شمشاد
لائبریرین
جیون ساتھی
شادی کی انگھوٹی تیسری انگلی میں کیوں پہنتے ہیں؟
میں آپ کو بتاتا ہوں:
انگوٹھا والدین کو ظاہر کرتا ہے۔
پہلی انگلی یا انڈکس فنگر بہن بھائیوں کو ظاہر کرتی ہے۔
بڑی یا درمیانی انگلی اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہے۔
تیسری یا رنگ فنگر زندگی کے ساتھی کو ظاہرکرتی ہے۔
سب سے چھوٹی انگلی آپ کے بچوں کو ظاہر کرتی ہے۔
کہ زندگی کی ترتیب بھی یہی ہے۔
ہے ناں دلچسپ۔
اصل کھیل اب شروع ہوتا ہے۔
اپنے ہاتھ پھیلائیں اور دونوں ہاتھ کی درمیانی انگلیوں کو (جو اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہیں) ہتیھلی کی جانب موڑ لیں۔ اب دونوں ہاتھ اس طرح ملائیں کہ درمیانی انگلیوں کی پشت اور باقی انگلیوں اور انگوٹھے کا سامنے کا حصہ دوسرے ہاتھ کی انگلیوں اور انگوٹھے کے سامنے کے حصے سے آپس میں مل جائیں۔
اب صرف انگوٹھے جدا کریں۔ یہ والدین کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ جدا ہو جائیں گے۔ ان کا جدا ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے والدین آپ سے بچھڑ سکتے ہیں۔ یا آپ انہیں چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ مطلب یہ کہ انکی اور اپنی زندگی میں الگ ہو سکتے ہیں۔ اب انہیں واپس آپس میں ملا لیں۔
اب پہلی انگلیوں کو جدا کریں۔ یہ بہن بھائیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ بھی جدا ہو جائیں گی۔ ان کا جدا ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے بہن بھائی زندگی میں کبھی نہ کبھی آپ سے بچھڑ سکتے ہیں۔ اب انہیں واپس آپس میں ملا لیں۔
اس کے بعد درمیانی انگلی کو چھوڑ دیں کہ وہ تو اس کھیل میں شامل نہیں۔
اس کے بعد سب سے چھوٹی انگلیوں کو جدا کریں۔ یہ آپ کے بچوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان کا جدا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے بچے بھی آپ سے بچھڑ سکتے ہیں۔ کبھی اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اور کبھی روزگار کی خاطر یا پھر ان کی شادی کے بعد۔ اب انہیں بھی واپس آپس میں ملا لیں۔
آئیے اب آپ کوشش کریں اور تیسری انگلی یعنی کہ رنگ فنگر کو جدا کریں۔ یہ آپ کے جیون ساتھی کو ظاہر کرتی ہیں۔ آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ انہیں باوجود کوشش کے جدا نہیں کر سکتے۔ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آپ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایکدوسرے کے ہیں۔ اور مرتے دم تک جدا نہیں ہو سکتے۔
اس لیے جیون ساتھی کی انگوٹھی اسی انگلی میں پہنتے ہیں۔
کہیے پسند آیا یہ کھیل۔