جہاد میں درد سر اور بیماری کی فضیلت اور ہر طرح کی موت کے شہادت ہونے کا بیان

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں بہتر یہی ہوتا اگر میرے آخری پیغام کے بعد اس بات کو آگے نہ بڑھایا جاتا۔ ضروری نہیں کہ ہر تھریڈ کو مقفل کرکے ہی بحث کا اختتام کیا جائے، لیکن شاید کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی۔
 

خرم

محفلین
سپینوزا نے طنز کیا کہ ان سے یہی توقع تھی۔ نبیل بھائی نے بھی غالباَ اسی تناظر میں اس کا طنزیہ شکریہ ادا کردیا اور اب ایک طومار ہے الزامات کا۔ منافق ہونے کے فتاوٰی ہیں اور دین سے دوری کی وعیدیں۔ دیکھئے بات کی نہیں بات کرنے والے کی نیت کی اہمیت ہوتی ہے۔ یہ جہاد کی جو آج تعریفیں کی جاتی ہیں یہ پتہ بھی ہے کب سے شروع ہوئیں؟ سی آئی اے نے "امت مسلمہ" کو جہاد کے فلسفہ کی طرف راغب کیا تھا۔ تو کیا ولیم کیسی جنتی ہو جائے گا؟ اور سی آئی اے کے وہ عہدیداران جو "افغان جہاد" میں جہاد کے اور اللہ اکبر کے نعرے لگوایا کرتے تھے کیا وہ جنتی ہو جائیں گے؟ عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ احادیث وہی ہیں، قرآن کی آیات وہی ہیں لیکن بیان کرنے والے کی نیت سے اس کے نتیجہ میں فرق آجاتا ہے۔ آجکل تو جہاد کی آیات کو مسلمانوں اور عوام کو مارنے کے ثبوت میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس نام نہاد جہاد کی کوئی تائید سنت نبوی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہیں ملتی لیکن دھڑا دھڑ یہی نظریہ جہاد اور عین اسلام کے نام پر مارکیٹ کیا جارہا ہے۔ شوق کشور کشائی و پادشاہی کو جہاد کا نام دیکر اپنے ساتھ ساتھ اوروں کی عاقبت بھی خراب کی جارہی ہے۔ یہ بات تو بہت آرام سے کہی جاتی ہے کہ جہاد سے جی کترانے والا منافق ہے، نماز سے جی کترانے والے کے متعلق کیا خیال ہے؟ انصاف سے جی کترانے والے کے متعلق کیا حکم ہے؟ اپنے دین و علم کے تکبر میں مبتلا لوگوں کا کیا حشر ہوگا؟ اللہ کے نام پر دنیا میں فساد پھیلانے والوں سے کیا سلوک ہوگا؟ کسی کو بنا جرم مار دینے کی کیا سزا ہے اور مسلمانوں کا دسیوں، سینکڑوں کی تعداد میں جھٹکا کرنے والوں کا حشر کس کے ساتھ ہوگا ان موضوعات پر بھی کبھی قلم اٹھا کسی کا؟ اللہ اکبر کبیرا کا نعرہ لگانے کی ہی نہیں اس کی روح‌پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ فضائے بدر پیدا کرنے کیلئے اصحاب بدر کا سا تقوٰی و توکل و صبر و اطاعت و حب رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا کیجئے پھر فرشتے اتریں گے گردوں سے قطار اندر قطار۔
 

محسن حجازی

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ علما کا فہم دین پچھلے ہزار سال سے آگے گیا ہی نہیں۔ یہ New World Order کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ امریکہ کی جنگ روس کے خلاف جہاد کے نام پر لڑی۔
میں کسی کی نیت پر شک نہیں کرتا ثواب کا معاملہ اللہ رب العزت کے ہاں ہونا ہے لیکن میں یہ پوچھتا ہوں کہ ان میں کوئی اتنا بالغ نظر بھی تھا جو یہ دیکھ پاتا کہ ایک عالمی طاقت کو توڑنے کے بعد جو یک قطبی دنیا وجود میں آئے گی اس کا کیا بنے گا؟ اب جو امریکہ کا بدمست ہاتھی جس پر چاہتا ہے چڑھ دوڑتا ہے تو پھر روتے کیوں ہیں؟
You asked for it
کیا ہمارے پاس ایسا کوئی بھی نہیں تھا جو یہی سوچتا کہ Broader Context میں کیا ہوگا؟

ویسے سر درد کی گولی کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ :)
تاہم جہاں تک جہاد کی بات ہے، آج کل اپنے نفس سے جہاد کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان جیسے یہ جہاد نہیں کر سکے۔ جس جہاد کی بات آپ کر رہے ہیں اس کا مرحلہ تو بعد میں آتا ہے۔ صحابہ نفس کے خلاف جہاد میں کامیاب ہو چکے تھے کئی مٹالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔

ویسے میں کوئی عالم نہیں، میری رائے حتمی نہیں، آپ اپنے گفتگو جاری رکھیے۔

دخل در معقولات کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
پیراسیٹامول نہ لینا کہیں ثواب کم نہ ہو جائے۔

بہت خوبصورت بات کہی محترم آپ نے، اسی بات کے دو اور رخ

طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ
دوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو

حضرت اسد اللہ خان غالب (رح)


سوداگری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے
اے بے خبر، جزا کی تمنّا بھی چھوڑ دے

حضرت علامہ محمد اقبال (رح)
 
سپینوزا، کی یہ پوسٹ تو شیطان اور شیرے والا کام کر رہی ہے، اور جملہ غیر معترضہ ، اگر ہم لوگ کبھی کبھی بعض معاملات میں تھوڑے سے محتاط ہو جائیں تو اس میں کیا ہرج ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
سپینوزا، کی یہ پوسٹ تو شیطان اور شیرے والا کام کر رہی ہے، اور جملہ غیر معترضہ ، اگر ہم لوگ کبھی کبھی بعض معاملات میں تھوڑے سے محتاط ہو جائیں تو اس میں کیا ہرج ہے؟

بے تکلفی کیلیئے معذرت خواہ ہوں جناب ابنِ حسن صاحب، لیکن آپ کی انتہائی "محتاط روی" کے باوجود آپ کے جملے میں 'شیطان اور شیرے' کی انتہائی 'مٹھاس' بھری ترکیب و تلمیح سے قبلہ و کعبہ، خلد آشیانی مرزا نوشہ کا ایک شعر یاد آ گیا:

ہر چند ہو مشاہدۂ حق کی گفتگو
بنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیر
 
محمد وارث، میرے بھائی آپ کو معذرت کرنے کی ضرورت نہیں‌ آپ تو ایک نرم خو آدمی ہیں اور آپ کی یہ بات تو کسی "طبع نازک" پر بھی گراں نہیں گزر سکتی۔
ویسے شعرکا استعمال آپ نے خوب فرمایا ہے درحقیقت یہ پوسٹ "مشاہدہ حق" کی گفتگو سے شروع ہوئی تھی بادہ و ساغر تو بشکل پیراسٹامول در آئے۔ اور بعض معاملات سے بطور خاص مراد وہ معاملات ہیں کہ جن کے زمرہ میں یہ پوسٹ کی گئی ہے۔ امید ہے کہ اب بات واضح ہوگئی ہوگی۔
 
Top