فارقی صاحب ہمارے بھی دو ہزار پیغامات ہو گئے آپ کو خیال تو کیا شرم تک نہ آئی کہ ہم کو بھی ایک مبارکباد دے مارتے
جیا آپی میری طرف سے بھی آپ کو بہت بہت مبارک ہو
اچھا، پہلے آپ لیٹر لکھیں گے، پھر آپ نے صدا لگانی ہے کہ "مرے خط مجھے واپس کردو"
اس منزل پر پہنچنا بہت بہت مبارک ہو جیا۔۔۔ جیسا کہ ہم سبھی جانتے ہیں، آپ نے ابھی ہی لکھنا شروع کیا ہے۔ تو ہم امید کرتے ہیں کہ لکھت پڑھت کا یہ سلسلہ اب جاری رہے گا اور ہمیں آپ اپنے کلام سے مستفیض کرتی رہیں گی۔
آپ وہی والی جیاراؤ ہیں نا جنہیں دیکھ کر ہمیں جیہ سوات والی یاد آگئی تھیں اور میں نے شعر لکھ مارا تھا ۔ بھئی بہت جلدی ماہر ہوگئیں ۔ مبارک باد دینے میں میں بہت کنجوس ہوں مگر شکرگزار ضرور ہوں کہ آپ نے محفل کو اس قابل سمجھا کہ ایک ہزار مرتبہ اس میں اپنی رائے کا اظہار کیا ۔
جیا آپ کا بہت شکریہ
جیا بہت بہت مبارک ہو!
جیتی رہئے محفل کی رونق یونہی بڑھاتی رہئے۔
مبارک ہو جیا ، بس یہ خیال رکھنا کہ مہار ت کی مہار فاروقی کے ہاتھ نہ لگنے پائے۔
بہت بہت مبارک ہو ماہر کا عہدہ
ویسے میرے خیال میں یہاں تک پہنچنے میں محسن بھائی کا بھی خاصا عمل دخل ہے۔
بالکل! بلکہ غزلیات تو تمام ہماری ہی ہیں
شکریہ مغل جی۔۔۔
ایک اور بینر بنوا لیتے ہیں۔۔۔
"مہارت کی مہار بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔"
فارقی صاحب ہمارے بھی دو ہزار پیغامات ہو گئے آپ کو خیال تو کیا شرم تک نہ آئی کہ ہم کو بھی ایک مبارکباد دے مارتے
جیا بہت مبارک ہو مہارت کے درجے تک پہنچنے کیلئے
جیا بہت بہت مبارک ہو
مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے اور میں آپ کے کمنٹس/replies بہت بہت انجوائے کرتی ہوں اور آپکی Participation کسی بھی ٹاپک میں خاص کر میرے اسٹارٹ کیے گئے ٹاپک میں بہت بہت بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت شاندار لگتی ہے ۔
ایسی طرح ہنستی اور ہنساتی رہیں