جھٹ پٹ انٹرویو

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ محفل پر روزانہ آتے ہیں؟
تقریباً روزانہ ۔۔۔یہاں آئے بغیر ہمارا دن ہی شروع نہیں ہوتا ۔۔۔۔😊
ہم تو اتنی مرتبہ آتے ہین کہ ہماری یہاں کوئی قدر ہی نہیں ہونی چاہیئے لیکن پھر بھی نہ جانے کیوں ہے (لگتا تو یہی ہے)۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
دنیاوی نفع نقصان اکثر صرفِ نظر ہو جاتا ہے۔

آپ کی نظر میں سب بڑی معاشرتی برائی اور اس کا حل ؟

اس سوال کا جواب سب دوست عطاء فرمائیں۔
دوسروں کو ٹھیک کرنے کا جنون۔ اس کا حل ہے کہ اکثر آئینہ دیکھا جائے ۔ اور اپنا عکس دیکھنے کے لیے آنکھیں کھلی ہوں۔:biggrin::biggrin::biggrin:

کیا کبھی آپ نے اپنا احتساب کیا؟ اگر کیا تو کیسے۔
 

اے خان

محفلین
دوسروں کو ٹھیک کرنے کا جنون۔ اس کا حل ہے کہ اکثر آئینہ دیکھا جائے ۔ اور اپنا عکس دیکھنے کے لیے آنکھیں کھلی ہوں۔:biggrin::biggrin::biggrin:

کیا کبھی آپ نے اپنا احتساب کیا؟ اگر کیا تو کیسے۔
ہمیشہ سے اپنا احتساب کرتا آرہا ہوں. ہمیشہ اپنے آپ کو اچھا پایا پھر شادی ہوئی اور احتساب کا عمل بیوی کے حوالے ہوا اور اور جب جب احتساب ہوا خود کو گنہگار پایا
 

یاسر شاہ

محفلین
نہیں، ابھی اس درجہ مجنون نہیں ہوا۔۔۔

سب سے بڑی شرارت؟
اپنے ایک پرانے دوست جو پٹھان تھے، کو اسکول ٹور کے دوران جب کالاش کی سیر کو گئے ہوئے تھے،سگریٹ میں چرس بھر کے پلا دی تھی۔تین سگرٹیں ڈبیا میں تھیں، ہم دو دوستوں نے پہلے ایک ایک نکال لی اور آخر میں ایک بھری ہوئی انھیں دے دی۔ وہ کش لیتے رہے جب تیسرے کش پہ پہنچے تو جذباتی ہو کر اٹھے کہ برابر میں کوئی چرس پی رہا ہے یہ کہہ کر پاس والے کمرے کے دروازے پہ لات ماری کہ خبیثو! یہاں چرس پی رہے ہو۔ہم دونوں نے انھیں پکڑا اور واپس لائے بڑی معذرت کر تے ہوئے کہا کہ چرس تو آنجناب بذات خود پی رہے تھے۔بہت ناراض ہوئے،بڑی مشکل سے قابو میں آئے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آپ کی کوئی حسین ترین یاد؟
یادیں تو بہت سی ہیں جنہیں "حسین یاد" کا خطاب ملنا چاہیے۔ لیکن "ترین" کا اضافہ کس کے ساتھ کیا جائے اس پر شش و پنج کا شکار ہوں۔
1- بچپن میں نانی کے گھر کی کھیل کود، خاص طور پر نانی کے گھر ایک بیری کا درخت تھا۔ جب بیر پک جاتے تو اس وقت جو ہلا گلا لگتا تھا۔
2- اماں سر میں ہاتھ پھیر کر سلایا کرتی تھی۔
3- جب پہلی تنخواہ اماں کو دی تھی۔
4- جس دن میرا نکاح ہوا۔
5- جس دن میرا پہلا بچہ پیدا ہوا۔
اور ان گنت ایسے واقعات ہوں گے۔ جب بھی یاد آئیں تو اس لمحے کو پر مسرت کر جائیں۔

اسی کیفیت پر اپنی ایک غزل۔

تیری یادوں سے تیرہ ماضی کا
ہے منور نصیبا ماضی کا

غرقِ دریائے حال ہے وہ شخص
جس نے چھوڑا سفینہ ماضی کا

جب بھی آیا ترا خیال مجھے
کھل گیا اک دریچہ ماضی کا

بحر و بر میں ہے اک تعفن سا
جاں فزا ہے جزیرہ ماضی کا

جب ملا ہوں پرانے یاروں سے
مل گیا اک دفینہ ماضی کا

یادِ ماضی سے میرے رخ پر ہے
اک تبسم کشیدہ ماضی کا

بت بنے مڑ کے دیکھنے والے
کیا عجب ہے قرینہ ماضی کا
 
Top