مبارکباد حجاب کی محفل پر پہلی سالگرہ

سارہ خان

محفلین
سارہ تو کیا پہلے دن ہی دوستی ہو گئی تھی؟
محفل پر آنے کے ایک دو دن پہلے ہی ملاقات ہوئی تھی ۔۔ شاید دوسری ہی ملاقات میں میں نے حجاب کو محفل جوائن کورادی تھی ۔۔۔:) اس لحاظ سے یہ ہماری دوستی کی بھی پہلی سلگرہ ہوئی نہ ۔۔:)
 

حجاب

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ مبارکباد دی اور یہ دن یاد رکھا۔ کل مجھے بلکل یاد نہیں تھا اور کہیں جانا بھی تھا تو نیٹ یوز نہیں کیا۔
حمزہ تمہارا بہت شکریہ بھتیجے ۔
اور تفسیر صاحب میں آپ سے ناراض ہوں۔
 

تفسیر

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ مبارکباد دی اور یہ دن یاد رکھا۔ کل مجھے بلکل یاد نہیں تھا اور کہیں جانا بھی تھا تو نیٹ یوز نہیں کیا۔
حمزہ تمہارا بہت شکریہ بھتیجے ۔
اور تفسیر صاحب میں آپ سے ناراض ہوں۔

:(
کیوں !!!

:D
معاف مجھ کو تم اب حجاب کردو
غلطی ہوگی ہے اسکا حساب کردو

گر فرق نہیں آداب اور انسانیت میں
جرم کو میرے تم اب بے نقاب کردو

جس نے بھی کیا تم سے اکتفا
تم ان سے یہ خطاب کردو

تفسیر ناعلم ہے رہنے دو اسکو آوارہ
اسطرح تم سب کو لا جواب کردو

ڈال کر انگوروں کا رس اس میں
پانی کو تم بھی اب شراب کردو

دُھکایا گر ہے دل، تفسیر نے تمہارا
اجازت ہے اسکا اب خانہ خراب کردو

:p
 

ماوراء

محفلین
تفسیر بھائی، آپ ایک کام کریں کہ اپنا ان باکس ذرا خالی کر لیں۔ حجاب بےچاری نے آپ کو پی ایم کرنے کے چکر میں آج کھانا بھی نہیں کھایا۔ :d
 

حجاب

محفلین
:(
کیوں !!!

:D
معاف مجھ کو تم اب حجاب کردو
غلطی ہوگی ہے اسکا حساب کردو

گر فرق نہیں آداب اور انسانیت میں
جرم کو میرے تم اب بے نقاب کردو

جس نے بھی کیا تم سے اکتفا
تم ان سے یہ خطاب کردو

تفسیر ناعلم ہے رہنے دو اسکو آوارہ
اسطرح تم سب کو لا جواب کردو

ڈال کر انگوروں کا رس اس میں
پانی کو تم بھی اب شراب کردو

دُھکایا گر ہے دل، تفسیر نے تمہارا
اجازت ہے اسکا اب خانہ خراب کردو

:p


یہ کیا ہو رہا ہے یہاں ؟؟؟؟؟؟ ماوراء نے بھی خبر نہیں دی مجھے ، اب کہانی مُک چکی ہے تو بات ختم۔
شمشاد صاحب یہ بات نہیں تھی کہ دھاگہ تفسیر صاحب نے کیوں نہیں کھولا بات دانشکدہ کے حوالے سے تھی ادھر آ گئی۔

شکریہ اعجاز اختر صاحب ، جی اب پاؤں پاؤں چلنے لگی ہوں میں۔
 

امن ایمان

محفلین
شببب میں نے بھی مبارک لکھی تھی لیکن پتہ نہیںں وہ پوسٹ کہاں چلی گئی :(

ایک بار پھر سہی۔۔۔۔

بہت مبارک ہو۔۔۔اور یہ آپ کی پوسٹس کم سے کم کیوں ہوتی جارہی ہیں۔۔۔؟؟؟؟
 

ماوراء

محفلین
امن، آجکل میری بھی پوسٹس کم ہیں نہ۔ کیوں بھلا۔ اس لیے کہ پرانی محفل یاد آ رہی ہے۔:(

اور حجاب تو باقاعدہ روتی رہی ہے۔مجھے اپنے کندھے سے اس کا سر لگا کر چپ کروانا پڑا ہے۔ پرانی محفل کے جانے کا سوگ منا رہی ہے۔:p
 

تیشہ

محفلین
حجاب میری طرف سے دیر سے سہی مبارک ؔ مٹھائی ۔


مبارک اور ساتھ مٹھائی ۔
care2.gif
 
Top