جھُریاں !!

سید فصیح احمد

لائبریرین
میں جب بھی کوئی ایسی بات کرتی ہوں نا، فضول سی بونگی سی، تو ایمیجن کر کے میرا تو برا حال ہو جاتا ہے ہنس ہنس کر۔۔۔ :rollingonthefloor:
اور میں چاہے دفتر ہوں یا کہیں مجھ سے قہقہہ نہیں رکتا :eek: ۔۔ :rolleyes: ،،، اور پھر شرمندگی ہوتی ہے !! :unsure: ۔۔۔۔۔۔ :coffee: :p
 
محمداحمد

لائبریرین
میں صرف اتنا پوچھنا چاہتا ہوں کہ صدف منیر نے یہ آواز کسے دی تھی؟:p

صدف منیر نے تو خود کسی کی آواز (شاعری) کو "آواز" دی ہے۔البتہ یہ سوال شاعر سے پوچھا جا سکتا ہے۔ اُس کے لئے آپ شاعر کا نام تلاش کریں ۔ پھر کچھ سوچتے ہیں۔ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
عمدہ تحریر ہے فصیح
جہاں تک محفل کے پہلے جیسے نہ ہونے کا سوال ہے تو میں اس سے متفق ہوں
یہاں سبھی لوگ صرف گپ شپ کے دھاگوں میں حصہ لینے کے شوقین نہیں ہیں اور اس بات کا احترام کرنا چاہیے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو تعمیری پوسٹس اور مباحثوں کی کمی محسوس کرتے ہیں
وارث ، یعقوب آسی ، الف عین جیسے لوگ فعال نہیں ہیں کیونکہ اب ایسی پوسٹس ہی نہیں ہیں جن پر کوئی تعمیری تبصرہ کیا جا سکے
بچوں کا باغ لگتی ہے محفل
خیالی خطوط ، خیالی ملاقاتیں
کوئی سنجیدہ تحریر نہیں کوئی میعاری مراسلہ نہیں
جیہ ، فرحت کیانی ، زیک ، نیرنگ ، فاتح ، قیصرانی ،وارث ، فلک شیر یہ تمام صاحبِ فہم احباب بہت کم پوسٹ کرتے ہیں شائد اسی لیے میعار کا گراف بھی گر گیا ہے
محفل کی محبت کھینچ لاتی ہےورنہ ۔۔۔۔۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
فصیح بھائی! آپ کی پر خلوص اور محبت میں گندھی ہوئی تحریر پڑھی اور بار بار پڑھی۔
بہت اچھا لگا۔ آپ کی محبت کے ہم سب مقروض ہیں، لیکن۔۔۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
ادائیگی فوری طور پر ممکن نہیں۔ :p
 
ماہی احمد

لائبریرین
صدف منیر نے تو خود کسی کی آواز (شاعری) کو "آواز" دی ہے۔البتہ یہ سوال شاعر سے پوچھا جا سکتا ہے۔ اُس کے لئے آپ شاعر کا نام تلاش کریں ۔ پھر کچھ سوچتے ہیں۔ :)
میں صرف اتنا پوچھنا چاہتا ہوں کہ صدف منیر نے یہ آواز کسے دی تھی؟:p
ارے محمداحمد بھائی آپ انہیں بس "خوش فہمی" سے نجات دلا دیتے، باقی ساری بات کا انہوں نے کیا کیا کرنا ہے بھلا :p
 
محمداحمد

لائبریرین
عمدہ تحریر ہے فصیح
جہاں تک محفل کے پہلے جیسے نہ ہونے کا سوال ہے تو میں اس سے متفق ہوں
یہاں سبھی لوگ صرف گپ شپ کے دھاگوں میں حصہ لینے کے شوقین نہیں ہیں اور اس بات کا احترام کرنا چاہیے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو تعمیری پوسٹس اور مباحثوں کی کمی محسوس کرتے ہیں
وارث ، یعقوب آسی ، الف عین جیسے لوگ فعال نہیں ہیں کیونکہ اب ایسی پوسٹس ہی نہیں ہیں جن پر کوئی تعمیری تبصرہ کیا جا سکے
بچوں کا باغ لگتی ہے محفل
خیالی خطوط ، خیالی ملاقاتیں
کوئی سنجیدہ تحریر نہیں کوئی میعاری مراسلہ نہیں
جیہ ، فرحت کیانی ، زیک ، نیرنگ ، فاتح ، قیصرانی ،وارث ، فلک شیر یہ تمام صاحبِ فہم احباب بہت کم پوسٹ کرتے ہیں شائد اسی لیے میعار کا گراف بھی گر گیا ہے
محفل کی محبت کھینچ لاتی ہےورنہ ۔۔۔ ۔۔

آپ کی بات کسی حد تک ٹھیک ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ تمام غیر فعال اراکین کی غیر حاضری کی وجہ یہی ہے۔

جو نام آپ نے لئے اُن میں سے اکثر گاہے بہ گاہے (حسبِ فرصت) محفل میں آتے جاتے رہتے ہیں اور محفل کی سرگرمیوں میں بھی خاطر خواہ حصہ لیتے ہیں۔

رہی یہ بات کہ "محفل میں سنجیدہ تحاریر یا معیاری مراسلے نہیں ہیں" تو جب کبھی ہم میں سے کسی کو ایسا خیال آئے تو اُسے چاہیے کہ فوراً سے پیشتر فرحت کیانی کے دستخط میں موجود شعر سے مدد لے۔ :)
 
احمد صاحب اگر میں اس قابل ہوتی تو ضرور کرتی اور میں شکوہ نہیں کر رہی حقیقت بیان کر رہی ہوں جسے جھٹلانے کے لیے سب ہی کے پاس کوئی نہ کوئی دلیل موجود ہے نہ میں آپ کی طرح شاعر ہوں نہ ہی نثر نگار تو آپ کا کیا خیال ہے تک بندیاں شروع کر دوں ؟ بہت سے لوگ کر رہے ہیں مگر مجھے دلچسپی نہیں ہے اس میں :)
 
اردو محفل میں بہت کم ہی لوگ ایسے ہیں جو "باقاعدہ" شاعر یا "نثر نگار" ہوں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ محفل میں اپنا حصہ نہیں ڈالتے۔ محفل چونکہ عمومی نوعیت کا سماجی فورم ہے تو اس میں ہر طرح کے ہر مزاج کے لوگ ہوتے ہیں۔ یہ فیصلہ تو ہمیں کرنا ہوتا ہے کہ ہم محفل کے کس حصے میں فعال ہوں اور کس زمرے کو نظر انداز کر دیں۔ سو جو بھی آپ کی دلچسپی کا موضوع ہو اُس پر تحریر لکھنے میں کیا حرج ہے۔ اتنا تو سب ہی جانتے ہیں کہ آپ چاہیں تو اچھی تحریر لکھ سکتی ہیں۔

میں تو اس بات کو بھی پسند کرتا ہوں کہ جب کچھ بھی کرنے کو نہ ہو (اور وقت میسر ہو) تو محفل میں پسندیدہ کلام یا نثری انتخاب ہی پیش کیا جائے۔

بہرکیف، یہ سب میرے ذاتی خیالات ہیں آپ کا یا کسی اور کا متفق ہونا ہرگز ضروری نہیں ہے۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
عمدہ تحریر ہے فصیح
جہاں تک محفل کے پہلے جیسے نہ ہونے کا سوال ہے تو میں اس سے متفق ہوں
یہاں سبھی لوگ صرف گپ شپ کے دھاگوں میں حصہ لینے کے شوقین نہیں ہیں اور اس بات کا احترام کرنا چاہیے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو تعمیری پوسٹس اور مباحثوں کی کمی محسوس کرتے ہیں
وارث ، یعقوب آسی ، الف عین جیسے لوگ فعال نہیں ہیں کیونکہ اب ایسی پوسٹس ہی نہیں ہیں جن پر کوئی تعمیری تبصرہ کیا جا سکے
بچوں کا باغ لگتی ہے محفل
خیالی خطوط ، خیالی ملاقاتیں
کوئی سنجیدہ تحریر نہیں کوئی میعاری مراسلہ نہیں
جیہ ، فرحت کیانی ، زیک ، نیرنگ ، فاتح ، قیصرانی ،وارث ، فلک شیر یہ تمام صاحبِ فہم احباب بہت کم پوسٹ کرتے ہیں شائد اسی لیے میعار کا گراف بھی گر گیا ہے
محفل کی محبت کھینچ لاتی ہےورنہ ۔۔۔ ۔۔

میری بہت ہی پیاری آپی ، معیارِ حروف سراہنے کا بہت شکریہ :)
آپ کی بات ، شکوہ و شکایت سب سر آنکھوں پر :)
( مجھے ڈانٹ لینا بڑی بہن بن کر مگر آپی جو کہنے لگا ہوں اس سے روٹھ نہیں جانا )

مجھے آپ کی بہت سی باتوں سے اتفاق ہے اور بس چند نقاط سے بس ذرا بھر سا اختلاف
اتفاق یہ کہ ہاں یہ ویسی محفل نہیں رہی ،، ( تو کیوں نہ بند کر دی جائے ؟؟ )
ہاں وہ لوگ نہیں ہیں ،، ( میرا اور نئے آنے والوں کا کیا قصور جب سب ہی روٹھ گئے ہیں ؟؟ )
اور اس بات کا احترام کرنا چاہیے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو تعمیری پوسٹس اور مباحثوں کی کمی محسوس کرتے ہیں ،، پیاری آپی میں خود کرتا ہوں ،،،، بہت عرصے سے بڑی شدید پیاس ہے ،،، اب تو تالو سے زباں تک چپکتی ہے کہ اتنی پیاس ہے !!

( برادرانہ اختلاف :) ) اور اس اختلاف کا ذکر ہی تو کیا نا متن میں :) کہ بھئی اگر ہمیں کچھ شکوہ ہے تو ہم کر کیا رہے ہیں ؟؟ جن ہستیوں کا ذکر کیا آپ نے آپی وہ سب ہم جیسے رکن ہی تو تھے ،، بانی تو نہ تھے نا ؟؟ میرے اور آپ جیسے رکن ہی تو تھے ،،، سب ایک ایک کر کے اکٹھے ہوئے تھے ،،، آپی ان کی کمی کس کو نہیں ؟؟ مگر اس وقت بھی اردو ادب اور بات چیت ( گپ شپ کی ترکیب سے تھوڑا اختلاف ہے :) ) دونوں کا خیال رکھا جاتا تھا ،،، میں نے کتنی کتنی دیر پرانے مراسلے کھنگالے ہیں ،،، اور سب نے مل کر ان دھاگوں کا یہ حشر کیا کہ اچھا بھئی کوئی نہیں بلا رہا نہ پوسٹ کر رہا ہے تو ہم کیا کریں ،،، ہم کیوں بلائیں !! اور وہ دھاگے دھول سے اٹ گئے ،، آپی مانا کہ ہم جیہ ، فرحت کیانی ، زیک ، نیرنگ ، فاتح ، قیصرانی ،وارث ، فلک شیر اور بہت سے لوگوں کے تقابل میں تو نہ پورے اتر سکیں مگر ہم سب نے بڑے پتھر نہ سہی مگر کنکریاں ضرور چنی ہیں ،،، اب ان کی کمی کا کیا کریں ؟؟ انتظار ہی تو کر سکتے ہیں کہ جیسے جیہ ، فرحت کیانی ، زیک ، نیرنگ ، فاتح ، قیصرانی ،وارث ، فلک شیر ایک ایک کر کے محفل میں رکن بنے تھے ایسا ہی کوئی سخن نواز اور ادبی اصناف کا ماہر یہاں گھر کرے ،، لیکن تب تک سب بند کر دیا جائے کیا پیاری آپی ؟

آپ نے کہا
بچوں کا باغ لگتی ہے محفل
خیالی خطوط ، خیالی ملاقاتیں

آپا یہ اردو محفل ہے نا ، مطلق اردو ادب کی محفل نہیں ، اردو میں تو ادب بھی ہوتا ہے اور بات چیت بھی ،،، ہنسی بنا تو دردِ سر ہو جائے اگر صرف خشکی اس نازک دماغ میں گھسیڑ دی جائے :p ،،، اور یہ ہنسی مذاق تو تب بھی شائد اس سے بھی زیادہ ہوتا تھا ،،، اور ساتھ میں ادب آداب کے زمرے بھی ،،، اب بھی ادب آداب ہے مگر کم ، اور ہنسی مزاق بھی گھٹ گیا ،،، اب سمجھ نہیں پا رہا کہ جیہ ، فرحت کیانی ، زیک ، نیرنگ ، فاتح ، قیصرانی ،وارث ، فلک شیر کہاں سے ڈھونڈ لاؤں ،،، اگر نہ لا پایا تو ہنسنے پر کرفیو کیسے لاگو کروں ؟؟
اور خطوط خیالی ہی تو ہوتے ہیں آپی ،،، آدھی ملاقات اسی واسطے تو کہلائی گئی یہ صنف اور خطوط کے ادب میں چند سہی مگر ایسے خطوط ضرور ہیں جن میں دونوں افراد کبھی ایک دوجے سے نہ ملے تھے ،، ہمارے خطوط ادبی سطح پر معیاری نہیں تو بیہودہ بھی نہیں ،، آپی بچوں کا ادب ،، بہت بڑا حصہ ہے بڑوں کے ادب کا :) ،، آپی خطوط حقیقی ملاقات تو ہیں ہی نہیں !! معیار کو اگر صرف چند اشخاص سے باندھ دیا جائے تو کیا یہ ظلم نہ ہو گا ،،،، ایک مِثال سے بات ختم کروں گا آپی کہ اگر رفی لتا نور جاں بڑی بیگم بانو جیسے گائک نہیں رہے تو موسیقی میں ( ترنم میں گانے والوں کا ذکر ہے ، بیہودہ گائکی کے خلاف تو میں بھی ہوں) نئے آنے والوں کو دھتکار دیا جائے ؟؟

بات وہیں آتی ہے آپی
؎
اس کی وہ جانے اسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا
تم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے

خدارا خفا مت ہوئیے گا ، کہ یہ گفتگو محض ایک راستہ دکھانے کے واسطے ہے آپا جان !!
آپ کا ننھا منا سا بھائی
فصیح احمد :) :) :angel:
 
محمداحمد

لائبریرین
اللہ خیر کرے ۔۔۔ ۔۔۔
لگتا ہے " جھریاں " گہری ہونے کوہیں ۔
اسی کا افسوس ہے مگر میں نے جو وعدہ کیا اسے نبھاؤں گا ،،، یہاں تک کہ تمام ممبر چھوٹ جائیں اور میں آخری رہ جاؤں !! انشا اللہ !!

کچھ نہیں ہوتا محفل کو :)

اگر محفل کی تاریخ اُٹھا کر دیکھی جائے تو اتنے بڑے بڑے معرکے ملیں گے کہ پوچھیں مت۔ :) لیکن پھر وہی دوستی اور بھائی چارہ ہو جاتا ہے۔

یہی تو خوبی ہے ہماری اردو محفل کی۔ :)
 
Top