مبارکباد جیہ کے 3000خطوط

تیشہ

محفلین
تھینکس جیہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ،
بہت دنوں سے اسی لئے نہیں آئی کہ اب دل نہیں کرتا نہ فرزانہ ہیں نہ چھوٹے بھیا نہ ہی شمشاد صاحب اور نہ ہی زیک ،

اور میری بات چیت انہی سب سے ہے ۔ یا پھر آپ سے سارہ یا ضبط ، باقی میری انڈرسیڈینیگ
کا یا لیول کا اور کوی نہیں ، اور اس لئے گپ شپ میں مزہ نہیں رہا ،
:?
 
جیہ

لائبریرین
باجو کیوں دل دکھاتی ہیں :cry: یہ سب لوگ آہی جائیں گے آج نہیں تو کل۔۔۔۔۔ سب کچھ ٹھیک ہوگا انشاء اللہ
 
الف عین

لائبریرین
بہت بہت بہت بہت مبارک ہو جوجو۔ افسوس کہ میں ہی یہ تانا بانا شروع نہ کر سکا۔ آخری بار تک تم 2984 پہیغامات پر اٹکی تھیں۔ دو دن دفتر کی چھٹی کی وجہ سے انٹر نیٹ دستیاب نہیں ہوا۔ اور آج رات گیارہ بجے موبائل پر فعّال ہو سکا ہے تو لاگ ان کرتے ہی پہلے اعداد و شمار کے صفحے پر گیا تو معلوم ہوا کہ یہ سنگِ میل پار کر چکی ہو تم۔۔ ایک بار پھر مبارباد اور دعائیں بھی۔۔۔
 
اجنبی

محفلین
محترمہ جیہ مبارک ہو!
اس کے ساتھ ہی میں امید کرتا ہوں کہ یہ رتبہ آپ نے معیاری تحریروں کی بدولت حاصل کیا ہوگا :) اور آپ آئندہ بھی اردو ادب کی خدمت کرتی رہیں گی ۔ واضح رہے کہ ادب کی خدمت کرنے کا مطلب “بدتمیز“ کی مرمت کرنا ہے ۔ :lol:
 
جیہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:

بہت بہت شکریہ بابا جانی۔
بابا جانی کوئ بات نہیں میں اپنا 4000 واں خط تب پوسٹ کروں گی جب آپ آن لائن ہوں گے۔
مجھے بس آپ کی دعائیں درکار ہیں۔ دعا میں یاد رکھیں یہی کافی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
قدیر احمد نے کہا:
محترمہ جیہ مبارک ہو!
اس کے ساتھ ہی میں امید کرتا ہوں کہ یہ رتبہ آپ نے معیاری تحریروں کی بدولت حاصل کیا ہوگا :) اور آپ آئندہ بھی اردو ادب کی خدمت کرتی رہیں گی ۔ واضح رہے کہ ادب کی خدمت کرنے کا مطلب “بدتمیز“ کی مرمت کرنا ہے ۔ :lol:

شکریہ محترم قدیر احمد صاحب۔
وہ والی “ادب کی خدمت“ آپ ہی کریں۔ :lol:
 
جیہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ

بہت بہت شکریہ۔۔۔ بقول غالب

کس منہ سے شکر کیجئے اس لطف خاص کا
 
F@rzana

محفلین
مبارکباد

آپ تو ‘‘اسٹار‘‘ ہوگئیں، سدا ہنستی مسکراتی اور چمکتی رہیں۔آمین
 
Top