جگر حب ہر اک شورشِ غم ضبط فغاں تک پہنچے

نیرنگ خیال

لائبریرین
حب ہر اک شورشِ غم ضبط فغاں تک پہنچے​
پھر خدا جانے یہ ہنگامہ کہاں تک پہنچے​
آنکھ تک دل سے نہ آئے نہ زباں تک پہنچے​
بات جس کی ہے اسی آفت جاں تک پہنچے​
کیا تعجب کہ مری روح جواں تک پہنچے​
پہلے کوئی مرے نغموں کی زباں تک پہنچے​
حسن کے نغمے بھی خاموش زباں تک پہنچے​
اب ترے حوصلے اے عشق یہاں تک پہنچے​
میرے اشعار میں جو آگ بھری ہے اے کاش !​
تجھ کو راس آئے، ترے غم جواں تک پہنچے​
رہِ عرفاں میں اک ایسا بھی مقام آتا ہے​
ہر یقیں بڑھ کے جہاں وہم و گماں تک پہنچے​
اُف وہ کیفیتِ غم، آنکھ جسے دیکھ سکے !​
ہائے وہ درد کی لذت جو زباں تک پہنچے​
جو زمانے کو برا کہتے ہیں خود ہیں وہ بُرے​
کاش یہ بات ترے گوش گراں تک پہنچے​
اِن کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیں
مرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
جلوے بے تاب تھے جو پردہ، فطرت میں جگر​
خود تڑپ کر مری چشم نگراں تک پہنچے​
 

عاطف بٹ

محفلین
آنکھ تک دل سے نہ آئے نہ زباں تک پہنچے
بات جس کی ہے اسی آفت جاں تک پہنچے
واہ، بہت ہی عمدہ انتخاب ہے۔ ہر شعر قابلِ داد ہے۔​
شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ نین بھائی​
 

عاطف بٹ

محفلین
کوئی مجھے بین کرے تو سہی میں اسکو بین کروا دوں گی عاطف بھائی :p السلام علیکم کیسے ہیں آپ ؟:)
وعلیکم السلام
میں بالکل ٹھیک ہوں۔ اب مزید بات کسی گپ شپ کے دھاگے میں کرتے ہیں، ایسا نہ ہو کہ دونوں بہن بھائی اکٹھے ہی بین ہوجائیں۔ :p
 

عاطف بٹ

محفلین
آپ تو بہت ہی ڈرپوک بھائی ہیں بھئی ۔۔اپکا کچھ نہی ہو سکتا :atwitsend:بھئی محفل کے سب ایڈمنسٹرز سے بڑے اچھے ریلیشنز ہیں مرے فکر ناٹ ڈرپوک بھائی :p
جب میرا پتا کٹنا ہے اس وقت تم نے نظر بھی نہیں آنا کہ ہو کہاں اور کسی نے تمہیں کوئی کھانے والی چیز رشوت کے طور پر دیدی پھر تو بالکل ہی نظر نہیں آؤگی۔ :rollingonthefloor:
 

عینی شاہ

محفلین
جب میرا پتا کٹنا ہے اس وقت تم نے نظر بھی نہیں آنا کہ ہو کہاں اور کسی نے تمہیں کوئی کھانے والی چیز رشوت کے طور پر دیدی پھر تو بالکل ہی نظر نہیں آؤگی۔ :rollingonthefloor:
اووووووووووووووو یس کھانے پر نو کمپرومائز :biggrin: بٹ آپکو بھی بچا لوں گی نا فکر کیوں کر رہے ہیں ۔۔چپ کے واہ واہ کرے جائیں چاہے سمجھ آئے نا آئے :rollingonthefloor:
 
Top