حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ( میری پسندیدہ شخصیت)

نیلم

محفلین
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ نے ازالة الخفاء عن خلافة الخلفاء میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے کئی الہام اور آپ رضی اللہ عنہ کی کئی کرامات نقل کی ہیں، ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

1)'' ایک روز آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ مدینہ منورہ میں خطبۂ جمعہ پڑھ رہے تھے کہ یکایک بلند آواز سے دو مرتبہ یا تین مرتبہ فرمایا «يا سارية الجبل!» اور اس کے بعد پھر خطبہ شروع کردیا، تمام حاضرین کو حیرت تھی کہ یہ بے ربط جملہ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی زبان مبارک سے کیسا نکلا، حضرت عبد الرحمٰن ابن عوف رضی اللہ تعالٰی عنہ سے بے تکلفی زیادہ تھی، انہوں نے آپ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آج آپ نے خطبہ کے درمیان میں «یا سارية الحبل» کیوں فرمایا؟ تو آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنے ایک لشکر کا ذکر کیا جو عراق میں بمقام نہاوند جہاد فی سبیل اللہ میں مشغول تھا، اس لشکر کے امیر حضرت ساریہ رحمہ اللہ تھے، فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ وہ پہاڑ کے پاس لڑ رہے ہیں اور دشمن کی فوج سامنے سے بھی آرہی ہے اور پیچھے سے بھی آرہی ہے جس کی ان لوگوں کو خبر نہیں، یہ دیکھ کر میرا دل قابو میں نہ رہا اور میں نے آواز دی کہ اے ساریہ اس پہاڑی سے مل جاؤ، تھوڑے دنوں بعد جب ساریہ کا قاصد آیا تو اس نے سارا واقعہ بیان کیا کہ ہم لوگ لڑائی میں مشغول تھے کہ یکایک یہ آواز آئی کہ «یا ساریۃ الجبل» اس آواز کو سن کر ہم لوگ پہاڑ سے مل گئے اور ہم کو فتح ملی۔

2) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالٰی نے خواب میں مستقبل میں حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی عادلانہ خلافت کی خبر دی تھی۔ چنانچہ ایک روز خواب سے بیدار ہوکر آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ اس وقت میں اس شخص کو دیکھ رہا تھا جو عمر ابن خطاب کی نسل سے ہوگا اور عمر ابن خطاب کی روش اختیار کرے گا۔ یہ اشارہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی طرف تھا جو آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے صاحبزادے حضرت عاصم رضی اللہ عنہ کے نواسے ہیں۔

3)ایک مرتبہ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے زمانۂ خلافت میں زلزلہ آیا۔ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اللہ تبارک و‌تعالٰی کی حمد و‌ثنا بیان کی اور ایک ذرہ زمیں پر مار کر فرمایا، «ساکن ہو جا، کیا میں نے تیرے اوپر عدل نافذ نہیں کیا؟» فوراً زلزلہ رک گیا۔

4) جب مصر فتح ہوا تو اہل مصر نے فاتح مصر حضرت عمرو ابن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کہا کہ ہمارے ملک میں کاشتکاری کا دارومدار دریائے نیل پر ہے، ہمارے ہاں یہ دستور ہے کہ ہر سال ایک حسین و‌جمیل کنواری لڑکی دریا میں ڈالی جاتی ہے، اگر ایسا نہ کیا جائے تو دریا خشک ہو جاتا ہے اور قحط پڑ جاتا ہے، حضرت عمرو ابن عاص رضی اللہ تعالٰی عنہ نے انہیں اس رسم سے روک دیا۔ جب دریا سوکھنے لگا تو حضرت عمرو ابن عاص رضی اللہ عنہ نے یہ واقعہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کو لکھ بھیجا۔ جواب میں آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تحریر فرمایا کہ دین اسلام ایسی وحشیانہ و‌جاہلانہ رسموں کی اجازت نہیں دیتا اور آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک خط دریائے نیل کے نام لکھ بھیجا جسکا مضمون یہ تھا:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

''یہ خط اللہ کے بندے عمر بن خطاب کی طرف سے نیل مصر کے نام ہے۔ اگر تو اپنے اختیار سے جاری ہے تو ہمیں تجھ سے کوئی کام نہیں اور اگر تو اللہ کے حکم سے جاری ہے تو اب اللہ کے نام پر جاری رہنا''۔

اس خط کے ڈالتے ہی دریائے نیل بڑھنا شروع ہوا، پچھلے سالوں کی بنسبت چھ گز زیادہ بڑھا اور اس کے بعد سے نہیں سوکھا۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت زبردست نیلم

لیکن پوسٹنگ کی رفتارتھوڑی کم کرو
کیونکہ میں جب تک اپنی پوسٹنگ سے فارغ ہوتا ہوں، لائٹ چلی جاتی ہے
مجھے دوسروں کی پوسٹس پڑھنے کا اور داد دینے کا ٹائم کم ہی ہاتھ لگتا ہے
مگر دیکھنے پر پتا چلتا ہے کہ اتنی ساری پوسٹس پڑھنی ہین اور داد دینی
افففففففف کون سی پڑھوں اور کونسی چھوڑوں ، کیسے چھوڑوں

یہ صرف ایک ریکوئسٹ ہے۔
 

نیلم

محفلین
بہت شکریہ بھائی...
اچھا کیا میں بہت زیادہ پوسٹس کرتی ہوں؟چلےٹھیک ہےہم اپنی رفتار کچھوےسی کر لیتےہیں پھر سے....lollll
بہت زبردست نیلم

لیکن پوسٹنگ کی رفتارتھوڑی کم کرو
کیونکہ میں جب تک اپنی پوسٹنگ سے فارغ ہوتا ہوں، لائٹ چلی جاتی ہے
مجھے دوسروں کی پوسٹس پڑھنے کا اور داد دینے کا ٹائم کم ہی ہاتھ لگتا ہے
مگر دیکھنے پر پتا چلتا ہے کہ اتنی ساری پوسٹس پڑھنی ہین اور داد دینی
افففففففف کون سی پڑھوں اور کونسی چھوڑوں ، کیسے چھوڑوں

یہ صرف ایک ریکوئسٹ ہے۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
بہت خوب، شکریہ شریک محفل کرنے کا۔۔۔۔۔! جناب حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ (اللہ ہر حکمران کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ) کی ہمہ گیر شخصیت کی کرامات کے کیا کہنے، اسلام کی ساری چمک دھمک اور شان شوکت انھی کی ہی تو مرہون منت ہے۔ سلام اے دعائے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و علیٰ آلہ و سلم۔
 

رانا

محفلین
بہت عمدہ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ میری بھی بہت ہی زیادہ پسندیدہ ترین شخصیت ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ نیلم یہ سب شریک محفل کرنے کا۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کو تو کافر بھی مانتے تھے کہ ہمہ گیر شخصیت تھے۔

جواہر لعل نہرو نے کہا تھا کہ مسلمان سکندر اعظم کی مثال دیتے ہیں کہ بہت بڑا فاتح تھا حالانکہ ان کو عمر فاروق کی مثال دینی چاہیے۔
 

نیلم

محفلین
بہت شکریہ...متفق
بہت خوب، شکریہ شریک محفل کرنے کا۔۔۔ ۔۔! جناب حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ (اللہ ہر حکمران کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ) کی ہمہ گیر شخصیت کی کرامات کے کیا کہنے، اسلام کی ساری چمک دھمک اور شان شوکت انھی کی ہی تو مرہون منت ہے۔ سلام اے دعائے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و علیٰ آلہ و سلم۔
 
Top