حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ عنقریب لوگوں پر دھوکے سے بھر پور سال آئیں گے ۔ ان میں جھوٹے کو سچا سمجھا جائے گا اور سچے کو جھوٹا کہا جائے گا ۔ بد دیانت کو امانت دار سمجھا جائے گا اور دیانت دار کو بد دیانت کہا جائے گا ۔
اور رُوَیْبِضَہ باتیں کریں گے ، کہا گیا : رُوَیْبِضَہ ( کا مطلب ) کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا :’’ حقیر آدمی عوام کے معاملات میں رائے دے گا ۔‘‘
2/2
{سنن ابن ماجہ:4036}