حامد میر زخمی

حیران ہوں کہ کہاں کہاں سے آئی ایس آئی کے عاشق نکل رہے ہیں!
1538783_10152244868729130_5254624363685187724_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
کل دنیا ٹی وی پر جنرل (ر) حمید گل نے میڈیا، خاص کر جیو کی اور ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم کی اچھی خاصی کلاس لی ہے۔ اور کھلے لفظوں میں انہیں بندے دا پُتر بننے کی دھمکی دی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عاطف بھائی لنک تو نہیں ہے لیکن یہ پروگرام پاکستان کے وقت کے مطابق رات دس بجے لگا تھا۔ اور کئی بار نشر ہوا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نو دو گیارہ حملوں میں جنرل حمید کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے:
http://www.atimes.com/atimes/Front_Page/FD08Aa01.html
اس لنک پر جنرل حمید گل کے بارے صرف یہ درج ہے
Other former ISI directors living in Pakistan, such as the colorful, outspoken Lieutenant-General Hamid Gul, did not "disappear" and always renew their support for the Taliban.
آپ شاید لیفٹیننٹ جنرل محمود کا کہنا چاہ رہے تھے؟
 

Fawad -

محفلین



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ايک غير منطقی توجيہہ اور کمزور دليل جس سے يہ تاثر ابھرے کہ امريکہ پاک فوج يا آئ – ايس – آئ کو کسی قسم کی رکاوٹ يا مسلئے کا حصہ سمجھتا ہے، بالکل غلط ہے۔ دونوں ممالک کے درميان طويل المدت شراکت داری اور مشترکہ فوجی کاوشوں کی تاريخ پر ايک سرسری نگاہ ڈالیں۔ دونوں ممالک کی عسکری قيادت ہر سطح پر مسلسل روابط ميں رہتی ہے تا کہ باہم مفادات سے متعلق معاملات کو طے کرنے کے ليے حکمت عملی بھی وضع کی جائے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے ليے وسائل ميں شراکت اور تعاون ميں وسعت کے ليے نت نئے راستے بھی تلاش کيے جا سکيں۔

اگر ہم آئ – ايس – آئ کو حريف يا مدمقابل دشمن تصور کرتے تو اس صورت ميں آپ امريکی حکومت سے يہ توقع نہيں کر سکتے کہ ہم فوجی تعاون کے عمل ميں حصہ دار بنتے جس ميں لاجسٹک سپورٹ، فوجی سازوسامان کی فراہمی اور تربيتی مراکز اور اينٹيلی جينس سے متعلق وسا‏ئل ميں شراکت بھی شامل ہے۔

امريکہ بدستور دہشت گردی کو شکست دينے اور اس سے نبردآزما ہونے کے ليے جاری مشکل ترين کاوشوں کے ضمن ميں فوجی قيادت سميت حکومت پاکستان کا پرعزم شراکت دار ہے۔

ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکی حکومت آئ – ايس –آئ کو ايسا عنصر نہيں سمجھتی جسے کمزور کرنے يا نيست ونابود کرنے کی ضرورت ہے۔ بلکہ حقیقت يہ ہے کہ امريکہ آئ – ايس – آئ سميت پاکستان کی بہت سے ايجينسيوں کے ساتھ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خاتمے کے ليے کی جانے والی بہت سی کوششوں کے ضمن ميں مل کر کام کر رہا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

nazar haffi

محفلین
ویسے یار یہ آئی ایس آئی " بڑی ہی ویہلی تے نکمی تے کسے نہ کم دی اے " کہ ایک بندے کو مارنا بھی چاہتی ہے اور وہ اس سے مرتا بھی نہیں ایسا بندہ کہ جو اپنے ہردوسرے پروگرام میں یہ کہتا ہوا ۔نظر آتا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کا ٹارگٹ ہے اور ایسا کہہ کر وہ اپنے آپ کو خود ہی ایسا سافٹ ٹارگٹ بنا لیتا ہے اپنے ہر اس دشمن کے لیے جو کہ اس کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی اور پاکستان کا بھی دشمن ہے
دیکھیں جی یہ فٹ تارگٹ کیا ہوتاہے؟
 

سید ذیشان

محفلین
کل دنیا ٹی وی پر جنرل (ر) حمید گل نے میڈیا، خاص کر جیو کی اور ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم کی اچھی خاصی کلاس لی ہے۔ اور کھلے لفظوں میں انہیں بندے دا پُتر بننے کی دھمکی دی ہے۔

چلا ہوا کارتوس ہے یہ مسخرہ حمید گل بھی۔ اس کی دھمکیوں سے کسی کو کیا فرق پڑے گا بھلا؟ جرنیلوں کا شیخ رشید ہے یہ۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
حامد میر پر حملے کہ بعد جو ملکی صورتحال ہوچکی ہے حکومت اور اسٹبلش منٹ کہ اختلافات سرد جنگ کی جو صورت اختیار کرچکے ہیں اگر تو یہی آئی ایس آئی کا مقصود تھا تو پھر بات سمجھ میں آتی ہے کہ آئی ایس آئی نے اس طریق سے کاروائی کی " سانپ تو نہ مرے مگر لاٹھی کا ہلکا سا نقصان بھلے ہوجائے " یعنی صورتحال گھمبیر سے گھمبیر تر ہوجائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مگر سوچنے والی بات یہ ہے کہ حامد میر پر آئی ایس آئی کے حملے کہ اس واحد عقلی جواز کو اگر برسبیل تنزل مان بھی لیا جائے تو اس سے آئی ایس آئی آخر حاصل کیا کرنا چاہتی تھی کیا اپنے ہی سپریم کمانڈر یعنی آرمی چیف جو کہ بردباری کی شہرت رکھتے ہیں کو حکومت کہ کے مقابل لانا ؟؟؟
 
Top