حلال انڈے

عزیزامین

محفلین
کیا تمام حلال پرندوں کے انڈے حلال ہیں ان کی تصاویر بھی شئیر کریں شکریہ۔ کیا مرغی اور بطخ کی طرح کوئی اور پرندہ روز یا اکثر اندا دیتا ہے ؟ کیا آپ مرغی کے سوا کوئی اور انڈہ کھانا پسند کریں گے؟
 

یوسف-2

محفلین
مرغیاں کب نکاح کرتی ہیں
پھر تو انڈا حرام ہے پیارے
ویسے حلال پرندوں کے انڈے حلال ہی ہونے چاہئے۔ لیکن فتویٰ کے لئے بھی تو ایک عدد مفتی چاہئے :D ویسے سمندر کے کنارے آباد شہری تو کچھوے کے انڈے بھی کثرت سے کھاتے ہیں۔ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے والے دکاندار مرغیوں کے انڈوں میں کچھووں کے انڈے ملا دیتے ہیں اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہوتی۔​
 
مرغیاں کب نکاح کرتی ہیں
پھر تو انڈا حرام ہے پیارے
:)

ویسے ہمارا خیال ہے کہ مچھلی کے انڈے حلال ہوتے ہیں اور یہاں پاکستان میں تو کھائے جاتے ہیں۔ خود ہمیں بہت پسند ہیں گو کبھی کبھار ہی ملتے ہیں۔ پاکستان سے باہر تو انھیں ایک ڈیلی کیسی ہی سمجھا جاتا ہے، ہم نے چھوٹی چھوٹی ڈبیاؤں میں کاویار کے نام سے مہنگے داموں فروخت ہوتے دیکھے ہیں۔
 
Top