حرفِ گم

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
دل سے نکلے ان لفظوں کا حق صرف آنسو ہی ادا کر سکتے ہیں ۔ یہ پڑھ کر جی جتنا خوش ہوا اتنا ہی غمگین بھی۔کاش ہم سوچیں سمجھیں۔
بہت بہت شکریہ،، عاطف بھائی! بہت نوازش! آپ نےبالکل ٹھیک کہا کہ یہ موضوع بہت دلگیری اور دلسوزی کا باعث ہے۔ بالکل درست کہا کہ کاش ہم کچھ سوچیں اور سمجھیں ۔ اسلام کہ جس کے معنی ہی سلامتی اور تسلیم و رضا کے ہیں اس کے دعویداروں پر جب یہ شیطانی پُرتشدد سوچ غالب آجائے تو واقعی بہت تکلیف دہ صورتحال جنم لیتی ہے۔
البتہ تلاشنا (اور قبولنا) اور اس طرح کے الفاظ کا برتاؤ مجھے بہت کھردرا سا لگتا ہے۔ یہ میرا ذاتی احساس ہو گا لیکن ہے بہت کھردرا جیسے کوئی دیوار پر ڈرل مشین چلا رہا ہو:) ۔ آپ کے اس استعمال پر حیرت سی ہوئی ۔
آپ کا جمالیاتی احسا س میرے لیے معتبر ہے ۔ سو آپ کی رائے سر آنکھوں پر!
قبولنا تو مجھے بھی اچھا نہیں لگتا ۔ صوتی طور پر بھی کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑتا ہے ۔ تلاشنا البتہ مجھے اتنا برا نہیں لگتا ۔ کئی مشاہیر اور اکابرین نے استعمال کیا ہے اور اب تو لغت میں بھی آگیا ہے۔ سو روانی کی خاطر اس نئے لفظ کو استعمال کرنے اور رواج دینے میں مضائقہ نہیں سمجھا ۔
بہت کھردرا جیسے کوئی دیوار پر ڈرل مشین چلا رہا ہو:)
:):):)

آئندہ کوشش کریں گے کہ دیوار میں سوراخ نہ ہو ۔ وعدہ رہا ۔ :D
 
Top