مبارکباد جیہ کے پانچ ہزار پیغامات

شمشاد

لائبریرین
اس محفل کی ہردلعزیز رکن جویریہ مسعود عرف جیہ، غالب کی بھتیجی، سوات کے غیرمساعد حالات کے باوجود اپنے پیغامات کی تعداد کو پانچ ہزار سے اوپر لے جانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مبارک ہو جیہ یہ پانچ ہزاری منصب
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ

اس محفل کی ہردلعزیز رکن جویریہ مسعود عرف جیہ، غالب کی بھتیجی، سوات کے غیرمساعد حالات کے باوجود اپنے پیغامات کی تعداد کو پانچ ہزار سے اوپر لے جانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مبارک ہو جیہ یہ پانچ ہزاری منصب

شمشاد بھائی بہت شکریہ ۔ میرے اتنے پوسٹس کرنے میں آپ کا بڑا ہاتھ ہے :)

مبارک ہو جیہ یہ پانچ ہزاری منصب ، ۔۔ ۔۔

باجو بہت بہت شکریہ۔ مجھے خوشی ہے کہ میں آپ سے مخاطب ہوں
ماشاء اللہ عزوجل ۔۔۔۔
جیوریہ بہت بہت مبارک ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ کیا مجھے جیوری بنا دیا آپ نے۔ ہم تو مستغیث ہیں، جیوری والے تو کوئی اور ہیں۔

بہت بہت شکریہ ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
بہت بہت مبارک ہو جیہ۔

ڈاکٹر عباس بھائی۔ بہت بہت شکریہ، نوازش، کرم، مہربانی
 

حسن نظامی

لائبریرین
بہت بہت مبارکاں جي ۔

جيہ ان پانچ ہزاري منصب کے حصول کے بعد آپ کيا محسوس کر رہي ہيں‌۔۔

آن لائن اردو محفل پر اپنے خيالات کا اظہار فرمائيں :)
 

جیہ

لائبریرین

شکریہ نظامی صاحب

بہت بہت مبارکاں جي ۔

جيہ ان پانچ ہزاري منصب کے حصول کے بعد آپ کيا محسوس کر رہي ہيں‌۔۔

آن لائن اردو محفل پر اپنے خيالات کا اظہار فرمائيں :)

شکریہ حسن نظامی۔
محسوس کیا کرنا ہے بھئ۔ بس یہی کہ میں اس محفل کو چھوڑ نہیں سکتی۔ وہ وقت بھی آئے گا کہ میں گھر میں یہ فقرہ روز سنوں گی " دادی اماں! دادی اماں، دادا جان غصہ ہو رہے ہیں، کہتے ہیں منہ میں دانت نہ ہاتھوں میں سکت اور بیٹھی ہے کمپیوٹر کے سامنے۔ کب چھٹکارا ملے گا اس بدبخت کمپیوٹر سے :):grin:
بہت شکریہ وارث ۔
ڈیر ڈیر مبارک جیہ۔۔۔اللہ آپکو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
ڈیرہ ڈیرہ مننہ ساجد
بہت بہت مبارک ہو جیہ آپکو منصبِ پانچ ہزاری:)
شکریہ زونی۔

شکریہ حسن انکل :)
بہت بہت مبارک ہو بہنا!
شکریہ عمار بھائی

شکریہ پاکستانی بھائی۔۔۔
 

مغزل

محفلین
جیہ صاحبہ
آداب و سلامِ مسنون
کئی دنوں بعد آپ سے شرفِ کلام نصیب ہورہا ہے۔۔
محفل میں 5000 مراسلے ۔۔ یقینا آپ کی محنت اور اردو سے محبت
کے غماز ہیں۔۔میری ناچیز دعائیں اور مبارکباد پیش ہیں۔
گر قبول افتد زہے عزوشرف
نیاز مند
م۔م۔مغل
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ مغل صاحب۔ ان 5000 مراسلوں میں 4500 گپ شپ کے دھاگوں میں پوسٹس ہیں۔ باقی 500 مراسلے پتہ نہیں کہ اردو کی محبت میں لکھے یا خود ستائی میں۔۔۔۔۔ :)

مغل صاحب عاصم صاحب کو آپ لے ہی آئے محفل۔ اس کے لیے بھی بہت بہت شکریہ

کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
 
Top