حج 2012

حجاج عرفات کے میدان میں جبل رحمت پر
s_h09_88276343.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی تصاویر ہیں۔ بہت شکریہ خان صاحب۔

ایک حاجی نے روس سے پیدل آ کر حج کیا ہے۔ غالباً 5000 کیلو میڑ سے زیادہ پیدا چلا ہے اور کتنے ملکوں سے گزرا ہے۔ اخبار میں خبر دیکھی تھی۔ مل گئی تو شریک محفل کروں گا۔

اگر آپ کو علم ہو تو ضرور شریک محفل کیجیے گا۔
 
ارادے جن کے پختہ ہوں
کچھ لوگ مال و دولت ہونے کے باوجود ساری عمر حج نہیں کرتے اور کچھ لوگوں کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہی حج کرنا ہوتا ہے۔
سلام ہے اس عظیم انسان اور اسکی بیوی پر
 
ارادے جن کے پختہ ہوں
کچھ لوگ مال و دولت ہونے کے باوجود ساری عمر حج نہیں کرتے اور کچھ لوگوں کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہی حج کرنا ہوتا ہے۔
سلام ہے اس عظیم انسان اور اسکی بیوی پر
حج مال و دولت سے نہیں ہوتا۔ بلکل نہیں
یہ تو اللہ کی دعوت ہے جو خوش نصیب کو ملتی ہے
 
بہت اچھی تصاویر ہیں۔ بہت شکریہ خان صاحب۔

ایک حاجی نے روس سے پیدل آ کر حج کیا ہے۔ غالباً 5000 کیلو میڑ سے زیادہ پیدا چلا ہے اور کتنے ملکوں سے گزرا ہے۔ اخبار میں خبر دیکھی تھی۔ مل گئی تو شریک محفل کروں گا۔

اگر آپ کو علم ہو تو ضرور شریک محفل کیجیے گا۔

کیا اپ Senad Hadzic کی بات کررہے ہیں جو بوسینا سے مکہ 314 دن میں طے کرکے حج کرنےا یا ہے
22495_459385680778356_1702857386_n.jpg
 
حج مال و دولت سے نہیں ہوتا۔ بلکل نہیں
یہ تو اللہ کی دعوت ہے جو خوش نصیب کو ملتی ہے
میں کچھ حد تک آپکی بات سے متفق ہوں۔
دوسری بات یہ کہ میں نے خود دیکھا ہے کہ لوگ حرام کی کمائی کر کے حج پر جارہے ہوتے ہیں۔
میں مانتا ہوں کہ حج کو قبول کرنیوالی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے جسکا مرضی قبول کرلے۔ لیکن اللہ نے یہ بھی تو نہیں کہا کہ حرام کی کمائی سے حج کرو۔
 
arifkarim

معطل
سعودی عرب کیلئے تیل اور گیس کے علاوہ دنیا بھر کے یہ 40 لاکھ حجاج ہی کافی ہیں انکی معیشت چلانے کیلئے!
 
سعودی عرب کیلئے تیل اور گیس کے علاوہ دنیا بھر کے یہ 40 لاکھ حجاج ہی کافی ہیں انکی معیشت چلانے کیلئے!
40 لاکھ تو حجاج ہیں جو صرف حج کے دوران اتے ہیں باقی سارا سال بھی ایک بڑی تعداد عمرہ کرنے اتی ہے
بلاشبہ سعودی عرب کو اللہ تعالی نے مبارک بنایا ہے اور بابرکت بنانا ہے
مکہ کو تو حضرت ابراھیم علیہ سلام کی دعا کی وجہ سے سارا سال پھلوں کا رزق ملتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ سعودی حکومت حجاج پر خرچ کتنا زیادہ کرتی ہے۔

عرفات میں تمام حجاج کو دوپہر کا کھانا سعودی حکومت کی طرف سے دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ مخیر حضرات عرفات، مزدلفہ اور منی میں جو فی سبیل اللہ کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرتے ہیں، ان کا کوئی حساب ہی نہیں۔
 
Top