رانا
محفلین
اس فورم میں مختلف جگہ احمدیت کے خلاف بات کرتے ہوئے ایک اعتراض جس پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے اور ہر دھاگے میں بہت شدومد دہرایا گیا ہے وہ یہ ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے حضرت عیسی علیہ االسلام کی توہین کی ہے۔ اور اس کے ثبوت کے طور پر حضرت مرزا صاحب کی بعض عبارتیں سیاق و سباق سے کاٹ کر پیش کی گئی ہیں۔ میں یہاں مرزا صاحب کی اس کتاب کے چند مسلسل صفحات کے اصل عکس لگارہا ہوں جن سے عبارتیں سیاق و سباق سے کاٹ کر پیش کی جاتی ہیں۔ اس میں مرزا صاحب نے ایک بد بخت عیسائی پادری کے ان گندے حملوں کا جواب دیا ہے جو اس بد بخت نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم پر کئے ہیں اور اتنی بکواس کی ہے کہ زنا تک کی تہمت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم پر لگانے سے گریز نہیں کیا۔ اس کے ان گندے حملوں کا جو جواب حضرت مرزا صاحب نے دیا ہے اس کے صرف پہلے حصے سے چند صفحات لگا رہا ہوں۔ بعض لوگ جن کی غیرت مر چکی ہے اور صرف زبانوں پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کا دعوی ہے انہیں تو یہ جوابات جو پادری کو دئیے گئیے ہیں ضرور برے لگیں گے کہ کیوں مرزا صاحب نے اس طرح کے پادریوں کا منہ بند کیا۔ لیکن میں نے یہ صفحات ایسے لوگوں کے لئے لگائے ہی نہیں۔ یہ صرف باشعور اور اہل علم احباب کے استفادہ کے لئے لگائے گئے ہیں۔ اور ان صفحات کے آخر میں اس دور کے ایک مشہور معروف اہل علم حضرات میں سے ایک کا تبصرہ بھی پیش کروں گا کہ اس دور کے وہ علماء جو اسلام کا حقیقی درد رکھتے تھے وہ احمدیت کی مخالفت کے باوجود مرزا صاحب کی ان دفاع اسلام اور دفاع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کاوشوں کو کس نظر سے دیکھتے تھے۔