آپ بجا کہہ رہے ہیں حکومت کو اس "کاروبار" کو بھی ریگولیٹ کرنا چاہیئے لیکن ساری ذمہ داری حکومت پر نہیں چھوڑی جا سکتی، جو لوگ مقدس نام لے لے کر اپنے کاروبار کو چمکاتے ہیں ان کو بھی سوچنا چاہیئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کس نام پر کر رہے ہیں!
وارث بھائی حکومت سے تو یہ توقع عبث ہی ہوگی کہ کسی چیز کو اس کے سنت ہونے کی وجہ سے اس کی اصلیت کے مطابق لانچ کرنے کی کوشش کرے، کہ ان کو اور بھی بہت سے ضروری کام ہیں۔
اب رہ جاتا ہے اس کاروبار کو ریگولیٹ کرنا، تو اگر اصل حقیقت کو فروغ دیے بغیر اس نام کے استعمال کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کریں گے تو احتجاج ہوگا۔ بلکہ دھرنا بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے ایسی صورت حال میں میں اس کاروبار میں سنت کا نام استعمال کرنا ان لوگوں کی مجبوری بھی ہے، کہ ان کے پاس اس کاروبار کا سوائے سنت ہونے کے اور کوئی قابل قبول جواز نہیں ہے۔
اور ساتھ ہی اندھیر نگری کے باعث اس سے ان کی چاندی بھی ہو رہی ہے کہ ہر طرح کے کاروباری اس میں لوگوں کا "خون" نچوڑ رہے ہیں۔