حلال انڈے

یوسف-2

محفلین
کوئی حرج نہیں۔ آپ نہ کھائیں۔ ہماری بڑی پھوپھی کو مرغی کے گوشت اور انڈوں دونوں سے ’’کراہیت" تھی۔ حالانکہ ان کا دیہی پس منظر تھا اور ان کے ہاں مویشیوں کے ساتھ مرغیاں بھی پلتی تھیں۔ وہ کہتی تھیں کہ یہ مرغیاں "گندی چیزیں" بھی کھا جاتی ہیں۔ :D
 
عزیزامین

میں اتنا بھی ٹچی نہیں ۔
 
عزیز امین یاد ہے آپ سے ایک بار ہی گفتگو ہوئی اور آپ نے مجھے سے پہلی گفتگو میں یہی سوال کیا تھا کہ مور کا انڈا حلال ہے کہ نہیں اور میری لاعلمی پر کہا تھا کہ جائیں پھر پتہ کریں اور میں پریشان سے چیٹ ونڈو سے واپس آیا تھا کہ

مور کے انڈوں پر کس سے تحقیق کروں۔ ویسے میں نے آپ سے محمد امین سمجھ کر گفتگو کی تھی اور بعد میں اس سے پوچھا اور پھر دوبارہ پریشان ہوا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
مچھلی کے انڈے کھائے جاتے ہیں اور خاص کر کمزور مردوں کے لیے نہایت مفید ہوتے ہیں اور یہ اتنے مہنگے ہوتے ہیں کہ اچھے خاصے پیسے والے لوگ بھی نہیں خرید سکتے۔
 
میر انیس

لائبریرین
کراہیت ایک الگ چیز ہے اور حرام اور حلال ایک الگ چیز۔ آپ نے حلال انڈے کے عنوان سے دھاگہ کھولا ہے تو اپ کی معلومات کے اضافے کیلئے ہی اپ کو گوش گذار کیا جارہا ہے کہ کون کون سے انڈے حلال ہیں اب مسئلہ یہ نہیں کہ کونسے انڈے آپ کھائیں گے کونسے نہیں۔ ہر حلال جانور کا دودھ اور حلال پرندے یا مچھلی کا انڈہ حلال ہے۔ فرض کریں کہ آپ کو کوے کا انڈہ کھانے میں کراہیت نہ آئے تو کیا آپ کھالیں گے؟
 
Top