مبارکباد جیہ کے لئے

جیہ

لائبریرین
آٹھ سال ایک مدت ہوتی ہے اس عرصہ میں دل پر جو نقش ہو جائے وہ انمٹ ہوتا ہے تعلقات اور دوستیاں بن جاتی ہیں اور پھر اگر کوئی اچانک بغیع بتائے چھوڑ کر چلا جائے تو آپ خود سمجھ سکتے ہیں کس قدر اذیت ہوتی ہے میں ایک فورم سے 9 سال وابستہ رہا بہت دوست بنائے کئی ممبران سے ملاقات بھی ہوئی پھر فورم ختم ہوگیا سارے رابطے منقطع ہو گئے بس یادیں رہ گئیں
جیہ کو اس موقع پرمیری طفر سے دلی مبارکباد میری دعا ہے کہ اللہ جیہ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اس کے راستے کی تمام مسکلات اور پریشانیاں دور فرمائے آمین
آمین اور شکریہ

ان آٹھ سالوں بہت کچھ پایا ، بہت کچھ کھویا، بقول غالب

دکھاؤں گا تماشہ دی اگر فرصت زمانے نے
مِرا ہر داغِ دل ،اِک تخم ہے سروِ چراغاں کا
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو جیہ بہنا محفل پر آٹھ سال۔:)
اور قیصرانی بھائی آپ کو بھی محفل پر آٹھ سال پورے ہونے کی بہت بہت مبارک ہو۔:)


یعنی آپ دونوں اتنے خطرناک ہیں کہ دونوں کے درمیان ایک ہی بندہ آیا اور بے چارہ صفحہ محفل سے ہی غائب ہوگیا بنا کوئی نشان چھوڑے۔:)
خیر مبارک ۔ تسلیم۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
مبارک آٹھ برسوں کی ہو یا پانچ کی، مبارک تو مبارک ہوتی ہے۔ "نواب اسلم رئیسانی"
تو پھر میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک قبول کریں اور دعاگو ہوں کہ اللہ محفل میں آپ کے سو سال پورے کرے اور مجھے تب بھی مبارک دینے کے لیے موجود رکھے :)
شکریہ۔
کیوں ناممکن دعا دیتے ہیں آپ؟ :)
 

جیہ

لائبریرین
مبارک باد کے مراسلے زیادہ تھے ۔ اگر کسی کا شکریہ ادا کرنا بھول گئی ہوں تو شکریہ اور معذرت قبول کریں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت شکریہ۔۔۔ ۔
کیسے اچھے اچھے لوگ؟ :)

یہ ثانوی مگر بھاری مبارکباد دیگر محفلین کے لئے ہے۔ آپ زیادہ فکرمند نہ ہوں۔ :)

آپ کو تو

مبارک باد کے مراسلے زیادہ تھے ۔ اگر کسی کا شکریہ ادا کرنا بھول گئی ہوں تو شکریہ اور معذرت قبول کریں۔

اپنی مبارکبادیں وصول کرنا اور رسید فراہم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ :):D
 
Top