مبارکباد جیہ کے 3000خطوط

ظفر احمد

محفلین
جیہ نے کہا:
بہت بہت شکریہ ظفر صاحب

pic32182.jpg


جیہ بہن میں نے عصر کی نماز کی وجہ سے جلدی میں صر ف مختصر الفاظ میں مبارکباد دے دی تھی۔

آپکی تحریروں کے بارے میں کچھ نہ کہنا زیادتی ہوگی آپکی تحریروں میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا خاص کر عشق اور محبت کے بارے میں جو غلط فہمی آپ نے بڑے اچھے انداز میں بیاں کیا ہے۔ آپکی تحریروں میں غالب زیادہ نظر آتے ہیں (انھیں فوت ہوئے زمانہ بیت گیا پر نظر ضرور آتے ہیں) اور آپکے بر جستہ جوابات بھی کیا خوب ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ایسے ہی محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتی رہے گی۔ ایک بار پھر میں اور محفل دوستاں بزم یاراں دل کی گہرایئوں سے آپکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
ظفر بھائ آپ نے جو کچھ میرے بارے میں لکھا ہے وہ میرے لیے “باعثِ افتخار“ ہے۔ بہت بہت شکریہ۔

غالب تو بس غالب ہیں ۔ اور میں غالب کی شاعری سے بہت متاثر ہوں بلکہ میں غالب کے متاثرین میں سے ایک ہوں۔

اور ہاں ۔۔۔۔ پھولوں کے لیے بھی شکریہ۔۔۔
پشتو کا ایک مشہور ٹپہ ہے۔ میں ترجمہ کرتی ہوں۔۔

تم نے مجھے پھول دیے اللہ تمہیں پھول کردے
مگر دوست! تمہاری عمر پھول کی عمر کی طرح (چھوٹی) نہ ہو
 

دوست

محفلین
مبارکباد جی۔۔
آپ کا مضمون عشق کے بارے میں پڑھا۔۔۔
کیا ہی کہنے مزہ آگیا۔۔
کیا "غالبانہ" انداز پایا ہے آپ نے۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ دوست

مضمون پسند کرنے کے لیے بھی شکریہ۔

۔۔۔۔۔۔۔اور شاید آپ “ غالبیانہ“ لکھنا چاہ رہے تھے :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
جویریہ بہن، آپ کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد اور ظفر کا بھی شکریہ جنہوں نے اس بات کا خیال رکھا اور یہ تھریڈ شروع کیا۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ نبیل بھائ۔ شکر ہے اس بہانے آپ سے بات ہوگئ۔۔۔

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے

ورنہ۔۔۔۔ آپ نے تو قسم کھائ ہے محفل پر نہ آنے کی
 

فہیم

لائبریرین
مبارک ہو مبارک ہو بہت بہت مبارک ہو
یہ سنگ میل عبور کرنے پر میری طرف
سے​
 
Top