حجامہ کی قدیم تاریخ٬ قیمتی فوائد اور احتیاطی تدابیر

زیک

مسافر
:):)
اکثر پڑھنے میں آتا ہے کہ امریکہ کے ڈاکٹر جارج فلاں نے نماز کے فلاں رکن پر ریسرچ کی اور اسے فلاں طبی فائدے کا سبب بتایا۔ یا پروفیسر مائیکل فلاں نے وضو کے فلاں طبی فائدے گنوائے۔
حیرت ہے کہ حجامہ کی طرف کسی ڈاکٹر جارج یا پروفیسر مائیکل کا دھیان نہیں گیا۔:p
جن صاحبان کو شک ہو وہ کپنگ تھیراپی کے سسٹمیٹک ریوئوز لٹریچر کا مطالعہ کر سکتے ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں ریاض میں میرے کئی دوست وغیرہ حجامہ کرواتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے انسان بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے ۔
پہلے یہاں کچھ لوگ پرائیویٹ حجامہ کرتے تھے لیکن اب گزشتہ چند ماہ سے وزارت صحت سے منظور شدہ سینٹر کھلے لگے ہیں ۔
میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ حجامہ کوئی طریقہ علاج نہیں صحت کو بہتر رکھنے کا طریقہ ہے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہومیوپئتھی کے حوالے سے Avogadro constant پر غور کیجئے گا
ارے ! ان کا بھلا آپس میں کیا تعلق :eek:۔۔۔ لڑکپن کی کیمسٹری میں پڑھا تھا کہ کسی عنصر یا مرکب کے ایک مول میں مالیکیولز کی تعداد برابر ہوتی ہے۔۔۔ چھ اعشایہ صفر دو ضرب دس کی قوت نما تیئیس۔۔۔
یہی والا ایواگیڈرو نمبر ؟؟؟یہ تو بہت ہی دور کی کوڑی لائے ہیں زیک !
 
ہومیوپیتھی کی دوائیاں انتہائی dilution سے بنتی ہیں۔ اکثر میں اصل کا ایک مالیکیول بھی نہیں بچتا۔

اس لحاظ سے ہومیوپیتھی روحانی علاج ہے کہ اصل کی صرف روح دوائی میں باقی رہ جاتی ہے
 
یاز

محفلین
میرے چند جاننے والے بھی اکثر اس طرح کے روحانی و غیرمرئی وغیرہ علاج کرواتے رہتے ہیں، اور اکثر علاج کے بعد ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں، خصوصاً جیب وغیرہ کو۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے چند جاننے والے بھی اکثر اس طرح کے روحانی و غیرمرئی وغیرہ علاج کرواتے رہتے ہیں، اور اکثر علاج کے بعد ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں، خصوصاً جیب وغیرہ کو۔
ویسے اگر جیب کے ہلکے ہونے کی ہی بات کرنی ہے تو یہ ایلوپیتھی مروجہ طب کے "نظام" کا دور دورتک ثانی بلکہ ثالث، رابع وغیرہ بھی کچھ نہیں ۔ یہ آلٹر نیٹ میڈیسن کے دیگرطریقہ ہائے علاج اس کےآگے کیا بیچتے ہیں ۔اللہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے ۔
 
حجامہ سے بلڈ پریشر، ٹینشن، جوڑوں کا درد، پٹھوں کا درد، کمر کا درد، ہڈیوں کا درد، سر کا درد (درد شقیقہ) مائیگرین، یرقان، دمہ، قبض، بواسیر، فالج، موٹاپا، کولیسٹرول، مرگی، گنجاپن، الرجی، عرق النساء وغیرہ اور اس کے علاوہ 70 سے زائد روحانی وجسمانی دونوں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ یہ خون صاف کرتا ہے اور حرام مغز کو فعال کرتا ہے، شریانوں پر اچھا اثر ہوتا ہے، پٹھوں کا اکڑاؤ ختم کرتا ہے، دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض اور انجائنا کے لیے مفید ہے، آنکھوں کی بیماریوں کو بھی ختم کرتا ہے، رحم کی بیماری ماہواری کے بند ہو جانے کی تکالیف اور ترتیب سے آنے کے لیے مفید ہے، گٹھیا عرق النساء اور نقرس کے درد کو ختم کرتا ہے، فشار خون میں آرام دیتا ہے، زہر خورانی میں مفید ہے، مواد بھرے زخموں کے لیے فائدہ مند ہے۔ الرجی جسم کے کسی حصے میں درد کو فوری ختم کرتا ہے۔
بیرونی جسمانی مسائل جیسے جلد، پٹھے وغیرہ میں حجامہ یقینا فائدہ مندہے اور مساج کی ہی ایک قسم ہے۔ مسلز یا پٹھوں کے تناؤ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں و تکالیف جنم دیتی ہیں جسے حجامہ دور کر سکتا ہے۔ البتہ بلٹ پریشر، مرگی، فالج، موٹاپا، کولیسٹرول جیسے اندرونی مسائل کےحل کیلئے غیر موثر علاج ہے۔
 
یہ کس نے کہا کہ حجامہ ہر بیماری کا علاج ہے؟
 
Top