ہر وہ واقعہ جس کے بارے ميں شواہد موجود ہوں اس کی تحقيق اور تفتيش کی جاتی ہے اور قصوروار افراد کے خلاف امريکی فوج کی جانب سے طے شدہ اصول وضوابط کے عين مطابق تفتيشی کاروائ بھی کی جاتی ہے۔ جن دہشت گروہوں کے خلاف ہم نبردآزما ہيں، کيا ان کے بہترين حمايتی بھی ايسے ہی طرزعمل کا دعوی کر سکتے ہيں؟

ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ انٹرنيٹ پر موجود بے شمار تصاوير اور ويڈيوز يا تو جعلی ہوتی ہيں يا ان ميں اس انداز سے ردوبدل کيا جاتا ہے کہ واقعے کا درست تناظر اور سياق وسباق ہی تبديل ہو جاتا ہے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ انٹرنيٹ جيسے اوپن ميڈيا پر بغير تحقيق اور ذرائع کی جانچ پڑتال کيے بغير ايسی ويڈيوز اور تصاوير حاصل کرنا کوئ مشکل کام نہيں جن کا مقصد صرف جذبات کو اشتعال دينا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 

ساجد

محفلین
جو دوست انٹرنيٹ پر موجود تصاوير کے حوالے دے کر مجھ سے مطالبہ کر رہے ہيں کہ ميں ان کا جواب دوں تو اس ضمن ميں ظاہر ہے کہ پاکستانی، امريکی اور نيٹو افواج کی جانب سے کيے جانے والے ہر فوجی آپريشن کی تفصيل ميرے پاس نہيں ہے۔ اس ليے اس تھريڈ پر پوسٹ کی جانے والی تصاوير کی حقيقت کے حوالے سے ميری رائے حقائق پر نہيں بلکہ قياس کی بنياد پر ہو گی۔ ليکن يہ کہنے کے باوجود محض ان دل سوز تصاوير کو بغير کسی تحقيق شدہ حقائق اور واضح تناظر کے تشہير کرنے سے يہ ثابت نہيں ہو جاتا کہ جو دعوی اور الزامات لگائے جا رہے ہيں وہ حقيقت پر مبنی ہيں۔
امریکی کب سے قیاس آرائیاں کرنے لگے ؟۔ :)
'سازشی تھیوری' نام سُن رکھا ہے آپ نے اس بلا کا؟۔
اس ليے اس تھريڈ پر پوسٹ کی جانے والی تصاوير کی حقيقت کے حوالے سے ميری رائے حقائق پر نہيں بلکہ قياس کی بنياد پر ہو گی
واقعی جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔
 

سید ذیشان

محفلین
ادھر تو صرف ایک تصویر کو ہی بدلہ گیا ہے نا۔ اس پر اتنا ہڑبونگ مچا رہے ہو۔ عراق پر حملہ کرنے کے لئے کس طرح بے شرمی سے دنیا کے سامنے جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا۔ اس پر جناب کیا فرمائیں گے؟
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ایک جرمن مسلم سکالر کی تقریر دہشت گردی اور اسلام کے متعلق:
وہ کہتا ہے۔ "کس نے پہلا جنگ عظیم شروع کیا؟ مسلمانوں نے؟
کس نے دوسرا جنگ عظیم شروع کیا؟ مسلمانوں نے؟
کس نے بیس ملین ابوریجنیز (اصل رہائشی) آسٹریلیا میں قتل کیے؟ مسلمانوں نے؟
کس نے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے؟ مسلمانوں نے؟
کس نے سو ملین سے زیادہ انڈینز شمالی امریکا میں قتل کیے؟ مسلمانوں نے؟
کس نے پچاس ملین سے زیادہ انڈینز جنوبی امریکا میں قتل کیے؟ مسلمانوں نے؟
کس نے ایک سو اسی ملین افریقی لوگوں کو اپنا غلام بنایا جن میں اٹھاسی فیصد مر گئے اور انہیں بحر اوقیانوس میں پھینک دیا گیا۔ مسلمانوں نے؟
نہیں۔ یہ سب مسلمانوں نے نہیں کیے۔ سب سے پہلے آپ دہشت گردی کی صحیح تشریح کیجئے۔
اگر کوئی غیر مسلم یہ حرکتیں کرے تو وہ صرف جرم، اور اگر کوئی مسلمان یہ کریں تو وہ دہشت گرد۔
سب سے پہلے اس دوغلے پن کو ختم کیجئے تب come to the point

(ربط)

(اگر یہ سب کسی مسلمان عالم نے نہیں کہا ہے تب بھی یہ حقیقت ہے۔ جھوٹ نہیں)
 

سید زبیر

محفلین
فواد آپ نے کہا ميں يہ بات آپ کو پورے وثوق کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ امريکی افواج مشترکہ آپريشن سے پہلے وہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھاتی ہيں جس کے نتيجے ميں شہريوں کی جان و مال کا تحفظ يقينی بنايا جا سکے۔
یہ افغانستان میں کارپٹ بمبنگ کے وقت تمہارے امریکی آ قاوں نے شہریوں کے جان مال کی حفاظت کے لیے کیا اقدامت کیے تھے۔تم اپنے ملک میں تو امریکیوں کو حفاظت دے نہ سکے چلے ہو افغانستان بچانے ۔ گیارہ سال میں افغان تمہارے قابو نہ آ سکے جن کے پاس نہ بحری قوت ہے نہ فضائی ۔۔۔۔۔ تم دنیا کی بز دل ترین قوم ہو ۔۔۔۔۔ ٹیکنالوجی کے بل پر لڑ رہے ہو ۔۔۔۔ دیکھو واشنگٹن اور نیو یارک میں تمہارے کتنے فوجی اور ان کے پیارے نفسیاتی مریض بنے ہوئے ہیں ۔ ہم تو تمہاری واپسی کا نظارہ دیکھنے کے منتظر ہیں جب تمہاری لاشوں کو لے جانے کا موقع بھی نہیں ملے گا ، اور تمہارے وہ پچاس اتحادی ۔۔۔۔۔۔وہ تمہیں ہی مورد الزام ٹھرائیں گے ۔۔۔۔۔ آنے والی تاریخ تمہیں غیر انسانی ، جانگلی مخلوق لکھے گی ۔۔۔۔۔۔۔اور لعنت ہی تمہارا اور تمہارے مسلمان گماشتوں کا مقدر ہو گا انشا اللہ
 

عسکری

معطل
ہاں فود واقعی جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے

جیسے تم اگلے دن دوسرے دھاگے میں جھوٹ بول رہے تھے کہ امریکہ کی مدد سے گومل زم ڈیم بن رہا ہے جس سے 700 میگا واٹ بجلی ملے گی پاکستانیوں کو

اور میں نے تمھیں پکڑا تھا کیونکہ گومل زم ڈیم ست صرف 17 میگا واٹ بجلی بنے گی :D:laughing:
 
Top