حدیثِ دوست.....فرامین رسول صلی اللہ علیہ و سلم

سیما علی

لائبریرین
آپ ﷺ نے فرمایا:

‏کوئی دن نہیں جس میں الله تعالیٰ عرفہ (9 ذی الحجہ) کے دن سے بڑھ کر بندوں کو آگ سے آزاد فرماتا ہو.. وہ (اپنے بندوں کے) قریب ہوتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان لوگوں کی بناء پر فخر کرتا ہے، اور پوچھتا ہے: "یہ لوگ کیا چاہتے ہیں؟"
‏مسلم 3288
‏(نسائی 3006،3014؛ماجہ 3014)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت محمود بن لبید ؓ سے روایت ہے:

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا: "مجھے تمہارے متعلق شرک اصغر کا سب سے زیادہ اندیشہ ہے." انہوں نے عرض کیا، الله کے رسول! شرک اصغر سے کیا مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "ریا کاری."

‏مشکوٰۃ المصابيح 5334
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت انس رضی الله عنہ کہتے ہیں▶

‏ نبی کریم ﷺ کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے:
‏يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ
‏اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں۔

‏جامع ترمذی ۔ حدیث نمبر 3524
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے (خریدنے کے ارادے کے بغیر) بھاؤ بڑھانے کے لیے قیمت لگانے سے منع فرمایا۔

‏صحیح المسلم ۔ حدیث نمبر 3818
 

سیما علی

لائبریرین
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
‏اللہ سے پناہ مانگا کرو
‏🔸آزمائش کی مشقت
‏🔸بدبختی کی پستی
‏🔸برے خاتمے
‏🔸اور دشمن کے ہنسنے سے۔
‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 6616
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
‏ہر نبی کو ایک دعا حاصل ہوتی ہے (جو قبول کی جاتی ہے) اور میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی دُعا کو آخرت میں اپنی امت کی شفاعت کے لیے محفوظ رکھوں۔
‏صحیح البخاری ۔ حدیث نمبر 6304
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے
‏اے الله! میں چار چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں: ایسے علم سے جو نفع بخش نہ ہو، ایسے دل سے جو تجھ سے خوف زدہ نہ ہو، ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو، اور ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو.
‏ابوداؤد 1548
‏(ماجہ 3837، 250؛ نسائی 5469، 5539؛ مسند احمد 5684، 11819)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے اور آپ نے شہادت کی انگلی اور بیچ کی انگلی سے اشارہ کیا اور ان دونوں انگلیوں کے درمیان تھوڑی سی جگہ کھلی رکھی۔
‏(صحیح، بخاری 5304)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو مصیبت بھی کسی مسلمان کو پہنچتی ہے اللہ تعالیٰ اسے اس کے گناہ کا کفارہ کر دیتا ہے ( کسی مسلمان کے ) ایک کانٹا بھی اگر جسم کے کسی حصہ میں چبھ جائے۔

‏(صحیح، بخاری 5640)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے،نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا: ’’ اہل جنت میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا تو اللہتعالیٰ اس سے فرمائے گا :اے ابن آدم!تو نے اپنی منزل و مقام کو کیسا پایا۔ وہ عرض کرے گا:اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، بہت اچھی منزل ہے۔ اللہتعالیٰ فرمائے گا:’’تو مانگ اور کوئی تمنا کر۔ وہ عرض کرے گا: میں تجھ سے اتنا سوال کرتا ہوں کہ تو مجھے دنیا کی طرف لوٹا دے اور میں دس مرتبہ تیری راہ میں شہید کیا جاؤں۔ (وہ یہ سوال اس لئے کرے گا ) کہ اس نے شہادت کی فضیلت ملاحظہ کر لی ہو گی۔(سنن نسائی ، کتاب الجہاد، ما یتمنی اہل الجنۃ، ص۵۱۴، الحدیث: ۳۱۵۷)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت اِمام حَسن و اِمام حُسین رضی ﷲ عنہُم موتی مونگے کی طرح پیدا ہوئے "
حکیم الاُمّت حضرت احمد یار خان نعیمی رحمتہ ﷲ علیہ نقل فرماتے ہیں کہ:
" صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ رُوح و قلب سے موتی مونگے نِکلتے ہیں۔حضرت علی رضی ﷲ عنہُ و فاطمہ زہرا طیبہ طاہرہ رضی ﷲ عنہا سے اِمام حَسن و اِمام حُسین رضی ﷲ عنہُم موتی مونگے کی طرح پیدا ہوئے۔"
( تفسِیر نُور العرفان،صفحہ ٦٣٩ )
حضرت علامہ غلام رسول سعیدی رحمتہ ﷲ علیہ نقل فرماتے ہیں کہ:
" حضرت اِبنِ عباس رضی ﷲ عنہُ نے فرمایا! ﷲ تعالیٰ نے دو سمندروں کو مِلایا یعنی حضرت علی رضی ﷲ عنہُ اور حضرت فاطمہ زہرا رضی ﷲ عنہا کو جو حضور نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی نہیں کرتے اور اُن سے موتی مونگے نِکالے یعنی اِمام حَسن علیہ السّلام اور اِمام حُسین علیہ السّلام۔"
( رُوح المعانی بحوالہ تِبیانُ القرآن،جِلد ١١،صفحہ ٦١٦ )
 

سیما علی

لائبریرین
اللَّہُمَّ إِنِّی أُحِبُّہُمَا فَأَحِبَّہُمَا وَأَحِبَّ مَنْ یُحِبُّہُمَا
ترجمہ:
اے اللہ !میں ان (حسن و حسین )سے محبت رکھتا ہو ں تو بھی ان سے محبت رکھ اور جو ان سے محبت رکھے اس کو اپنا محبوب بنا لے
(جامع ترمذی،ج 2 ص21
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

‏ ”تم لوگ نیک اعمال کی طرف جلدی کرو، ان فتنوں کے خوف سے جو سخت تاریک رات کی طرح ہیں جس میں آدمی صبح کےوقت مومن اور شام کےوقت کافر ہو گا، شام کےوقت مومن اور صبح کے وقت کافر ہو گا، دنیاوی ساز و سامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا“

‏(ترمذی ،حدیث ٢١٩٥)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ (صلي الله عليه و سلم) نے فرمایا کہ * "اگر کوئی مسلسل بخشش طلب کرے, تو اللہ اسے ہر تکلیف ،بے چینی سے آرام دے دیتا ہے، اور وہاں سے اسے فراہم کرے گا جہاں سے اس نے گمان بھی نہ کیا ہو." *

‏_ [ابو داود حدیث نمبر 59] _
 

سیما علی

لائبریرین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اٹھنے بیٹھنے کے طور و طریق اور عادت و خصلت میں فاطمہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ کسی کو نہیں دیکھا۔

‏(ترمذی،۳۸۷۲)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےفرمایا میرے بیٹے جب تم اپنے گھر والوں سے ملو توسلام کرو یہ سلام تم پر اورگھر والوں پر برکت کا سبب ہو گا
‏ترمذی:2698
 

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے:

‏“اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى”
‏“اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں، تقویٰ کا طلب گار ہوں، پاکدامنی کا خواہشمند ہوں، مالداری اور بے نیازی چاہتا ہوں“۔
‏( جامع ترمذی،۳۴۸۹)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

‏ ”جس کے ساتھ اللہ تعالٰی بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، تو اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے۔ “

‏(ترمذی ،حدیث نمبر ٢٦٤٥)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو مصیبت بھی کسی مسلمان کو پہنچتی ہے اللہ تعالیٰ اسے اس کے گناہ کا کفارہ کر دیتا ہے ( کسی مسلمان کے ) ایک کانٹا بھی اگر جسم کے کسی حصہ میں چبھ جائے۔
‏(صحیح، بخاری 5640)
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں:
‏ایک آدمی نے نبی ﷺ سے درخواست کی، مجھے وصیت فرمائیں. آپ ﷺ نے فرمایا: "غصہ نہ کیا کر".. اس نے کئی بار یہی درخواست کی، آپ ﷺ نے (ہر بار یہی) فرمایا: "غصہ نہ کیا کر."
‏مشکوٰۃ المصابيح 5104
‏(بخاری 6116؛ ترمذی 202
 
آخری تدوین:
Top