جیو کی مکمل بندش

جیو نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اسکی نشریات کی مکمل بندش کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔ یہ خبر ابھی آج ٹی وی اور اور ڈان نیوز پر بریکنگ نیوز کے طور پر آ رہی ہے


کوئی بھائی اگر جیو دیکھ رہا ہے تو وہ تفصیلات بتائے
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا نہیں‌ خیال کہ ایسا ہو، البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ کچھ عرصہ معطل رہے۔ ویسے بھی آج کسی اخبار میں‌پڑھا تھا کہ دو نجی ٹیلیویژن چینلوں‌ کو پھر کام شروع کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ جیو تو ویسے بھی سب سے بڑا ہے
 
میرا نہیں‌ خیال کہ ایسا ہو، البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ کچھ عرصہ معطل رہے۔ ویسے بھی آج کسی اخبار میں‌پڑھا تھا کہ دو نجی ٹیلیویژن چینلوں‌ کو پھر کام شروع کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ جیو تو ویسے بھی سب سے بڑا ہے

یہی تو شائد اس کا جرم ہے۔ لیکن یہ ابھی تازہ ترین کے طور پر آرہی ہے ڈان نیوز پر۔ اس سے پہلے یہ جیو کی ویب سائٹ پر بھی تھی، لیکن اب ہٹا دی گئی ہے۔
 

نوید

محفلین
جیو نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ اسکی نشریات کی مکمل بندش کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔ یہ خبر ابھی آج ٹی وی اور اور ڈان نیوز پر بریکنگ نیوز کے طور پر آ رہی ہے


کوئی بھائی اگر جیو دیکھ رہا ہے تو وہ تفصیلات بتائے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ خیریت سے ہونگے ۔۔۔

جی ہاں یہ خبر بالکل درست ہے ، جنگ اخبار کے مطابق

up51.gif
 

شمشاد

لائبریرین
بی بی سی کی تازہ ترین خبر

’جیو‘ ٹیلی ویژن کی بین الاقوامی نشریات بھی بند ہو رہی ہیں

دبئی سے نشر ہونے والے پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل ’جیو‘ کی بین الاقوامی نشریات بھی حکوتِ پاکستان کے دباؤ کے تحت بند کی جا رہی ہیں۔
 
KARACHI: There are reports that the government of Pakistan is using its influence with a foreign country to get the Geo TV network closed down, as the Geo TV network refused to surrender to the will of the government.

It should be noted that Geo news and its entire sister channels had been closed down across Pakistan after the imposition of emergency.

Earlier, the cable operators in Pakistan were forced to close all channels being operated by Geo Network and the Pakistani viewers were deprived of the great source of information. However, the Geo TV was on air from its Dubai office.

The latest developments are that the government of Pakistan has gone to the limit of seeking the closure of Geo News network across the globe through a country.

After this closure of Geo Network, the worldwide viewers would not be able to watch the great source of information worldwide.

According to Geo TV network, it did not surrender to the will of the government and did not sign any paper of compliance with the government, for which it has been punished that its worldwide telecast is being gagged.

On this occasion, Senior Geo News analyst Kamran Khan, Host of Capital Talk Hamid Mir, Dr Amir Liaquat Hussein, Geo News Senior analyst Nasir Beig Chughtai, Justice (rtd) Saeeduz Zaman Siddiqui, Senior defence analyst (Rtd) Talat Masud and British member of Parliament Mohammed Sarwar expressed their grief over this government step regarding closing down the Geo News network and condemned this fresh government attack on the media.

It should be noted that nearly all the news channels of the country were taken off air, as soon as the emergency was announced in the country. PEMRA hammered out code of conduct for the media to follow and it was said only those channels would be allowed to operate if they fall in line with the government wishes.​
 
’جیو‘ ٹیلی ویژن کی بین الاقوامی نشریات بھی بند ہو رہی ہیں

دبئی سے نشر ہونے والے پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل ’جیو‘ کی بین الاقوامی نشریات بھی ’حکومتِ پاکستان کے دباؤ ‘ کے تحت بند کی جا رہی ہیں۔ جیو کے پریسیڈنٹ عمران اسلم نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ چینل کی نشریات حکومت کے دباؤ میں بند کی جارہی ہیں۔
 
’جیو‘ ٹیلی ویژن کی بین الاقوامی نشریات بھی بند

دبئی سے نشر ہونے والے پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل ’جیو نیوز‘ کی بین الاقوامی نشریات بھی حکوتِ پاکستان کے دباؤ کے تحت بند کر دی گئی ہیں۔ ’جیو نیوز‘کی نشریات پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ایک بجے بند کردی گئیں۔ یہ پابندی صرف خبروں کی نشریات پر عائد کی گئی ہے۔ حکومتِ پاکستان نے جیو کے تمام چینلز پر پاکستان میں پہلے سے ہی پابندی عائد کردی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی اس خبر کے ساتھ جیو کی نشریات بند کر دی گئی ہیں کہ جیو کے نیوز نیٹ ورک بند رہیں گے لیکن entertainment پروگرام بدستور جاری رہیں گے۔
 

تیشہ

محفلین
ہاں اسوقت میں بھی یہی سن دیکھ رہی تھی بچارے ڈاکٹر شاہد بتاتے ہوئے نہایت ہی افسردہ ، :( غمگین تھے ۔
 

اظہرالحق

محفلین
اب ہمیں اندازہ ہو جانا چاہیے کہ پاکستان کی اہمیت کیا ہے کہ اس پر کوئی بھی حاکم ہو وہ ساری دنیا پر حکم چلا سکتا ہے ، جیو دبئی سے اپ لنک ہوتا ہے ، مگر میں تو اتنا جانتا ہوں کہ ادھر دبئی میں کیا کیا کچھ ہوتا ہے میڈیا اس پر آنکھ بند کر کے چپ بیٹھا رہتا ہے میں نے اپنی ایک پچھلی پوسٹ میں کہا تھا کہ ہم ادھر احتجاج بھی نہیں کر سکتے ۔ ۔ اب تو دل کرتا ہے کہیں ڈوب مریں جا کہ کہ ہم پاکستانی ہیں ۔ ۔ ۔

میں 1979 میں جب کابل گیا تھا تو ادھر پاکستانیوں کو دیکھ کر لوگ نفرت سے منہ بنایا کرتے تھے مگر مجھے فخر تھا کہ ہم نے انہیں پناہ دی تھی ۔ ۔ ۔ مگر آج احساس ہوا کہ میں اپنی قوم پر فخر نہیں کر سکتا ۔ ۔ ۔ ۔ ہم لوگ خود غرض ہیں ، ہم خود اپنے آپ کو دنیا میں تماشا بناتے ہیں ، اللہ نے ہمیں یہ وطن اللہ کے نظام کے لئے دیا تھا مگر ہم نے خود اسکو ایک بے دین اور لادین بنا ڈالا اب ہمارا جو بھی حشر ہو کم ہو گا ۔ ۔ آج ہم متحد نہیں ہیں اور نہیں لگتا کہ اب ہو پائیں گے ۔۔ ۔

مجھے دوسری جنگ عظیم کے وقت کے وہ ملک یاد آ رہے ہیں جو شہر کے شہر ملیا میٹ ہو گئے ۔ ۔ ۔ کیونکہ ان ملکوں کے لوگوں نے ایسے لوگوں کو اپنا حاکم بنایا تھا جو حکومت چلانے کے اہل نہیں تھے ۔ ۔ ۔ بکھرے ہوئے لوگوں کو ہمیشہ ہی باہر کی قوتیں کھا جاتیں ہیں ۔ ۔ ۔آج ہم نے خود کو تر نوالہ بنا دیا ہے ۔ ۔ دیکھیے کون ہمیں ہضم کرتا ہے ۔ ۔

بس اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں اتحاد دے ۔ ۔(آمین)
 

Muhammad Naeem

محفلین
جن دنوں افتخار چوہدری صاھب کی تحریک چل رہی تھی ان دنوں اخبارات میں دیکھا تھا کہ لوگ اس ٹیلیویژن چینل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں کہ یہ آج کل صرف مشرف کے موقف کی حمایت کررہا ہے۔
اب پتا نہیں دونوں میں کھٹ پٹ کب ہوگئی۔
کسی ہڈی پہ جھگڑا ہو گیاہوگا۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ (بھائی مذاق میں کہہ رہا ہوں)
 
خبریں نشر کرنے پر پابندی

پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینلز ’جیو نیوز‘ اور ’اے آر وائی‘ پر بین الاقومی سطح پر خبریں اور حالتِ حاضرہ کے پروگرام نشر کرنے پر مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دونوں چینلز نے دعوی کیا ہے کہ ان پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے یہ پابندی حکومتِ پاکستان کے کہنے پر لگائی گئی ہے۔ پاکستان میں جنرل مشرف کی طرف سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ٹی وی چینلز کی نشریات کیبلز کے ذریعے نشر کرنے پر پہلے ہی پابندی لگا دی گئی تھی۔
 
اب امریکہ بہادر کہاں ہے اپنے پالتو مشرف اور عربوں کی پس منظر میں پیٹھ ٹھونک رہا ہوگا کہ شاباش جاری رکھو میں تمہیں کچھ نہ کہوں گا اوپر سے ڈرامہ البتہ جاری رکھوں گا کہ جمہوریت بحال ہونی چاہیے ، میڈیا سے پابندیاں اٹھا دو مگر درحقیقت تم لوگ عوام کو آزاد نہ ہونے دینا ورنہ ان پر نہ تمہارا بس چل سکے گا نہ میرا۔

شرمناک کردار ہے امریکہ کا اس تمام معاملے میں ، ایک بھی دباؤ والا قدم نہیں اٹھایا صرف ڈرامہ بازی کی ہے اب تک۔

دبئی کے حکام نے گراوٹ کی انتہا کردی ، انتہائی بے غیرتی کا ثبوت دیا ہے یہ حرکت کرکے اور خود کو قابل نفرت ٹھہرایا ہے یہ قدم اٹھا کر ۔
 

فرضی

محفلین
لعنت مشرف اور اس کے حواریوں پر، بے غیرتی کی انتہا کردی۔ ازادئ صحافت کا نعرہ لگانے والے کھلی بدمعاشی پر اتر آئیں ہیں۔
 
Top