حضرت علی مرتضیٰ کے کلماتِ قصار (عثمانی ترکی + اردو ترجمہ)

حسان خان

لائبریرین
مجھے عثمانی ترکی میں لکھا چھوٹا سا رسالہ 'امثالِ علی کرم اللہ وجہہ' کے نام سے نظر آیا ہے جس میں حضرت علی رض کے پرحکمت مختصر جملے درج تھے۔ میں نے سوچا کہ ان جملوں کو محفل کی خدمت میں پیش کر دوں۔ اس سے دو مقصد پورے ہو جائیں گے۔ اول اس سے اہلِ محفل کو عثمانی ترکی کی نثر سے اور اردو سے اُس کی قربت سے متعارف ہونے کا موقع ملے گا۔ ثانیاً اس سے ہمیں حضرت علی مرتضیٰ رض کے اقوالِ زریں کا مطالعہ کرنے کا شرف بھی حاصل ہو جائے گا۔
اردو اور عثمانی ترکی دونوں زبانیں ہی فارسی اور عربی کے مادرانہ دامن میں پرورش پا کر جوان ہوئی تھیں، اس لیے ان دونوں میں لسانی و تہذیبی قرابت کا ہونا بدیہی بات ہے۔

اربابِ اسائتی اصلاح فکرنده ایسه‌ڭ آنلره اییلک ایتمکدن گری طورمه.
اگر اہلِ بدی کی اصلاح کی فکر میں ہو تو ان کے ساتھ بھلائی کرنا مت چھوڑو۔

انسانڭ دوچار اولدیغی مصائبی خلقدن گیزلمگه چالشمسی روش مردانه آثارندندر.
انسان جن مصائب سے دوچار ہوتا ہے، اُن کو لوگوں سے مخفی رکھنے کی کوشش کرنا مروت/مردانگی میں سے ہے۔

حقیقی قرداشڭ وقتِ مشقتده امدادیڭه یتیشندر.
تمہارا حقیقی بھائی وہ ہے جو مشقت کے وقت تمہاری امداد کو پہنچتا ہے۔

هر بورجی ادا ایتمک متقضیاتِ دینیه‌دندر.
ہر (قسم کے) قرض کی ادائیگی دین کی ضروریات میں سے ہے۔

آدمڭ صاحبِ ادب بولنمسی مالکِ ذهب اولمسندن اعلادر.
انسان کا صاحبِ ادب ہونا مالکِ زر ہونے سے بہتر ہے۔

تحتِ اداره‌ڭده بولنانلره نافع اولمق ایسترسه‌ڭ آنلری تأدیبه چالش.
اگر اپنے ماتحتوں یا اہلِ عیال کے لیے نافع ہونا چاہو تو انہیں اچھے آداب سکھانے کی کوشش کرو۔

هر صباح ایرکن قالقه‌رق ایشڭله اشتغاله باشلا مسعود اولورسین.
ہر صبح جلدی اٹھ کر اپنے کام کاج میں مشغول ہو جاؤ، سعادت پا جاؤ گے۔

پدر و مادره اطاعت و احسان افضلِ اعمالِ صالحه دیمگه شایاندر.
ماں باپ کی اطاعت اور ان کے ساتھ احسان اعمالِ صالحہ میں سب سے افضل کہے جانے کے لائق ہے۔

عمرڭ برکتی اعمالِ حسنه ایله‌در.
عمر میں برکت اعمالِ حسنہ سے ہوتی ہے۔

ایتدیگڭ احسانی منتله ابطال ایلمه.
اپنے کیے ہوئے احسان کو احسان جتا کر باطل مت کر دو۔

بشاشتِ چهره بر احسانِ دائمیدر.
چہرے کی بشاشت ایک دائمی احسان ہے۔

نفسڭ ملازمِ صبر ایسه آڭا عاقبت مظفر اوله‌جغنی تبشیر ایت.
اگر تمہارا نفس صبر پر ثابت قدم رہے تو اسے در عاقبت کامیاب ہونے کی بشارت دو۔

انسانڭ الله قورقوسیله آغلامسی گوزلرینڭ نورینی تزیید ایدر.
انسان کا اللہ کے خوف سے گریہ کرنا اُس کی آنکھوں‌ کے نور کو بڑھاتا ہے۔

محبت، احبابه حرمت ایتمکله تأیید اولنور.
محبت کی تائید احباب کی حرمت کرنے سے ہوتی ہے۔

سفره باشینده اربابِ اکلڭ کثرتی طعامڭ مدارِ برکتیدر.
دسترخوان پر کھانے والوں کی کثرت غذا میں برکت کا باعث ہے۔

امورِ مکروهه‌دن تغافل ایت، مظهرِ احترام اولورسین۔
امورِ مکروہہ سے تغافل برتو، مظہرِ احترام ہو جاؤ گے۔

تواضع، صاحبنی مظهرِ تعظیم ایدر.
تواضع اپنے صاحب کو مظہرِ تعظیم کر دیتی ہے۔

اللهه توکل ایت، مظهرِ عون و عنایت ایدیلرسین.
اللہ پر توکل رکھو، مظہرِ عون و عنایت بن جاؤ گے۔

سلطنتڭ ثباتی اجرای عدالته متوقفدر.
سلطنت کا ثبات اجرائے عدالت پر موقوف ہے۔

شو اوچ شئ اصحابنڭ موجبِ هلاکی اولور: خسیسلک، هواپرستلک، خودبینلک.
یہ تین چیزیں اپنے رکھنے والے کی ہلاکت کا موجب بنتی ہیں: کنجوسی، ہواپرستی اور خودبینی۔

ایمان اوچ جزءِ متساویدن مرتب اعتبار اولندیغی حالده بونلردن بری حیاء، بری ذکا، دیگری سخادر.
ایمان کے تین برابر حصوں سے مرتب ہونے کی حالت میں، ایمان کا ایک حصہ حیا، دوسرا حصہ ذکاوت اور تیسرا حصہ سخاوت ہے۔

حرص بر رخنه‌در‌ که آنی طوپراقدن بشقه بر شی سد ایده‌مز.
حرص ایک ایسا رخنہ ہے کہ جس کو مٹی کے علاوہ کوئی شے پُر نہیں کر سکتی۔

احساندیده‌نڭ محسنه عرضِ شکر ایتمسی جالبِ احسانِ دیگر اولور.
احسان دیدہ کا اپنے محسن کا شکریہ ادا کرنا ایک اور احسان جلب کرنے کا باعث بنتا ہے۔

مکافاتِ اخرویه سعاداتِ دنیویه‌یه مرجحدر.
آخرت کی مکافات دنیاوی سعادات سے برتر ہیں۔

سلامت بر جامه‌در که اسکیمک بیلمز.
سلامتی ایک ایسا جامہ ہے جو کبھی پرانا نہیں ہوتا۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
فقیرلرله اختلاط ایت، شکرڭ مزداد اولور.
فقراء سے میل جول رکھو، تمہارا شکر بڑھے گا۔

مصیبتِ موتدن وارسته موجود آنجق یگانه معبوددر.
موت کی مصیبت سے صرف معبودِ یگانہ کی ذات آزاد ہے۔

انسانده گوزللک حلم ایله قائمدر.
انسان کی خوبصورتی حلم سے قائم ہے۔

سوزڭ اییسی مختصر اولانیدر.
بات کی خوبصورتی اس کے اختصار میں ہے۔

باطلڭ جولانی آنجق بر آن سورر.
باطل کی جولانی صرف ایک پل جاری رہتی ہے۔

حق قیامته قدر جولان ایدر.
حق قیامت تک حرکت میں رہتا ہے۔

صنعتی انسانڭ خزینه‌سیدر.
انسان کا خزینہ اس کی صنعت ہے۔

گوزل خوی غنائمدن معدوددر.
خوش اخلاقی غنائم میں شمار ہوتی ہے۔

زینتِ مردان ادبدر.
مردوں کی زینت ادب ہے۔

حیا انسانڭ سپریدر.
حیا انسان کی سپر ہے۔

اللهدن قورق، بشقه‌سندن امین اولورسین.
اللہ سے ڈرو، باقیوں سے بے خوف ہو جاؤ گے۔

الله قورقوسی قلبه جلا ویرر.
اللہ کا خوف قلب کو جلا بخشتا ہے۔

آرقداشلریڭڭ گزیده‌لری سنی خیره سوق ایدنلریدر.
تمہارے دوستوں میں سے برگزیدہ وہ ہے جو تمہیں خیر کی جانب روانہ کرتا ہے۔

سڭا اذیٰ ایدنه مدارا ایت که شرمسار اولسون.
جو تمہیں ایذا پہنچائے اس کے ساتھ مدارا کرو تاکہ وہ شرمسار ہو جائے۔

انسانڭ درجهٔ عقلی سوزندن، کیفیتِ اصلی ایشندن آڭلاشیلیر.
انسان کا درجۂ عقل اس کی بات سے، جبکہ اس کی اصلی کیفیت اس کے افعال سے ظاہر ہوتی ہے۔

داءِ قلبه دوا قضایه رضادر.
بیماریِ قلب کی دوا رضا بالقضا ہے۔

اراذلڭ دولتی عالمِ انسانیته مصیبتدر.
رذیل لوگوں کی بادشاہی عالمِ انسانیت کے لیے مصیبت ہے۔

پادشاهلرڭ دوامِ دولتی عدل ایله میسر اولور.
بادشاہوں کو بادشاہت کا دوام عدل سے میسر ہوتا ہے۔

بخیلڭ آلتونی طاش مثابه‌سنده‌در.
بخیل کا سکہ پتھر کے مانند ہے۔

گنجلکی تذکر موجبِ تحسر اولور.
جوانی کا تذکرہ حسرت کا باعث ہوتا ہے۔

یادِ اربابِ ولایت سببِ نزولِ رحمتدر.
اولیاء کا ذکر نزولِ رحمت کا سبب ہے۔

تذکرِ موت جلابخشِ دلدر.
موت کا تذکرہ دل کو جلا بخشتا ہے۔

افاضه‌ده فصاحت سرمایهٔ موفقیتدر.
بات چیت میں فصاحت، سرمایۂ موفقیت ہے۔

طمع مبتلاسنی ذلیل ایدر.
طمع اپنے مبتلا کو ذلیل کر دیتی ہے۔

باباڭه رعایت ایت که اوغلڭ‌ده سڭا رعایتده بولنسون.
اپنے پدر کے ساتھ رعایت کرو، تاکہ تمہارا بیٹا بھی تمہارے ساتھ رعایت کرے۔

علم هر رتبه‌نڭ فوقنده بر رتبه‌در.
علم ہر رتبے سے بڑھ کر ایک رتبہ ہے۔

دنیادن گیدش مخبری دنیایه گلیشدر.
دنیا میں آمد (پیدائش)، دنیا سے جانے (موت) کی مخبر ہے۔

حسنِ زندگانی امن ایله حصول بولور.
حسنِ زندگانی امن سے حاصل ہوتا ہے۔

انسانڭ آرقداشی رهنمای عقلیدر.
انسان کی دوست، اُس کی راہ دکھانے والی عقل ہے۔

مشاهدهٔ دیدارِ دلدار روشنی فزای ابصار اولور.
دلدار کے دیدار کا مشاہدہ، ابصار کے لیے روشنی افزا ہے۔

انسانلری کندیلرینه مخصوص میزانلرله طارت.
دیگر انسانوں کو بھی اپنے لیے مخصوص پیمانے کے ساتھ ناپو۔

علمڭ زوالی اهلِ علمڭ موتندن اهوندر.
علم کا زوال، اہلِ علم کی وفات سے آسان تر ہو جاتا ہے۔

ضعفایی زیارت تواضعه دلالت ایدر.
ضعیفوں کی زیارت فروتنی پر دلالت کرتی ہے۔

انسانڭ ظاهری زینتلی اولمقدن باطنی مزین بولنمق دها گوزلدر.
انسان کے ظاہر کے بازینت ہونے سے اس کے باطن کا مزین ہونا زیادہ بہتر ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
دیلڭ طورمسی انسانڭ آسوده اوطورمسنی مستلزم اولور.
زبان کو روکے رکھنا (خاموش رہنا) انسان کو آسودہ رکھنے کا باعث بنتا ہے۔

ضعفانڭ سلاحی شکایتدر.
ضعیفوں کا اسلحہ شکایت ہے۔

انسانڭ سلامتی دیلنی طوتمقده‌در.
انسان کی سلامتی اپنی زبان کو روکے رکھنے میں ہے۔

تواضع انسانڭ مدارِ تعالیسی‌در.
تواضع انسان کی اوج ہے۔

ردائتِ اخلاق بر وحشتدر که ایچندن چیقلمز.
اخلاق کی پستی ایک ایسی وحشت ہے کہ جس سے خلاصی نہیں۔

خسیسِ زنگین، سخیِ مسکیندن دها فقیردر.
بخیل امیر، سخی غریب سے زیادہ فقیر ہے۔

بر نبذهٔ معرفت بر چوق عملدن دگرلیدر.
ذرا سی معرفت بہت سے اعمال سے زیادہ با ارزش ہے۔

شیخوختڭ مخبرِ رحلتڭدر.
تمہاری پیرسالی تمہارے کوچ کی مخبر ہے۔

اصحابِ خیر ایله گورش، اربابِ شردن امین اولورسین.
اصحابِ خیر کے ساتھ مصاحبت رکھو، اربابِ شر سے محفوظ ہو جاؤ گے۔

صبرڭ سنی مظفر ایدر.
تمہارا صبر تمہیں کامیابی عطا کرتا ہے۔

انسانڭ صلاحی حفظِ لسانه متوقفدر.
انسان کی شائستگی زبان کی حفاظت پر موقوف ہے۔

یکدیگره بغض ایدنلره دنیا تنگ اولور.
ایک دوسرے سے بغض رکھنے والوں پر دنیا تنگ ہو جاتی ہے۔

دوستڭ اورشی دها زیاده الم ویرر.
دوست کی ضربت زیادہ درد دیتی ہے۔

دیل طعنه‌سی مزراق ضربه‌سندن دها مؤثردر.
زبان کا طعنہ نیزے کی ضرب سے زیادہ اثر کرتا ہے۔

حلال یمک قلبی تنویر ایدر.
حلال کھانا قلب کو منور کرتا ہے۔

گوڭل طارلغی ضیقِ معاشدن دها مشکلدر.
دل کی تنگی ہاتھ کی تنگی سے زیادہ مشکل ہے۔

ادب اکتسابنده بولنمق پاره قازانمغه چالشمقدن اولادر.
اکتسابِ ادب پیسہ کمانے میں لگے رہنے سے اولیٰ ہے۔

ظالمڭ سایهٔ عمری اوزامز.
‎ظالم کا سایۂ عمر لمبا نہیں ہوتا۔

ظالمڭ ظلمی کندیسنی هلاکه سوق ایدر.
ظالم کا ظلم اسے ہلاکت کی طرف دھکیلتا ہے۔

ایتدیگی ظلم آدمی یره اورر.
آدمی کو اُس کا کیا ہوا ظلم خاک میں ملا دیتا ہے۔

ظالمڭ ظلمنده قالمسی ایمانه ظلم ایتمسندندر.
ظالم کا ظلم سہتے رہنا ایمان پر ظلم کرنے جیسا ہے۔

تشنهٔ مال تشنهٔ زلالدن زیاده مضطربدر.
تشنۂ مال تشنۂ آب سے زیاد مضطرب ہوتا ہے۔

عاقل دشمن احمق دوستدن اولادر.
عاقل دشمن احمق دوست سے اولیٰ ہے۔

قانع اول شاهانه یاشا.
قانع ہو، اور شاہانہ زندگی بسر کرو۔

هر گیجه‌یی بر گوندوز تعقیب ایدر.
ہر رات کا تعقب ایک دن کرتا ہے۔

جمعِ کتب بر شی دگل، آنلرڭ محتویاتنی حفظ ایتمکه باق.
کتابوں کا جمع کرنا کوئی بڑی چیز نہیں، اُن کتابوں میں جو کچھ ہے اُسے ذہن نشین کرنے پر توجہ دو۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
حسان خان جی آپ کو کچھ اندازہ ہو کہ حضرت علی کرم اللہ وجہ کے یہ اقوال مبارک تعداد میں کتنے ہیں؟ کیونکہ میں نے جب بھی پڑھے ہیں تو ان میں چند نئے اقوال نظر آئے ہیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
حسان خان جی آپ کو کچھ اندازہ ہو کہ حضرت علی کرم اللہ وجہ کے یہ اقوال مبارک تعداد میں کتنے ہیں؟ کیونکہ میں نے جب بھی پڑھے ہیں تو ان میں چند نئے اقوال نظر آئے ہیں۔

رسالے میں کُل ۲۸۰ اقوال ہیں۔ میں نے وہیں سے انتخاب کر کے اقوال یہاں درج کیے ہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
شکریہ۔
میں ان کا اردو ترجمہ سیو کررہا ہوں۔ براہ کرم انتخاب کی بجائے اقساط میں تمام اقوال نقل کیجئے گا۔ جزاک اللہ!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ترکی کی وزارتِ دینیات کی ویب سائٹ دیکھ رہا تھا تو پتا چلا کہ انہوں نے عثمانی ترکی میں ہزاروں رسالے اور کتب اپلوڈ کیے ہوئے ہیں۔ وہیں ایک چھوٹا سا رسالہ 'امثالِ علی کرم اللہ وجہہ' کے نام سے نظر آیا جس میں امام علی کے پرحکمت مختصر جملے درج تھے۔ میں نے سوچا کہ ان جملوں کو محفل کی خدمت میں پیش کر دوں۔ اس سے دو مقصد پورے ہو جائیں گے۔ اول اس سے محفلین کو عثمانی ترکی کی نثر سے اور اردو سے اس کی قربت سے متعارف ہونے کا موقع ملے گا۔ ثانیاً اس سے ہمیں امام علی مرتضیٰ کے اقوالِ زریں کا مطالعہ کرنے کا شرف بھی حاصل ہو جائے گا۔

سلامتی ایک ایسا جامہ ہے جو کبھی پرانا نہیں ہوتا۔

بہت زبردست کام کیا، جزاک اللہ
 

حسان خان

لائبریرین
الله هر کسڭ رزقنه متکفلدر.
اللہ ہر کسی کے رزق کا ضامن ہے۔

اللهه اعتماد ایدنڭ وقتی خوش گچر.
اللہ پر اعتماد کرنے والے کا وقت اچھا گزرتا ہے۔

عاقل چوجق جاهل اختیاردن خیرلیدر.
عاقل بچہ جاہل بوڑھے سے بہتر ہے۔

گوڭلڭڭ سومدیگی آدمله مصاحبتدن شدتِ موت اهوندر.
جس شخص کو تمہارا دل پسند نہ کرتا ہو، اُس شخص سے مصاحبت کے مقابلے میں موتِ کی شدت زیادہ آسان ہے۔

نفسنڭ شرندن امین اولان فلاح بولور.
اپنے نفس کے شر سے محفوظ رہنے والا شخص فلاح پاتا ہے۔

انسانڭ فضلیله افتخاری اصلیله افتخارندن اولادر.
انسان کا اپنے فضائل پر افتخار کرنا اپنے نسب پر افتخار کرنے سے بہتر ہے۔

بر شیئڭ فرعی اصلندن خبر ویرر.
کسی بھی شے کی شاخ اُس شے کی جڑ (اصل) کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔

انسانڭ فعلی اصلنه دلالت ایلر.
انسان کے افعال اُس کی اصالت پر دلالت کرتے ہیں۔

طوغریلق انسانڭ وسیلهٔ خلاصیدر.
سچائی انسان کی رہائی کا وسیلہ ہے۔

تحمل ایله خصمڭه غلبه ایدرسین.
تحمل اختیار کرو، اپنے دشمن پر غلبہ حاصل کر لو گے۔

حریصی حرصی اولدیرر.
حریص کو اُس کا حرص مار ڈالتا ہے۔

انسانڭ قدری عزم ایتدیگی شیدن بیلینر.
انسان کی قدر اُس کی ارادہ کردہ چیزوں سے معلوم ہوتی ہے۔

عملده متبصرانه طاوران، خطایادن مصون اولورسین.
اپنے کاموں میں بصیرت کے ساتھ عمل کرو، خطاؤں سے محفوظ رہو گے۔

اهلِ شره مقارنت داعئ مضرتدر.
اہلِ شر سے قربت ضرر کو دعوت دینے کا سبب بنتی ہے۔

قلبڭ قوتی ایمانڭ صحتندن گلیر.
قوتِ قلب ایمان کی صحت سے آتی ہے۔

سخی کافر خسیس مسلمدن دها زیاده امیدواردر.
سخی کافر کنجوس مسلم سے زیادہ (نجات کا) امیدوار ہے۔

کفاك من عیوب الدنیا ان لا تبقی
دنیانڭ بشقه هیچ بر عیبی اولمسه شو عیبی نظرِ انتباهڭی آچمغه کافیدر که پایدار دگلدر.
دنیا کا چاہے کوئی دوسرا عیب نہ ہو، یہی ایک عیب تمہاری نظر کو کھولنے اور متنبہ کرنے کے لیے کافی ہے کہ یہ دنیا پائدار نہیں ہے۔

هیچ بر غمڭ اولمسه عاقبت اوله‌جگڭی بیلمه‌ك یتر.
اگر اس کے علاوہ تمہیں کوئی دوسرا غم نہ ہو تو اپنی بالآخر موت کا علم ہونے کا غم ہی تمہیں کافی ہے۔

کفران، نعمتی زوال‌پذیر ایدر.
ناشکری نعمت کو زوال پذیر کر دیتی ہے۔

مخبرِ موت اوله‌رق اختیارلق کافیدر.
موت کے مخبر کے طور پر بڑھاپا کافی ہے۔

اللهڭ کلامی قلبڭ مدارِ آرامیدر.
اللہ کا کلام قلب کے لیے آرام کا باعث ہے۔

علمڭ کمالی حلم ایله‌در.
علم کا کمال حلم سے ہے۔

فاسق شایانِ احترام دگلدر.
فاسق شایانِ احترام نہیں ہے۔

مروتی اولمیانڭ دینی یوق دیمکدر.
جس میں مروت نہیں، اُس کا دین نہیں۔

حسود راحت ایده‌مز.
حاسد کبھی راحت محسوس نہیں کر سکتا۔

اهلِ قناعتده غم اولمز.
اہلِ قناعت کو غم نہیں ہوتا۔

فضلی اولمیان زنگین اوله‌مز.
جس شخص میں فضائل نہ ہوں، وہ (دولت ہوتے ہوئے بھی) امیر نہیں ہو سکتا۔

یالانجیده کرامت اولمز.
جھوٹا شخص صاحبِ کرامت نہیں ہوتا۔

عداوتِ حسوددن بشقه هر عداوت قابلِ اصلاحدر.
حاسد کی عداوت کے سوا ساری عداوتیں قابلِ اصلاح ہیں۔

شوکتِ علمڭ زوالی یوقدر.
علم کی شوکت کو کبھی زوال نہیں۔

زمانِ پیری عمردن صایلمز۔
پیری کا زمانہ عمر میں شمار نہیں ہوتا۔

ملایم سوز دلفریبدر.
ملائم الفاظ دل جیت لیتے ہیں۔

قلبڭ نرم اولورسه سویلیرسین.
اگر تمہارا قلب نرم ہو تو تم پسند کیے جاؤ گے۔

سکوت ایدن نادم اولمز.
چپ رہنے والا انسان کبھی نادم نہیں ہوتا۔

بیوکلرڭ مجالسی سویلنن سوزلرڭ حارسیدر.
بڑوں (یا اشراف) کی مجالس اچھی اور دل پسند باتوں کی نگہبان ہیں۔

مجلسِ علم باغچه گبیدر.
علم کی مجلس گلزار کے مساوی ہے۔

انسانڭ هنرینی لسانی ابراز ایدر.
انسان کے ہنر کو اُس کی زبان ظاہر کرتی ہے۔

چوق سویلین چوق سرزنش ایشیدر.
زیادہ بولنے والے کی سرزنش بھی زیادہ ہوتی ہے۔

طبیعتده‌کی حدت انسانی محو ایده‌بیلیر.
طبیعت کی حدت انسان کو محو کر سکتی ہے۔
 
Top