جھُریاں !!

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت عمدہ اور اچھا لکھا فصیح صاحب۔ اسم بامسمیٰ ہیں آپ۔
لوگ تعلق کو یاد کرتے ہیں۔ لوگ لوگوں کو یاد کرتے ہیں۔ یاد ایک لطیف احساس ہے۔ جس پر سدا بہار رہتی ہے۔ جس پر خزاں کا موسم نہیں آتا۔ اور اگر اچھے وقتوں کی یاد ہو تو بہار کا حسن اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ ہر انسان اپنے گرد دائرہ بنا لیتا ہے۔ کچھ لوگوں سے بات کرنے میں وہ سہولت محسوس کرتا ہے اور کچھ سے نہیں۔
وقت کے ساتھ ترجیحات و مصروفیات بدل جاتی ہیں۔ ایسے میں کوئی خود یا تو اس دائرے سے نکل جاتا ہے۔ یا پھر اس کے حلقہ احباب سے لوگ نکل جاتے ہیں۔ یوں ایک خلا سا پیدا ہوجاتا ہے۔ اس خلا کے احساس کی شدت میں اس وقت اضافہ ہوجاتا ہے۔ جب ارد گرد اور لوگوں کے دائرے ہنوز قائم ہوں۔ تو انسان اس کیفیت کے اظہار کے لئے لفظ ڈھونڈتا ہے۔ جملے تراشتا ہے۔ ایسے میں جب کوئی یہ کہے کہ محفل بور ہوگئی۔ تو یہ اس کا نکتہ نظر ہے نہ کہ سب کا۔ کیوں کہ اس کے لئے خلا پیدا ہوگیا ہے۔ جب کوئی کہے کہ اب لطف نہیں رہا۔ تو یہ اس کے جذبات کا اظہار ہے۔ اس سے کسی دوسرے کی تحقیر ہرگز مقصود نہیں ہوتی۔ وہ تو اپنے دکھ اپنی کیفیت کے اظہار کا ایک راستہ ہوتا ہے۔ لیکن حساس دل ان کہے درد کو محسوس کرتے ہیں۔ وہ وجہ جاننا چاہتے ہیں۔ اور اپنی مقدور بھر کوشش کرتے ہیں اس خلا کو پر کرنے کی۔ اور اسی کوشش کی عکاس ہے یہ تحریر بھی۔

بقیہ ہم اس ضمن میں کیا کہیں۔ :) ماسوائے ایک نئی نئی بزرگ ہستی کے کیفیت نامہ پر کبھی لکھے اس شعر کے۔۔۔
دائم آباد رہے گی محفل
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا
 
فلک شیر

محفلین
اوپر پیدا شدہ تھوڑی تلخی نکتہ ہائے نظر کا اختلاف ہے۔ اور مزید آسانی کے لیے کہوں، تو عرض ہے کہ زندگی کے مختلف مراحل پہ اپنے لیے چنے گئے مختلف رستوں کا اختلاف ہے، ان کا اظہار تو ہوا ہے کسی نہ کسی شکل میں ۔ فصیح ! آپ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا،اپنے تعلق کی مضبوطی کا اظہار کیا اور اس عزم کا بھی کہ آپ محفل سے کبھی جدا نہ ہوں گے: بہت خوب ۔رہی بات غیر فعال اراکین کی، تو مختلف تجربات، حالات اور مصروفیات انہیں محفل سے بعض اوقات دور رکھتے ہیں ، پھر ایک فرق صائمہ شاہ صاحبہ نے بھی بیان کیا، اپنی اپنی دلچسپیوں والے زمرہ جات اور دھاگوں کا اور مفید پوسٹس کا، تو سو بھی ہے۔ لیکن آپ پوسٹس کرنے اور گپ شپ کے دھاگوں سے لطف اندوز ہونے کا پورا حق رکھتے ہیں۔
پریشان نہ ہوں اور اعتدال سے تعلقات، پوسٹس اور اظہارِ خیالات جاری رکھیں، پلیز اعتدال کو کوئی پابندی نہ سمجھیے گا اور نہ کوئی میری گھڑی اصطلاح، آپ دن میں ہزاروں پوسٹس بھی کر سکتے ہیں :)
اعتدال اور میانہ روی چونکہ سماجی تعلقات میں ازل سے سنہری اصول رہا ہے، اس لیے عرض کر دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو برکت دیں ۔
کوئی بات بری لگے، تو پیشگی معذرت۔
 
الشفاء

لائبریرین
بہت اچھا لکھا فصیح بھیا۔سلامت رہیں۔۔۔:)

شائد بہت سے محفلین میری طرح اسی کشمکش کا شکار ہوں کہ

کبھی میں سوچتا ہوں کچھ نہ کچھ کہوں
پھر میں سوچتا ہوں کیوں نہ چپ رہوں۔
:)
 
ماہی احمد

لائبریرین
اتنی دیر 6 کورسز کے لیے
سب ڈیپارٹمنٹس کو 14 ڈیز کا ٹائم ملتا ہے۔ ہم بائیو والے ہیں ہمارے پیپر بائیو کیم، زوولوجی اور باٹنی اور سٹیٹس والے لیتے ہیں تو تینوں ڈیپارٹمنٹس کے اپنے اپنے ایشوز ہوتے ہیں اس لئیے دیر لگ جاتی ہے۔
 
سید فصیح احمد

:) :) ،،، سب سے پہلے آپ دونوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ بہت خوشی ہوئی آپ جیسے سینیئرز نے مجھے اپنے اظہار خیال کے قابل سمجھا ( سچ میں آپ دونوں چند ان شخصیات میں سے ہیں جن کی میں بہت قدر کرتا ہوں ) ۔۔۔ اور مجھے آپ دونوں کے خیال سے صد فیصد اتفاق بھی ہے ،، میرے متن میں بس میری ذاتی رائے کا اظہار تھا کہ میرے خیال میں سرعام بار بار ایسے دکھ کا اظہار سنجیدگی اور بڑے پن کا مظہر نہیں ، اس خلا جس کا نین بھیا نے ذکر کیا اور وہ مصروفیت جس کی فلک شیر بھائی نے بات کی ،،، دونوں سے صد بار اتفاق ہے ،،، فلک بھیا میں نے یہ بات یوں لکھی تھی :

( لازماً وہ بھٹکے نہیں شائد کسی مجبوری سے دور نکل گئے ، جیسے میں روزی کی خاطر اپنے گھر سے اس وقت کئی سمندر پار ہوں )۔

اور اب بھی ایک بات کرتا چلوں کبھی کبھار الفاظ جزباتی حالت میں لکھے جانے کی وجہ سے لڑی کی کچھ کڑیاں کھو دیتے ہیں ،،، جس سے تاثر کمزور پڑ جاتا ہے یا بگڑ جاتا ہے !! ،، آپ کو اور باقی سب کو اتنا کہوں گا کہ صائمہ شاہ ،،، میری بڑی پیاری آپی ہیں ، میں ایک چھوٹے بھائی کی طرح مان رکھتا ہوں بس یہ بات چیت یا تکرار جو بنی تو اسی مان کی وجہ سے ، مجھے ان کی رائے سے مکمل اتفاق ہے مگر شائد انجانے میں ( جیسا انہوں نے کہا میں شاعر یا لیکھر نہیں کہ بات زیر و زبر سے سجا کر بیان کر سکوں یعنی کہ جو دل میں احساس تھا جیسا تیسا لکھ ڈالا ) انہوں نے کچھ ایسے الفاظ لکھ ڈالے جو میری دکھتی رگ کو کاٹ گئے ،،، کوئی اور کہتا تو مسکرا کر ٹال دیتا مگر وہ بہن ہیں میری تو محسوس زیادہ ہوا !! ،،،، اور ہاں ایک بات یہ بھی کہ آج یہاں اعلانیا کہتا ہوں صائمہ شاہ آپی سے اس موضوع پر میں کسی اور کو اس انداز میں بات کرنے کی اجازت ہر گز نہ دوں گا ،،، میں سیدھا سا انسان ہوں اور اپنوں سے بیحد پیار کرتا ہوں ، مجھے میری بہن بہت عزیز ہے ،،، اور ان کی طرف سے بھی یہ مان ہی تھا جو انہوں نے اتنا بہت لکھا ( وہ خوش آمدید کے زمرے میں بھی شاذ و نادر ہی دکھتی ہیں اور مجھے انہوں نے خوش آمدید کہا اس بات کو میں کبھی نہ بھولوں گا :) :) ) بس ان کا مقصد نہ تھا مگر میں کم سن ہی سہی کہانی گوئی کی حد تک الفاظ سے حساس طور جڑا ہوا ہوں ( میری املا بہت خراب ہے پتہ نہیں کب ٹھیک ہو گی :( ) پس اسی لیئے شائد زیادہ ہی محسوس کر گیا ،،، آپ دونوں کی موجودگی میں میں اپنی صاف دل آپی سے اپنی تمام تلخ الفاظ پر معافی مانگتا ہوں !! صائمہ شاہ آپی معافی دے دو نا ( اس لیئے کہ مجھے لگ رہا ہے آپ خفا ہیں مجھ سے :( )

اور فلک شیر بھائی اور نین بھائی ،،، بڑوں جیسا پیار بھرا برتنے کا بہت شکریہ :) :)
آپ کا ننھا منا سا بھائی،
فصیح احمد
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
:) :) ،،، سب سے پہلے آپ دونوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ بہت خوشی ہوئی آپ جیسے سینیئرز نے مجھے اپنے اظہار خیال کے قابل سمجھا ( سچ میں آپ دونوں چند ان شخصیات میں سے ہیں جن کی میں بہت قدر کرتا ہوں ) ۔۔۔
بھائی میں سینئر نہیں ہوں۔۔۔ :) فلک شیر بھائی کی بات اور ہے۔۔۔۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
بھائی میں سینئر نہیں ہوں۔۔۔ :) فلک شیر بھائی کی بات اور ہے۔۔۔ ۔ :)
یہ سینیر نہیں ، سپر سینیر ہیں اور میرا سب کو پتا ہے، فقیر آدمی ہوں :)
تصدیق آپ محمداحمد بھائی سے کروا سکتے ہیں :)
یہ بابے لوگ ہیں فصیح بھائی!
منہ سے تھوڑی کہیں گے ہم سینئیر ہیں!!!
ان کو کسی نے "عجز و انکسار" کے سارے سبق رٹوا دئیے ہیں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
" میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا " :p ،،،، نین بھائی چلیں یہ ترکیب یوں سہی ،،، فلک شیر بھائی ہم دونوں کے اور آپ بس ہمارے سینیئر :) :) :) :)
بھئی سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے سینئر بننے کا شوق نہیں۔۔۔ اور چھوٹا میں بن نہیں سکتا۔۔۔ سو برابری سے کام چلا لیں۔۔۔ :D

یہ سینیر نہیں ، سپر سینیر ہیں اور میرا سب کو پتا ہے، فقیر آدمی ہوں :)
تصدیق آپ محمداحمد بھائی سے کروا سکتے ہیں :)
ہیروں پر چادر بچھا کر بیٹھا فقیر۔۔۔۔ :)
کیوں محمداحمد بھائی کو ڈڈو بنا رہے ہیں۔ اب تو انہوں نے کہانی بھی پڑھ لی ہے۔ :p

یہ بابے لوگ ہیں فصیح بھائی!
منہ سے تھوڑی کہیں گے ہم سینئیر ہیں!!!
ان کو کسی نے "عجز و انکسار" کے سارے سبق رٹوا دئیے ہیں :)
تہاڈی کمی سی۔۔۔۔ :p
بئی میں تو واقعی خاک نشیں ہوں۔ باقی سارے اوچے۔۔۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سب ڈیپارٹمنٹس کو 14 ڈیز کا ٹائم ملتا ہے۔ ہم بائیو والے ہیں ہمارے پیپر بائیو کیم، زوولوجی اور باٹنی اور سٹیٹس والے لیتے ہیں تو تینوں ڈیپارٹمنٹس کے اپنے اپنے ایشوز ہوتے ہیں اس لئیے دیر لگ جاتی ہے۔
آہاں تو یہ مسئلہ ہے۔۔
 
Top