اعجاز اختر نے کہا:بہت بہت بہت بہت مبارک ہو جوجو۔ افسوس کہ میں ہی یہ تانا بانا شروع نہ کر سکا۔ آخری بار تک تم 2984 پہیغامات پر اٹکی تھیں۔ دو دن دفتر کی چھٹی کی وجہ سے انٹر نیٹ دستیاب نہیں ہوا۔ اور آج رات گیارہ بجے موبائل پر فعّال ہو سکا ہے تو لاگ ان کرتے ہی پہلے اعداد و شمار کے صفحے پر گیا تو معلوم ہوا کہ یہ سنگِ میل پار کر چکی ہو تم۔۔ ایک بار پھر مبارباد اور دعائیں بھی۔۔۔
قدیر احمد نے کہا:محترمہ جیہ مبارک ہو!
اس کے ساتھ ہی میں امید کرتا ہوں کہ یہ رتبہ آپ نے معیاری تحریروں کی بدولت حاصل کیا ہوگا اور آپ آئندہ بھی اردو ادب کی خدمت کرتی رہیں گی ۔ واضح رہے کہ ادب کی خدمت کرنے کا مطلب “بدتمیز“ کی مرمت کرنا ہے ۔