حسن محمود جماعتی
محفلین
بچوں کے لیے پیغام یہ ہے؛ کہ بڑوں کی صحبت میں بیٹھیں اور ان سے جو سیکھ سکتے ہیں سیکھیں. خود سیانے بننے کی کوشش نہ کریں. سیانا بندہ وقت کے ساتھ ہی ہوتا ہے.30) آپ بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کو اپنی جانب سے الگ الگ کیا پیغام دینا پسند کریں گے؟
جوانوں سے گزارش یہ ہے؛ زن، زر اور شہرت کے علاوہ بھی خالق نے اس دنیا میں بہت کچھ بنایا ہے. اسے جاننے اور بالخصوص خود کو پہچاننے کی کوشش کریں.
بوڑھوں سے دست بدست عرض ہے؛ لہجے کی تلخی اور کڑواہٹ کو دور کریں، تاکہ یہ نئی نسل ان کے قریب ہو سکے اور یہ جنریشن گیپ فِل ہو سکے. اور اپنے علم کو قطعی اور حتمی نہ سمجھیں بچوں کی بھی سن لیا کریں.