جہانگیر بک ڈپو

جیسبادی

محفلین
جہانگیر بک ڈپو لاہور نے کمپوٹر سے تعلق رکھنے والے مضامین پر پندرہ بیس کتابیں چھاپی ہیں، مثلاً جاواسکرپٹ۔ ممکن ہے یہ ترجمہ ہی ہوں۔ ویسے اصطلاحات انگریزی میں ہی ہیں۔ اصطلاحات کے سلسلہ میں وکیپیڈیا پر افراز کام کر رہے ہیں، اور اسطرح کافی نئی اصطلاحات اس میدان میں آ رہی ہیں۔ اگر آپ میں سے کچھ لوگ جنہیں عربی/فارسی کا علم ہو بھی اس اصطلاح سازی کے کام میں حصہ ڈالیں تو زیادہ سرعت سے ترقی ہو سکتی ہے۔
 
دوست

محفلین
اصطلاحات سے یاد آیا۔
سوفٹ ویر اور ہارڈ ویر کے لیے مصنع لطیف اور مصنع کثیف کی دو اصطلاحات اردو وکی پر وضع کی گئی ہیں۔
کیا انھیں اپنا لیا جائے؟؟؟
 
آصف

محفلین
میری رائے میں تو سافٹوئیر اور ہارڈوئیر ہی چلنے دئیے جائیں۔ کیونکہ تجویز کردہ کلمات کی ادائیگی عام آدمی کیلئے کافی مشکل ہو گی۔ مصنع لطیف اصل میں musanna-e-lateef ہے جس کو اعراب کے بغیر اکثر لوگ masna پڑھیں گے۔

"مصنوع لطیف" ہو سکتا ہے لیکن شاذ معلوم ہوتا ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
ur.wikipedia.org پر افراز نے یہ طریقہ اپنایا ہے کہ مضمون کا عنوان پہلے انگریزی میں لکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس مضمون کو اردو نام کی طرف پلٹا دیا جاتا ہے (redirect)۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ کوئی انگریزی میں تلاش کرے تو صحیح مضمون تک پہنچ جاتا ہے۔ ریاضی کے مضامیں میں ابھی تک یہ طریقہ استعمال نہیں کیا۔ لگتا ہے کہ یہ اچھا طریقہ ہے۔

اصطلاح سازی تو بہرحال افراز کر ہی رہے ہیں۔ آج کال انٹرنیٹ سے متعلق پر کام ہو رہا ہے۔ بہتر ہے کہ اس کام میں حصہ ڈال کر اس کی اسی مرحلہ پر اصلاح کی جائے، ورنہ وقت گزر جائے گا۔ وکیپیڈیا انشاللہ اردو کا ایسا ادارہ بن جائے گا جہاں مستقبل میں لکھنے والے اصطلاحات کے حصول کے لیے آیا کریں گے۔
 
دوست

محفلین
جگہ تو مل گئی ہے میرا خیال ہے لیکن سب سے نیچے والے زمرے میں۔
ہزار سے زیادہ والے خانے میں۔
 
سب سے پہلے تو جیسبادی عنوان کی تصحیح کردو ۔۔۔۔۔جہانگیر بک ڈپو

دوسرا یہ کہنا تھا کہ تم نے ہم پر توجہ دینی کیوں چھوڑ دی ہے بھائی۔ اردو وکیپیڈیا کے لیے ہم سب بے قرار ہیں اور اس کے لیے میں اور قیصرانی کئی بار پروگرام بنا چکے ہیں، بس تم بھی یاد دہانی کرواتے رہا کرو۔
 
جیسبادی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
کیا اردو کو صفحہ اول پر جگہ مل گئی؟

اب انگریزی والے 10000 سے اوپر کو اپنے صفحہ اول پر دکھاتے ہیں۔ ابھی بھی اردو وکیپیڈیا پر لکھنے والے کم ہی ہیں۔ ہزار بھی وہاب اور افراز کی محنت سے پار ہوئے۔ اب دو ہزار کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
 
جیسبادی

محفلین
محب علوی نے کہا:
سب سے پہلے تو جیسبادی عنوان کی تصحیح کردو ۔۔۔۔۔جہانگیر بک ڈپو

دوسرا یہ کہنا تھا کہ تم نے ہم پر توجہ دینی کیوں چھوڑ دی ہے بھائی۔ اردو وکیپیڈیا کے لیے ہم سب بے قرار ہیں اور اس کے لیے میں اور قیصرانی کئی بار پروگرام بنا چکے ہیں، بس تم بھی یاد دہانی کرواتے رہا کرو۔

محب، آپ کی طرف توجہ ہی توجہ ہے۔ آپ لوگ غالباً دوسرے کام کاج میں مصروف ہیں۔ فرصت ملے تو وکیپیڈیا کے لیے بھی کچھ لکھ دیا کرو۔ اگر ایک ٹارگٹ مقرر کر لیا جائے کہ ہر ہفتے ایک نیا مضمون ضرور لکھنا ہے تو شاید اس سے مدد ملے۔
 
جیسبادی نے کہا:

دوسرے کام کاج بھی ہوتے رہیں گے جیسبادی مگر یہ بھی بہت اہم کام ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس سلسلے میں مل کر ہر ہفتہ ایک جائزہ لیا کریں ہم اور پھر ٹارگٹ سیٹ‌کریں اور اسے حاصل کریں۔
 
جیسبادی

محفلین
ویکلی رپورٹ کا وہاب کو امیر مقرر کیا جائے، کیونکہ زیادہ کارکردگی وہاب کی ہے وکیپیڈیا پر۔ باقی لوگ وکیپیٹیا پر ہفتے بھر کا اپنے حصہ کا حساب پیش کریں اور اگلے ہفتے کا پلان۔ کیا خیال ہے؟
 
بالکل صحیح خیال ہے ، میں نے اور قیصرانی نے ایک دھاگہ کمپیوٹر سوال جواب اسے ذہن میں رکھ کر کیا ہے اور اسے اور آگے بڑھاتے ہیں۔ اس میں سے ایک ہفتہ میں 4-5 عنوان کمپیوٹر پر تو آرام سے نکل سکتے ہیں۔
 
AMERICAN

محفلین
میرے خیال میں اصطلاحات کا اردو زبان میں ترجمہ کرنے کی بجائے ان اصطلاحات کو ان کی اصلی زبان میں رہنے دیا جائے صرف اور صرف گرائمر سے متعلق اور عام جملوں اور فقروں کا اردو ترجمہ کر دیا جائے۔
 
Top