زیک
مسافر
تمام فوج کے جوانوں یا افسروں کو آپ سیاستدانوں سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔ البتہ جرنیل ایک سیاستدان ہی ہوتا ہےدیکھئے بیٹا جی، اس بات سے آپ اتفاق کریں گے کہ فوجیوں کی اکثریت کرپٹ نہیں ہے اور نہ ہی وہ ملک دشمن ہے جبکہ سیاست دانوں کی اکثریت تو کیا بھاری اکثریت نہ صرف نا اہل، کرپٹ اور بدمعاش ہے بلکہ ہر ممکن طریقے سے لوٹ مار کر کھانے کے قائل ہیں
دوسری بات یہ ہے کہ فوج بطور ادارہ اپنے ملک کی پالیسی چلاتا ہے، آپ اس کی پالیسی کو غلط کہہ سکتے ہیں لیکن اس کے خلوص پر شبہ نہیں کر سکتے
جہاں تک بات ہے کہ ہماری بکاؤ افواج یا خفیہ ادارے، تو آپ پوری دنیا کے ممالک کی مثال اٹھا کر دیکھ سکتے ہیں کہ جہاں ان کے مفادات کی باری آتی ہے، وہ ہمیشہ سمجھوتا کیا جاتا ہے۔ چاہے وہ لیبیا کا دہشت گرد کرنل قذافی ہو، عراق کا صدام حسین ہو، سعودی بادشاہت ہو یا کوئی بھی
یو ایس کے اٹارنی جنرل کی ایک بات کو آپ اٹھا کر یہ کوٹ کر رہے ہیں کہ سو ڈالر کے بدلے پاکستانی اپنی مائیں بیچ سکتے ہیں، تو مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے کہ ایمل کانسی کے مقدمے کی سماعت پر یہ بات ہو رہی تھی اور اس وقت صدر فاروق لغاری تھا اور وزیر اعظم نواز شریف، جب ایمل کانسی پکڑا گیا تھا۔ آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں کہ یہ بات کس حوالے سے اور کس کو کہی گئی تھی۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ ایمل کانسی امریکی سرزمین پر قتل کر کے فرار ہو کر آیا تھا۔ قانونی اور اخلاقی، دونوں طور پر آپ اسے بے گناہ نہیں کہہ سکتے
یہ امر بھی اہم ہے کہ میر جعفر اور میر صادق پاکستانی نہیں تھے
اگر پرمزاح کی ریٹنگ سے کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو وہ میری پوسٹس کو وہی ریٹنگ دے کر اپنی تسلی کر سکتا ہے۔ میں نے ابھی کنفرم کرایا ہے کہ میری پوسٹس کے نیچے بھی وہی ریٹنگز کے بٹن ہوتے ہیں جو دیگر اراکین کے پاس دکھائی دیتے ہیں
اب آپ بتائیے کہ زیادہ تر سیاست دان یا حامد میر کو سپورٹ کرنے کی آپ کے پاس کیا وجوہات ہیں
ویسے آئی ایس آئی کو فوجی ادارہ کہنا کچھ عجیب ہے