حسن نثار اور علامہ اقبالٌ

محمد وارث

لائبریرین
آج اتفاق سے یہ تصویر سامنے آ گئی، نقوش ادبی معرکے نمبر 1981ء میں چھپی تھی اور مشہور کارٹونسٹ جاوید اقبال کی ہے۔ کیا حسبِ حال اور تیر بہدف چیز ہے، سچ ہے ایک تصویر سینکڑوں الفاظ پر بھاری ہوتی ہے :)

C_1.jpg
 
آج اتفاق سے یہ تصویر سامنے آ گئی، نقوش ادبی معرکے نمبر 1981ء میں چھپی تھی اور مشہور کارٹونسٹ جاوید اقبال کی ہے۔ کیا حسبِ حال اور تیر بہدف چیز ہے، سچ ہے ایک تصویر سینکڑوں الفاظ پر بھاری ہوتی ہے :)

C_1.jpg

ان میں حسن نثار کونسا ہے:)؟
 

محمد وارث

لائبریرین
تصویر بنانے والا :)
ویسے محمد وارث صاحب یہ آپ کے فیس بک اکاونٹ پر میں نے آج دیکھ لی تھی اور مجھے 70 فیصد یقین تھا کہ آپ نے آج یہ تصویر محفل میں لگانی لگانی ہے :)

یہ تصویر یہاں اردو محفل اور فیس بُک پر بھی دو تین سال سے موجود ہے آج ایک کرمفرما کی وجہ سے فیس بک پر پھر سامنے آ گئی تو میں نے اس تھریڈ میں سو فیصدی لگا دی :)
 
ایک حقیقی واقعہ کہیں پڑھا تھا جس کا اب مفہوم ذہن میں باقی رہ گیا ہے کہ شہر کی ایک ذی مقتدر ہستی کے بارے میں کسی بھنگی چمار ٹائپ شخصیت نے کہا کہ چاہے ساری دنیا اس کی عزت کر ے میں تو پھر بھی اس کی عزت نہیں کروں گا۔ سو حسن نثار کی باتیں کو اس سے زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ شخص ہے کیا اور اس کو دشنام طرازی کے علاوہ آتا کیا ہے؟ ایک پاپولر بات کو لے کر اس کی آڑ میں یہ سب کو برا کہتا ہے مانا کہ ہماری صاحب اقتدار ہستیاں کرپٹ ہیں سیاست دان فوجی جرنیلز، بیوروکریسی سب کی بڑی تعداد کرپٹ ہے اور ان سب کو سب ہی برا کہتے ہیں لیکن اس شخص کا تو وتیرہ یہ ہے کہ ایک میرے علاوہ پاکستان کا ہر شخص ہی گدھا ہے۔ حضرت کا اسٹائل ملاحظہ کیا آپ نے ناک بھوں چڑھا کر متکبرانہ لہجے میں سب کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں، خوبیاں تو اس کو صرف مغرب میں نظر آتی ہیں اور مشرق بالخصوص اسلامی دنیا تو کچرے کا ڈھیر ہے اس کے نزدیک۔ یہاں ایک فرق ملحوظ رکھنا ضروری ہے کہ جو کہ جراح کے نشتر اور ڈاکو کے خنجر میں ہوتا ہے۔ جب حسن نثار کی زبان فراٹے بھر رہی ہوتی ہے تو موصوف کے لہجے میں کہیں دور دور تک آپ کو ہمدردی یا مسلم دنیا کی ابتری پر تاسف کا شائبہ بھی نظر نہیں آتا اس کی جگہ طنز ،طعنے، گالیاں آپ سنتے ہیں اور اس دوران موصوف کے چہرے پر غرور کی جو بارش ہوتی ہے کہ توبہ ہی بھلی صاف میر کے انداز میں فرما رہے ہوتے ہیں کہ
ساری دنیا پر ہوں میں چھایا ہوا
مستند ہے میرا فرمایا ہوا۔
پھر پاکستانی عوام کو گالی، امت مسلمہ کو ملاحیاں، اقبال سے نفرت عبدالقدیر خان کو گالی یا للعجب کوئی ان کے ہاتھوں بچا بھی ہے؟
اب ذرا خود ان کے کردار کا جائزہ لیجئے کہ اوروں کے لیے تو بہت بلند پیمانے ہیں ان کے۔ کیا کسی کو وہ پرورگرام یاد ہے جس میں ن لیگ کے مشاہد اللہ کے ساتھ ان کا تنازعہ ہو گیا تھا کیسی کیسی گالیاں اور فحش کلامی اس نے نہیں کی؟ پھر شاہد مسعود نے ایک دیر رات کے پروگرام میں حضرت کو بلانے کی غلطی کر لی تھی، گفتگو سے صاف لگ رہا تھا کہ پوری بوتل چڑھا کر آگئے ہیں الفاظ تک منہ سے صحیح نکل نہیں رہے تھے اوریا مقبول جان بے چارہ ان کے ہتھے چڑھ گیا اور اس کو سنا کر رکھ دیا۔بڑا آسان کام ہے وسیع و عریض فارم ہاوس میں رہنا کپڑے لتے ہزاروں ہزار کے پہنا اور سب کو گالیاں دینا، سو قصہ مختصر یہ کہ حسن نثار نامی یہ چمار اگر علامہ اقبال پر تنقید کرتا یا عبدالقدیر خان کو چور کہتا ہے تو کہنے دیں کہ اسی کی زبان میں " ابے بھنگی تیری دی ہوئی عزت کی ضرورت کس کو ہے"
 
چلیں جی اینٹی پاکستان اور اینٹی اسلام گروہ کی تو موج ہوجائے گی اس دھاگے سے اور چُن چُن کر تاریک رُخ تلاش کرکے لائیں گے
علامہ اقبال کی عظمت اور زید حامد کے جذبہ حب الوطنی کو احساس کمتری کے مارے کیا سمجھیں گے
مَیں اینویں اس دھاگے پر آ نکلا۔ زید حامد کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں اور الزامات موجود ہیں ایک نظر ان کو بھی دیکھ لیجیے گا۔ جو اس طرح کا ہو گا وہ ہمارا وفادار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
علامہ اقبال کی شہرت صرف پاکستان تک محدود نہیں، ایران میں ان کو "اقبالِ لاہوری" کے نام سے جانا جاتا ہے اور کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ زید نے ان کو بہت ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا لیکن حسن نثار نے بھی بہت ذیادتی کی ہے۔
اور عرب میں "اقبال ہندی" !
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مختصراً یہ کہ چاہے حسن نثار ہو یا حسن نثار سے بھی کوئی بڑا آ جائے۔
اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی عزت، عظمت، شہرت، نہ آج تک کم ہوئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہو گی۔
اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے لوگ تو صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو کبھی رسوا نہیں کرتا۔
 

arifkarim

معطل
آدھا سچ ہوتا ہے باقی آدھے سچ کی جگہ خاموشی ہوتی ہے چنانچہ دلوں میں نفرت اسی لئے پیدا ہوتی ہے
حقائق تلخ ہی ہوتے ہیں جو وہ بیان کرتا ہے۔ یا آپکا کیا خیال ہے کہ ماں باپ کی طرح بچوں کی صرف خوبیاں ہی بیان کی جائیں، خامیاں نہیں؟
 
Top