جیو کی مزاحیہ سیریز مزاح یا اسماءالحسنی کا استہزاء

اس سیریز کی شروعات اسما الحسنی سے تھی مگر بعد میں اسے عالمی طور پر پیش کرنے کے لیے اب مذہب یا اسلام کا حوالہ ختم کر دیا گیا ہے اور اسے دوسری سپر ہیروز والی سیریز کے طور پر ہی دکھایا جا رہا ہے جو فرضی ہی ہوتی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
میری نظر میں تو یہ ایک اچھی سیریز ہے اس لحاظ سے کہ بین الاقوامی طور پر ایک مسلم تخلیق کنندہ نے اسلام کی خوبیوں کو خوبصورتی سے ایک سیریز میں پیش کیا ہے اور اس سے دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ مسلمانوں کے خدا کے تمام نام اچھائی کا مظہر ہیں اور اسلام کو جس تشدد اور برائی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اس حوالے سے بھی ایک بہتر عمل ہے۔

یہ ایک تصوراتی سیریز ہے اور اسے دیکھنے اور سمجھنے والے بھی اس حقیقت سے بہرحال واقف ہی ہیں اس لیے اگر کوئی اسے سچ سمجھتا ہے تو وہ اس کے فہم کا قصور ہے۔
 
سمبولزم سے کیا مراد ہے؟ تھوڑی وضاحت درکار ہے۔۔۔
وہی جو شعار ہے ۔ یعنی ایک چیز کسی نظریے یا واقعے کی علامت بنا دی جائے اور جب بھی وہ چیز سامنے آئے ذہن میں نظریہ یا واقعہ تازہ ہوجائے، اس کو پیغام رسانی کا تیز ترین طریقہ سمجھ لیں ۔ لوگوز وغیرہ بھی اسی میں شامل ہیں ۔ مذاہب میں اس کا استعمال عام ہے، قدیم جنگوں سے لے کر جدید میڈیا میں یہ استعمال ہو رہا ہے ۔
مینٹل ایسوسی ایشن بنانے اور برباد کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال ہوتا ہے جیسے بھائی نے کہا :

اللہ کی صفات کا عکس انسانوں میں نظر آنا چاہیے یہ نرے رٹنے کے لئے نہیں ہیں۔
انہیں یاد کرنا ان پر غور و فکر کرنا ان خوبیوں کو اپنانے کی کوشش کرنا اور ان کے علم کو آگے منتقل کرنا احصا ہے۔
مگر ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے
ولم یکن لہ کفوا احد
لیس کمثلہ شئی
جو بچہ ان کارٹون کو دیکھے گا اور پھر بعد میں جب وہ کبھی اسماء الحسنیٰ پڑھے گا تو اس کے ذہن میں یہ ساری شکلیں موجود ہوں گی۔
وہ کیسے اوپر کی آیات پر ایمان رکھے گا؟
یہ سیریز اسلامی سمبلز یا شعار استعمال کر کے اصل میں آپ کی ان اسماء الحسنی اور اسلامی اصطلاحات سے مینٹل ایسوسی ایشن کو برباد کرے گی ۔ کون نہیں جانتا کہ اللہ تعالی کو جسم سے تشبیہ دینے سے منع کیوں کیا گیا ؟ حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر ہمارے پاس کیوں نہیں ؟
بہرحال آج کل میرے پاس فرصت کی کمی ہے ، ما علینا الا البلاغ ۔ لیکن حقیقت میں مجھے قرآن مجید کی آیت کے الفاظ بار بار یا د آ رہے ہیں وما قدروا اللہ حق قدرہ ۔
 
موجو

لائبریرین
محب بھائی جو ان اسلامی تصورات سےواقف ہے وہ تو انہیں سچ نہیں سمجھے گا ۔
مگر یہ تو بچوں کےلئے بنائے گئے ہیں۔
بچے یہ سب دیکھ کر کیوں نہ انہیں سچ سمجھیں ؟
اور اللہ رب العزت کی 99 مجسم شکلیں ذہن میں بٹھائے رکھیں گے؟
لیس کمثلہ شئی
 
انہوں نے وضاحت کی ہے کہ یہ صفات انسانوں میں بھی ہو سکتی ہیں اسی لئے ال استعمال نہیں کیا گیا۔ اور ویسے بھی اسماء الحسنی کا لفظی معنی اچھے نام ہیں اور ال کے بغیر یہ انسانوں کی اچھی صفات کو ظاہر کرتے ہیں۔
اگر وہ خاتون یہاں نہیں ہے تو اس کے بارے میں بات کرنا شائد غیبت میں آتا ہے۔
اوہ ۔ آپ کو غیبت کے احکام کا بھی علم نہیں ہے اور میں آپ سے اسماء الحسنی پر مغز ماری کر رہی ہوں ۔ مجھے خواب غفلت سے جگانے کا شکریہ ۔ابھی کے ابھی یاد آیا کہ آپ نے ایک دو بار منافق اور بدعت کی اصطلاحات میں بھی اپنا علم لدنی جھاڑا تھا ۔ پتہ نہیں اتنے عمدہ لطائف مجھے دیر سے کیوں یاد آئے ۔
 
محب بھائی جو ان اسلامی تصورات سےواقف ہے وہ تو انہیں سچ نہیں سمجھے گا ۔
مگر یہ تو بچوں کےلئے بنائے گئے ہیں۔
بچے یہ سب دیکھ کر کیوں نہ انہیں سچ سمجھیں ؟
اور اللہ رب العزت کی 99 مجسم شکلیں ذہن میں بٹھائے رکھیں گے؟
لیس کمثلہ شئی

موجو، سب سے پہلے تو ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ کیا ماں باپ بچوں کو کس طرح کے پروگرام دیکھنے دیتے ہیں اور کیا وہ ان کے سوالات کے جواب دیتے ہیں کہ نہیں۔
اگر والدین بچوں کی تربیت پر نظر رکھیں ہیں تو وہ ان کے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات کا بہتر جواب دے سکتے ہیں ورنہ اس سیریز کو چھوڑ کر کارٹون کے نام پر بچے جو کچھ دیکھ رہے ہیں اس کے مقابلے میں یہ سیریز بہتر ہے اور اگر بچوں کے ذہن میں ان کرداروں کے حوالے سے سوالات پیدا ہوں گے تو وہ اسے والدین ، اساتذہ اور دیگر لوگوں سے پوچھیں گے اور کم از کم بھلائی اور بہتری کا کوئی تصور واضح کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ تمام عمر بچے نہیں رہیں گے اور بڑے بھی ہوں گے اور چیزوں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔
یہ میری نظر میں اچھی پیش رفت اس لیے ہے کہ کسی نے اپنی مسلم شناخت سے بچوں کے لیے کوئی سیریز بنائی اور مزید لوگوں کو ایک راہ دکھائی کہ صرف مغربی اداروں اور تخلیق کاروں کے لیے ہی پورا میدان کھلا نہ چھوڑیں بلکہ اپنی ثقافت اور تہذیب سے جڑے کچھ کردار اور سیریز بنا کر پیش کی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کو اپنی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کروا سکیں۔
 
محب بھائی مجھےآپ کی بیشتر باتوں سے نہ صرف اتفاق ہے بلکہ میں ایسے میڈیا کی تلاش میں رہتا ہوں جو مثبت اقدار کو فروغ دے خصوصا بچوں کے حوالے سے مواد اکٹھا کرتا رہتا ہوں ایران، ترکی، عرب، اور انگریزی میں بننے والا بہت سا مواد میں دیکھ چکا ہوں اور میں خود پہلے قدم کے طور پر ایسے میڈیا کو اردوانے کا پراجیکٹ شروع کرنے والا ہوں۔اس پر ان شاء اللہ آپ سے بھرپور راہنمائی لوں گا۔
مگر اس سیریز کی خاص بات ہماری مخصوص دینی اصطلاحات اور ہمارے اشعار ہیں۔ ان کے استعمال کے نتائج کے کچھ اشارے آتے جارہے ہیں۔
کسی بھائی نے یہاں لکھا کہ کیا یہ سیریز 97 یا 100 یا 101 نہیں ہوسکتی تھی میں سمجھتا ہوں یہ نام اتفاقا نہیں ہے۔
 
بچے یہ سب دیکھ کر کیوں نہ انہیں سچ سمجھیں ؟
اور اللہ رب العزت کی 99 مجسم شکلیں ذہن میں بٹھائے رکھیں گے؟
لیس کمثلہ شئی
یقین کیجئے، بچے ایسی عقل نہیں رکھتے ہیں کہ اس سیریز کو دیکھ کر ان معانی تک پہنچ پائیں جن تک یہاں بعض عقلمند لوگ پہنچ چکے ہیں:D۔۔۔یقین نہیں آتا تو کسی بھی بچے سے پوچھ کر دیکھ لیں، کوئی بھی بچہ آپکو یہ نہیں کہے گا کہ کہانی کے یہ کیریکٹر انسان نہیں بلکہ مختلف خدا ہیں ۔۔۔بچے چونکہ بڑوں کی نسبت، فطرتِ سلیمہ کے زیادہ قریب ہوتے ہیں، چنانچہ انکی عقل، بہت سے بالغ افراد کی عقلِ سقیم کی نسبت زیادہ سلیم ہوتی ہے۔۔۔Devil lies in details.
:)
 
گو میں نے کارٹون دیکھا نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے لیکن اگر اوپر کی گئی بحث کے مطابق بچوں میں اسماء الحسنیٰ کے مطابق سب کچھ دکھایا جارہا ہے تو یہ تو بہت اچھی بات ہے بچوں کی تخلیقی صلاحتیں خوب کام کریں گی۔
جس طرح مونٹیسوری سکول میں بچوں کو کھیل کھیل میں سب کچھ سکھا دیا جاتا ہے اسی طرح اگر بچے کھیل کھیل میں ہی اسماء الحسنٰی کا مطلب عملی طور پر سمجھ جائیں تو کیا مضائقہ ہے۔
--------------------------------------------------
 
اس سیریز کی شروعات اسما الحسنی سے تھی مگر بعد میں اسے عالمی طور پر پیش کرنے کے لیے اب مذہب یا اسلام کا حوالہ ختم کر دیا گیا ہے اور اسے دوسری سپر ہیروز والی سیریز کے طور پر ہی دکھایا جا رہا ہے جو فرضی ہی ہوتی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
میری نظر میں تو یہ ایک اچھی سیریز ہے اس لحاظ سے کہ بین الاقوامی طور پر ایک مسلم تخلیق کنندہ نے اسلام کی خوبیوں کو خوبصورتی سے ایک سیریز میں پیش کیا ہے اور اس سے دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ مسلمانوں کے خدا کے تمام نام اچھائی کا مظہر ہیں اور اسلام کو جس تشدد اور برائی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اس حوالے سے بھی ایک بہتر عمل ہے۔
یہ ایک تصوراتی سیریز ہے اور اسے دیکھنے اور سمجھنے والے بھی اس حقیقت سے بہرحال واقف ہی ہیں اس لیے اگر کوئی اسے سچ سمجھتا ہے تو وہ اس کے فہم کا قصور ہے۔
یہ ایک ازمپشن ہے ، اس کے بنانے والے نواف نامی شخص نے خود بڑے تکبر سے مسلمانوں سے یہ کہا ہے کہ اچھی صفات پر اسلام کی اجارہ داری نہیں ۔ یہ اس نے اپنے انٹرویو میں اسماء الحسنی کے استعمال کا بودا جواز گھڑا ہے ۔ جب کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ اس سے مسلمانوں کے خدا کے ناموں کی اچھائی واضح ہو گی ؟وہ خود انکاری ہے۔۔ اسکا انٹرویو سنیں ۔
دوسری بات جو آپ نے کہی : اور اسلام کو جس تشدد اور برائی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اس حوالے سے بھی ایک بہتر عمل ہے۔
آپ الممیتہ یا دی ڈسٹرکٹر نامی فی میل کیرکٹر کو دیکھیں ضرور ۔ الممیت اللہ کا نام ہے ، ڈسٹرکشن کے لیے کئی متبادل لفظ ممکن تھے ۔اب ربط تلاش کریں ۔ اسے کہاں ڈالا جائے کہ کنفیوزن ختم ہو ؟
وما علینا الا البلاغ ۔
 
گو میں نے کارٹون دیکھا نہیں ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے لیکن اگر اوپر کی گئی بحث کے مطابق بچوں میں اسماء الحسنیٰ کے مطابق سب کچھ دکھایا جارہا ہے تو یہ تو بہت اچھی بات ہے بچوں کی تخلیقی صلاحتیں خوب کام کریں گی۔
جس طرح مونٹیسوری سکول میں بچوں کو کھیل کھیل میں سب کچھ سکھا دیا جاتا ہے اسی طرح اگر بچے کھیل کھیل میں ہی اسماء الحسنٰی کا مطلب عملی طور پر سمجھ جائیں تو کیا مضائقہ ہے۔
پتہ نہیں کس قسم کے جاہل لوگ ہیں کہ اس صدی میں میں بھی جاہلانہ قسم کی گفتگو کررہے ہیں

سب سے بڑا جاہل وہ ہے جسے یہ نہیں پتا کے جہالت صدیوں اور زمانوں کی محتاج نہیں ہوتی۔۔۔
 
دوست

محفلین
ہاہ مسلمانوں کا خدا۔
انڈونیشیا میں عیسائیوں نے مقدمہ کر دیا کہ مسلمان کہتے ہیں اللہ صرف انہیں کا رب ہے، عدالت نے کہا کس نے مسلمانوں کو حق دیا کہ وہ کہیں اللہ انہیں کا رب ہے۔ اللہ سب کا ہے، عیسائیوں کا بھی۔ اور اب عیسائی بھی اللہ کا نام استعمال کرتے ہیں وہاں۔ نبی ٖ ﷺ ساری انسانیت کا، اور خدا بھی ساری انسانیت کا۔ ایشور، گاڈ، خدا، رب، اللہ کوئی بھی کہہ لو، پالنے والا تو وہی ہے۔ اور اسی کے اچھے اچھے نام ہے۔
 
موجو

لائبریرین
محمود بھائی
بات یہ ہے کہ میں تو اپنے ارد گرد بچوں کو ہندی نما اردو، میں نقلی پستول لئے (مختلف قسم کے جملے جو ان کی عمروں سے مطابقت نہیں رکھتے ) بولتے ہوئے سنتا ہوں۔ کمانڈر سیف گارڈ کی ٹیم سے ملتا ہوں BEN10 کی تصاویر سے مزین ان کے لباس۔ اور تو اور ان بچوں کے لئے داغ اچھے ہوتے ہیں کیونکہ سرف ایکسل والوں نے انہیں یہی سق پڑھا دیا ہے۔:D
یہ بچے چیونگم اس لئے چباتے ہیں کیونکہ DinDong کھاکر بلی کی ذہانت بڑھ جاتی ہے۔ اور Tigerبسکٹ تو کیا ہی بات ہے اس سے ان میں بہت طاقت آجاتی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
اوہ ۔ آپ کو غیبت کے احکام کا بھی علم نہیں ہے اور میں آپ سے اسماء الحسنی پر مغز ماری کر رہی ہوں ۔ مجھے خواب غفلت سے جگانے کا شکریہ ۔ابھی کے ابھی یاد آیا کہ آپ نے ایک دو بار منافق اور بدعت کی اصطلاحات میں بھی اپنا علم لدنی جھاڑا تھا ۔ پتہ نہیں اتنے عمدہ لطائف مجھے دیر سے کیوں یاد آئے ۔

مولویوں کا self righteous والا روپ مجھے بہت پسند ہے۔ :)
 
محمود بھائی
بات یہ ہے کہ میں تو اپنے ارد گرد بچوں کو ہندی نما اردو، میں نقلی پستول لئے (مختلف قسم کے جملے جو ان کی عمروں سے مطابقت نہیں رکھتے ) بولتے ہوئے سنتا ہوں۔ کمانڈر سیف گارڈ کی ٹیم سے ملتا ہوں BEN10 کی تصاویر سے مزین ان کے لباس۔ اور تو اور ان بچوں کے لئے داغ اچھے ہوتے ہیں کیونکہ سرف ایکسل والوں نے انہیں یہی سق پڑھا دیا ہے۔:D
یہ بچے چیونگم اس لئے چباتے ہیں کیونکہ DinDong کھاکر بلی کی ذہانت بڑھ جاتی ہے۔ اور Tigerبسکٹ تو کیا ہی بات ہے اس سے ان میں بہت طاقت آجاتی ہے۔
یہ سب درست ہے۔ لیکن یقین کیجئے بچے اس کہانی اور اس پروگرام سے ہرگزگمراہ نہیں ہوسکتے۔۔۔
اس کہانی پر سب سے زیادہ معترض وہی طبقہ ہوگا جس نے خدا کے متعلق اپنے ذہن میں پہلے سے ایک بت بنا رکھا ہے اور خدا کو ایک مخصوص خانے میں فٹ کر رکھا ہے۔
 
یہ ایک ازمپشن ہے ، اس کے بنانے والے نواف نامی شخص نے خود بڑے تکبر سے مسلمانوں سے یہ کہا ہے کہ اچھی صفات پر اسلام کی اجارہ داری نہیں ۔ یہ اس نے اپنے انٹرویو میں اسماء الحسنی کے استعمال کا بودا جواز گھڑا ہے ۔ جب کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ اس سے مسلمانوں کے خدا کے ناموں کی اچھائی واضح ہو گی ؟وہ خود انکاری ہے۔۔ اسکا انٹرویو سنیں ۔
دوسری بات جو آپ نے کہی : اور اسلام کو جس تشدد اور برائی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اس حوالے سے بھی ایک بہتر عمل ہے۔
آپ الممیتہ یا دی ڈسٹرکٹر نامی فی میل کیرکٹر کو دیکھیں ضرور ۔ الممیت اللہ کا نام ہے ، ڈسٹرکشن کے لیے کئی متبادل لفظ ممکن تھے ۔اب ربط تلاش کریں ۔ اسے کہاں ڈالا جائے کہ کنفیوزن ختم ہو ؟
وما علینا الا البلاغ ۔

میں نے یہ ذکر بھی کیا ہے کہ نواف اب اس کی اسلامی شناخت برقرار نہیں رکھنا چاہتا بلکہ اسے ایک غیر جانبدار سیریز کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے جس سے اس پر زیادہ تر اعتراضات تو خود بخود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔

دوسرا اچھی صفات پر اسلام کی اجارہ داری نہیں اس میں مجھے تو کوئی غلط بات محسوس نہیں ہوتی، ہر مذہب اور معقول نظریے میں آفاقی اصولوں کی پاسداری اور ستائش ہمیں نظر آتی ہے اور یہ تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ وراثت ہے۔

میں نے بھی انٹریو دیکھے اور سنے ہیں نواف کے اور وہ اب اسے مکمل غیر جانبدار سیریز کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ مغرب میں کامیاب ہو تو اس سے اسلام سے جڑا ہونے کے اعتراضات تو خود ہی کم ہو جائیں گے سوائے اس کہ یہ اسلام ماخذ سے شروع ہونے والی سیریز ہے اور اسے ایک مسلمان نے شروع کیا۔
 
Top