جہانگیر بک ڈپو لاہور نے کمپوٹر سے تعلق رکھنے والے مضامین پر پندرہ بیس کتابیں چھاپی ہیں، مثلاً جاواسکرپٹ۔ ممکن ہے یہ ترجمہ ہی ہوں۔ ویسے اصطلاحات انگریزی میں ہی ہیں۔ اصطلاحات کے سلسلہ میں وکیپیڈیا پر افراز کام کر رہے ہیں، اور اسطرح کافی نئی اصطلاحات اس میدان میں آ رہی ہیں۔ اگر آپ میں سے کچھ لوگ جنہیں عربی/فارسی کا علم ہو بھی اس اصطلاح سازی کے کام میں حصہ ڈالیں تو زیادہ سرعت سے ترقی ہو سکتی ہے۔