حدیثِ دوست.....فرامین رسول صلی اللہ علیہ و سلم

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
‏((الدَّعْوَةُ لَا تُرَدُّ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ، فَادْعُوا))
‏’’اذان اور اقامت کے درمیان دعا رَد نہیں کی جاتی، لہٰذا دعا مانگو۔‘‘

‏(مسند احمد: 3/ 225،
 

سیما علی

لائبریرین
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

‏اے عبداللہ بن قیس! کیا میں تمہیں ایک کلمہ نہ بتا دوں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے۔ میں نے عرض کیا، ضرور ارشاد فرمائیں، فرمایا کہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۔

‏📗 «صحیح بخاری -6409»
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏جبرائیل علیہ السلام مجھے پڑوسی (ہمسایہ) کے بارے میں بار بار اس طرح وصیت کرتے رہے کہ مجھے خیال گزرا کہ شاید پڑوسی کو وراثت میں شریک نہ کر دیں..
‏صحیح بخاری 6014، 6015
‏(صحیح مسلم 6685، 6687؛ ابوداؤد 5151؛ جامع ترمذی 1942؛ ابن ماجہ 3673، 3674؛ مشکوٰۃ 4964
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت ابو ہریرہؓ روایت کر تے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
‏ ''بدگمانی کرنے سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے، ایک دوسرے کے ظاہری اور باطنی عیب مت تلاش کرو۔"
 

سیما علی

لائبریرین
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

‏“اگر انسان کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو تیسری کا خواہشمند ہو گا اور انسان کا پیٹ مٹی کے سوا اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی اور اللہ اس شخص کی توبہ قبول کرتا ہے جو ( دل سے ) سچی توبہ کرتا ہے۔“

‏(بخاری،۶۴۳۶)
 

سیما علی

لائبریرین
ایک شخص نے عرض کیا:

‏الله کے رسول! ہم خادم کو (غلطی پر) کتنی بار معاف کریں؟ آپ ﷺ چپ رہے، پھر اس نے اپنی بات دھرائی، آپ پھر خاموش رہے، تیسری بار جب اس نے اپنی بات دھرائی تو آپ نے فرمایا: "ہر دن ستر (70) بار اسے معاف کرو".


‏ابوداؤد 5164
‏(ترمذی 1949؛ مشکوٰۃ 3367؛ مسند احمد 5247)
 

سیما علی

لائبریرین
‏قالَ ﷺ:
‏جب تم میں سے کوئی شخص اُس کی طرف دیکھے جسے مال اور جمال میں فضیلت حاصل ہے، تو اُس کو بھی دیکھے جو اُس سے کمتر ہے، جس پر خود اِسے فضیلت حاصل ہے.
‏(تاکہ ہم الله کی اُن نعمتوں کو حقیر نہ سمجھیں جو ہم کو دی گئی ہیں).
‏مسلم 7428

‏(بخاری 6490؛ مسند احمد 9260؛ مشکوٰۃ 5242)
 

سیما علی

لائبریرین
🌼 نبی پاک ﷺ کی تلاوت 🌷🌷🌷🌷

‏رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا
‏ اللّٰه نے کوئی چیز اتنی توجہ سے نہیں سنی جتنی
‏توجہ سے اللّٰه نے نبی کریم ﷺ کا قرآن بہترین آواز کے ساتھ پڑھتے ہوئے سنا ہے
‏{ صحیح البخاری : حدیث نمبر : 5023 }
 

سیما علی

لائبریرین
رسولﷺ نے ارشاد فرمایا
‏جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا
‏وہ جنت کا راستہ بھول گیا
‏{ سنن ابن ماجہ : حدیث نمبر : 908 }
 

سیما علی

لائبریرین
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمﷺ نے فرمایا:
‏مسجد قباء میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک عمرہ کے برابر ہے.
‏ترمذی 324

‏(ماجہ 1412، 1411؛ نسائی 700؛ مسند احمد 12702)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

‏"جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔"

‏(سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
 

سیما علی

لائبریرین
قالَ ﷺ:
‏جنت میں سو درجے ہیں، اور ہر دو درجہ کے درمیان اتنا ہی فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے. درجہ کے اعتبار سے "فردوس" اعلیٰ جنت ہے، اسی سے جنت کی چاروں نہریں بہتی ہیں اور اسی کے اوپر عرش ہے.. لہٰذا جب تم الله سے جنت مانگو تو فردوس مانگو.
‏ترمذی 2531
‏(مشکوٰۃ 5617)
 

سیما علی

لائبریرین
حدیث 517:
‏حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: امام (مقتدیوں کی نماز کا) ضامن اور کفیل ہے اور مؤذن امین ہے، اے اللہ! تو اماموں کو راہ راست پر رکھ اور مؤذنوں کو بخش دے."
‏سنن ابوداؤد کتاب الصلاۃ
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:

‏لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ کر دو (انہیں تکلیف نہ پہنچاؤ)، کہ یہ بھی ایک صدقہ ہے جسے تم خود اپنی طرف سے اپنے اوپر کرو گے.
‏بخاری 2518
‏(صحیح مسلم 250، 2333؛ بخاری 6022؛ سنن نسائی 2539؛ مسند احمد 3609؛ مشکوٰۃ المصابيح 3383)
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏جب تم اذان سنو، تو جس طرح مؤذن کہتا ہے اُسی طرح تم بھی کہو.
‏بخاری 611
‏(مسلم 848؛ ترمذی 208؛ ابوداؤد 522؛ نسائی 674؛ ابن ماجہ 720؛ مسند احمد 1292؛ السلسلة الصحيحة 510)
 

سیما علی

لائبریرین
آپ ﷺ نے فرمایا:
‏جب تم لوگوں میں سے کوئی کھانا کھائے تو "بسم الله" پڑھ لے، اگر شروع میں بھول جائے تو یہ کہے:
‏"بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ".
‏ترمذی 1858 (ماجہ 3264)
‏درج ذیل روایات میں یہ الفاظ آئے ہیں:
‏"بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ"
‏ابوداؤد 3767؛ مسند احمد
7391
 

سیما علی

لائبریرین
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
‏شہداء کی روحیں (جنت میں) سبز پرندوں کی شکل میں ہیں، جو جنت کے پھلوں یا درختوں سے کھاتی چرتی ہیں.
‏جامع ترمذی 1641
‏(صحیح مسلم 4885؛ مشکوٰۃ 380
4)
 

سیما علی

لائبریرین
نبی کریم ﷺ نے فرمایا
‏کیا میں تمھیں جنت والوں کی خبر نہ دوں؟
‏ہر کمزور و تواضع کرنے والا، اگر وہ ( اللہ کا نام لے کر) قسم کھا لے تو اللہ اس کی قسم پوری کر دے۔
‏کیا میں تمہیں دوزخ والوں کی خبر نہ دوں؟
‏ہر تند خو، اکڑ کر چلنے والا اور متکبر۔
‏(بخاری ،٦٠٧١)
 

سیما علی

لائبریرین
P7MN0EO.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا

‏سب سے افضل اعمال ( یا عمل ) وقت پر نماز
‏پڑھنا اور والدین سے حُسنِ سلوک کرنا ہے
‏{ صحیح مسلم : حدیث نمبر : 256 }
 
Top