حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہی‍ں فہد اشرف ، نور سعدیہ شیخ ،محمد عدنان اکبری نقیبی اور محمد خرم یاسین. انٹرویو کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمارے آج کے پروگرام کے مہمان ایک ایسی شخصیت ہیں جو ایسے حلیم مزاج ہیں کہ مثال نہیں ملتی. نا صرف خود خوب لکھتے ہی‍ں بلکہ اردو محفل عالمی اردو مشاعرہ کے منتظمین میں بھی رہ چکے ہیں (اور تا حال ہیں). کمال کی حسِ مزاح رکھتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ مختلف مواقع پر ان کی بردبار، شفیق اور مثبت شخصیت ہمیشہ سامنے آتی رہتی ہے. آئیے جانتے ہیں کہ اتنے دن سے یہ کہاں رہ گئے تھے. آپ سب کی بھرپور تالیوں کی گونج میں تشریف لاتے ہیں حسن محمود جماعتی صاحب! :)
 
سوال نامہ:

1)آپ کا نام کس نے رکھا اور اس کے آپ کی شخصیت پر کیا اثرات ہیں؟

2) آپ کی تعلیم اور ذریعۂ معاش کیا ہے؟ آپ نے اسی کا انتخاب کیوں کیا؟ اس ضمن میں مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

3) آپ اٹک میں رہائش پذیر ہیں تو اٹک میں کون سی ایسی بات ہے جو کہیں اور نہ مل پائے گی؟

4) آپ کا روزمرہ کا معمول کیا ہے؟

5) اردو محفل پر پہلی بار کیسے آنا ہوا؟

6) کچھ عرصہ سے آپ محفل پر پہلے جیسے فعال نہیں تھے، اس کی کیا وجہ رہی؟ مزید یہ بھی بتائیں کہ خاموش قاری رہے یا یہاں آنا ہی کم ہو گیا تھا؟

7) اردو محفل کی کوئی ایک خوبی اور کوئی ایک خامی بتائیے.

8) آپ کا پسندیدہ کھیل، کھانا، ڈرامہ، فلم، کتاب، زبان، علاقہ؟

9) آپ کے پسندیدہ شاعر، ادیب، کھلاڑی، اداکار، موسیقار، سائنسدان، سیاست دان؟

10) آپ کے خیال میں اردو ادب کے دامن میں ایسا کیا ہے جو نادر ہے اور اردو ادب میں کیا انقلاب آنا چاہئیے؟

11) آپ نے آج تک کن کن غیر نصابی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا؟

12) اردو محفل پر آپ کے پسندیدہ شاعر، نثر نگار اور محفلین کون کون ہیں؟

13) آپ گھر والوں میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟

14) اپنا لکھا ہوا آپ کا پسندیدہ شعر کون سا ہے؟

15) آپ کا اردو ادب سے تعلق کب اور کیسے بننا شروع ہوا اور کن کن تبدیلیوں کا شکار ہوا؟ مزید یہ بھی بتائیے کہ گھر میں کس کس کو اس شغف تھا یا ہے؟

16) آپ کی زندگی کا حاصل کیا ہے؟

17) آپ کی زندگی کا سب سے خوش کن لمحہ کون سا تھا اور کب سب سے زیادہ غم ناک ہوئے؟

18) اگر کبھی زندگی بہت مشکل لگنے لگے تو کیا کرتے ہیں؟

19) آپ کے خیال میں وقت میں برکت کیسے آتی ہے اور کون سے ایسے کام ہیں جو انسان کو کرتے رہنے کا معمول بنانا چاہئیے؟

20) لکھنے کا عمل آپ کو تھکا دیتا ہے یا آپ کے احساسات خوشگوار احساسات ہوتے ہیں؟

21) آپ کے خیال میں کن تین شخصیات نے دنیا پر سب سے زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں؟

22) اگر آپ کو کسی لمبے سفر پر کسی غیر معینہ مدت کے لیے تنہا جانا پڑے اور واپسی آپ کے اختیار میں نہ ہو تو اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کے سوا کیا کیا لے جانا پسند کریں گے؟

23) اب تک تقریبا کتنی نثری اور شعری تحاریر لکھ چکے ہیں اور کیا کبھی شائع کروائیں یا اس کا ارادہ رکھتے ہیں؟

24) آپ کے نام میں موجود 'جماعتی' کس نسبت کی طرف نشاندہی کرتا ہے اور یہ نسبت کیسے بنی؟

25) آپ وائس اوور کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں اور ماشاءاللہ بہت خوبی سے یہ کام سر انجام دے رہے ہیں، پہلی بار کب اور کیسے پتا چلا کہ آپ یہ کر سکتے ہیں؟

26) آپ اگر اردو محفل پر نہ ہوتے تو کس شے سے محروم رہ جاتے؟

27) کوئی سے تین الفاظ جو آپ کی مکمل شخصیت کی نشاندہی کرتے ہوں؟

28) زندگی میں ایسا کون سا کام تھا جو بہت مشکل تھا مگر آپ کر گزرے اور کون سا ایسا کام تھا جو ہوتے ہوتے رہ گیا؟

29) اگر آپ کو وقت میں پیچھے جا کر کوئی ایک تاریخی واقعہ بدلنے کا موقع ملے تو کیا بدلیں گے؟

30) آپ بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کو اپنی جانب سے الگ الگ کیا پیغام دینا پسند کریں گے؟ :)

(اگر آسانی سے ممکن ہو تو ہر سوال کا جواب الگ الگ مراسلے میں دیجیے گا.)
 
السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہی‍ں فہد اشرف ، نور سعدیہ شیخ ،محمد عدنان اکبری نقیبی اور محمد خرم یاسین. انٹرویو کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمارے آج کے پروگرام کے مہمان ایک ایسی شخصیت ہیں جو ایسے حلیم مزاج ہیں کہ مثال نہیں ملتی. نا صرف خود خوب لکھتے ہی‍ں بلکہ اردو محفل عالمی اردو مشاعرہ کے منتظمین میں بھی رہ چکے ہیں (اور تا حال ہیں). کمال کی حسِ مزاح رکھتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ مختلف مواقع پر ان کی بردبار، شفیق اور مثبت شخصیت ہمیشہ سامنے آتی رہتی ہے. آئیے جانتے ہیں کہ اتنے دن سے یہ کہاں رہ گئے تھے. آپ سب کی بھرپور تالیوں کی گونج میں تشریف لاتے ہیں حسن محمود جماعتی صاحب! :)

وعلیکم السلام!
محفل اور اہلیان محفل، بالخصوص اس انٹرویو پینل کی محبتوں اور شفقتوں پر شکر گزار اور سراپا سپاس ہوں. دعا ہے باری تعالیٰ. محبتوں کا یہ گلشن یونہی قائم رہے.
باردگر استقبالیہ پر شکریہ قبول فرمائیے.
 
1)آپ کا نام کس نے رکھا اور اس کے آپ کی شخصیت پر کیا اثرات ہیں؟
نام والد محترم نے رکھا ہے. یہاں اہل علم موجود ہیں جو اس کے معانی سے واقف ہیں. اس حساب سے وہ لوگ جن کے ساتھ بالواسطہ یا بلا واسطہ تعلق رہا وہ بہتر بتا پائیں گے اس نام کے اثرات ہیں یا نہیں.
نام بہر حال بہت پسند ہے اور اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور دعا گو بھی رہتا ہوں کہ وہ ایسا بنا بھی دے.
 
2) آپ کی تعلیم اور ذریعۂ معاش کیا ہے؟ آپ نے اسی کا انتخاب کیوں کیا؟ اس ضمن میں مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
تعلیم بی بی اے.
ذریعہ معاش عرصہ دو سال ہوا نوکری چھوڑے. باقی کچھ نا کچھ کام کرنے کو آ ہی جاتا ہے جس سے اپنا ذارتی گزارہ فی الحال چل رہا ہے. گو کے گھر والے نوکری اور کسی مستقل روزگار کے لیے ترغیب دیتے رہتے ہیں. لیکن
جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد
پر طبیعت ادھر نہیں آتی.
غالبا انتخاب سے مراد یہاں تعلیم ہی ہوگا اگر یہی ہے تو یہ انتخاب حادثاتی اور اتفاقی ہے.
مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کبھی کی نہیں. لیکن خدمت دین، اصلاح احوال، اللہ سے ٹوٹے تعلق جوڑنا اور فروغ محبت و امن کے لیے جو کوشش میسر آسکی. توفیق الہی سے ان شاء اللہ.
 
آخری تدوین:
یہاں اہل علم موجود ہیں جو اس کے معانی سے واقف ہیں. اس حساب سے وہ لوگ جن کے ساتھ بالواسطہ یا بلا واسطہ تعلق رہا وہ بہتر بتا پائیں گے اس نام کے اثرات ہیں یا نہیں.
اگر مجھے بھی اہلِ علم میں شمار کر لیں تو میں بتا سکتی ہوں :battingeyelashes: آپ واقعی اسم با مسمی ہیں بھائی!!!! :in-love:
 
3) آپ اٹک میں رہائش پذیر ہیں تو اٹک میں کون سی ایسی بات ہے جو کہیں اور نہ مل پائے گی؟
اٹک کا سکون. اور بالخصوص اٹک کی شام! اٹک کی شام کا اپنا ہی نظارہ اور لطف ہے وہ کسی اور شہر میں دیکھنے کو نہیں ملا.
 
4) آپ کا روزمرہ کا معمول کیا ہے؟
اب جب انٹرویو ہو رہا ہے تو؛
ایک کورس پڑھا رہا ہوں صبح 8 سے 11 اس کی کلاس، پھر ناشتہ، انٹرنیٹ، نیند، شام کو دوستوں کے ساتھ اور عشاء کے قریب گھر. رات دیر تک کچھ نا کرنا اور پھر سو جانا.
 
5) اردو محفل پر پہلی بار کیسے آنا ہوا؟
دسمبر 2015 کی بات ہے.
یونیکوڈ میں کسی کلام کے سلسلے میں آنا ہوا. کلام لیکر نکلنے لگے تو تبصرہ جات پر نظر پڑی. معلوم پڑا یہاں کوئی خزانہ دفن ہے. تجسس سے کچھ تبصروں پر نظر گزاری. اور متاثر ہوتے ہی رکنیت لینے میں تامل نہ کیا.
 
6) کچھ عرصہ سے آپ محفل پر پہلے جیسے فعال نہیں تھے، اس کی کیا وجہ رہی؟ مزید یہ بھی بتائیں کہ خاموش قاری رہے یا یہاں آنا ہی کم ہو گیا تھا؟
پہلے پہل کچھ مصروفیات ایسی ہوئیں کہ یہاں آنا کم ہو گیا. پھر طبیعت کچھ ایسی بد ذوق ہوئی کہ کوئی بھی ادبی کام پڑھنے یا کرنے کو جی نہیں چاہتا تھا.
دراصل یہ ایک دور ہے جو سال دو سال بعد لازماً وارد ہوتا ہے. اب امید ہے بحالی کا دور شروع ہوگا. ان شاء اللہ
یہاں آنا ہی کم ہو گیا تھا. کم کیا آنا ہی نہیں ہوتا تھا.
 
7) اردو محفل کی کوئی ایک خوبی اور کوئی ایک خامی بتائیے.
خوبی
اہل علم اور اہل ذوق کا پایا جانا. جو ناصرف فن جانتے ہیں بلکہ اس کی قدر بھی کرتے ہیں.
خامی
دھڑے بندی بنا کر کسی خاص نظریے کا پرچار. پھر اس میں شدت پسندی. گو کہ اس کا تعلق محفلین سے ہے ناکہ محفل سے. لیکن محفل محفلین ہی سے ہے تو...
 
آخری تدوین:
آپ کا پسندیدہ کھیل، کھانا، ڈرامہ، فلم، کتاب، زبان، علاقہ؟
کھیل : فٹبال، ٹیبل ٹینس
کھانا : پراٹھا انڈہ
ڈرامہ : دھواں، ماسوری
فلم : مور
کتاب : تذکرے اور صحبتیں
زبان : سرائیکی
علاقہ : صحرائی. جہاں کے خاص ماحول میں ابھی وقت گزارنے کا موقع نہی ملا لیکن طبعی ذوق کچھ اسی طرف مائل ہوتا ہے.
 
آپ کے پسندیدہ شاعر، ادیب، کھلاڑی، اداکار، موسیقار، سائنسدان، سیاست دان؟
شاعر : محسن نقوی
ادیب : پطرس بخاری
کھلاڑی : زیڈان
اداکار : عرفان خان
موسیقار : روحیل حیات
سائنسدان : ابن سینا
سیاستدان : جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ( گو کہ وہ باقاعدہ سیاستدان نا گردانے جاتے ہوں)
 
10) آپ کے خیال میں اردو ادب کے دامن میں ایسا کیا ہے جو نادر ہے اور اردو ادب میں کیا انقلاب آنا چاہئیے؟
عالمانہ سوال ہے. قطع نظر اس بات سے کہ اس کا جواب یہ ہے یا نہیں. اپنا خیال پیش کرنے کی جرات کر رہا ہوں.
اردو ادب میں شاید کچھ ایسا ہو، جسے نادر کہا جا سکے. موجودہ حالات کے تناظر میں خود اردو نادر ہوتی جا رہی ہے.
انقلاب آ رہا ہے. سوشل میڈیا، انٹرنیٹ اور سمارٹ فون کا کافی کردار ہے. اگر ہم ایک طرف معیاری ادب کی کمی کا گلہ کرتے ہیں تو دوسری طرف انہی اسباب نے ایسے ایسے گوہر نایاب سامنے لا کھڑے کیے ہیں جو شاید روایتی حالات میں اس طرح نکھر کر سامنے نا آ پاتے. تو ایک امید بھی نظر آتی ہے. لیکن اس میں اساتذہ صفت احباب کا کردار اہم ہوگا.
 
11) آپ نے آج تک کن کن غیر نصابی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا؟
کالج دور سے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا.
یونیورسٹی میں مشاعرے کے انعقاد اور بطور منتظم حصہ لیا. اللہ کے فضل سے اب تک یونیورسٹی کی شاعری سے متعلقہ چھوٹی بڑی سرگرمیوں میں یونیورسٹی والے ضرور یاد کرتے ہیں. حال ہی میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں واہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے نامور شعراء شریک تھے. اس کی نظامت کی ذمہ داری ادا کی.
پھر مارچ میں انور مسعود صاحب کی آمد پر دوبارہ یاد کیا گیا.
پھر ہفتہ تقریبات میں بیت بازی میں بطور نقیب کے خدمت سرانجام دی.
اس کے علاوہ فئر ویل یا ویلکم کے چھوٹے چھوٹے سٹیج ایکٹس لکھے اور پرفارم کیے. بالخصوص عزیزی کی طرز کا ایک شو. جسے بہت پسند کیا گیا تھا.
2005 کے زلزلہ میں سکول میں امدادی سامان اکٹھا کرنے کی سرگرمیاں
2010 کے سیلاب میں اللہ کی توفیق سے اپنے علاقے سے کچھ فنڈ اور امدادی سامان اکٹھا کیا تھا. جو بڑے بھائی جان نوشہرہ لے کر گئے تھے.
 
Top