حدیث قدسی:
تین طرح کے لوگ ایسے ہوں گے جن کا قیامت کے دن میں مدعی بنوں گا:
1) ایک وہ جس نے میرے نام پر عہد کیا اور وہ توڑ دیا؛
2) وہ جس نے کسی آزاد انسان کو بیچ کر اسکی قیمت کھائی؛
3) وہ جس نے کوئی مزدور اجرت پر رکھا، اس سے پوری طرح کام لیا، لیکن اسکی مزدوری نہیں دی.
بخاری 2227