حملے کا ذمہ دار - بیت اللہ محسود

شمشاد

لائبریرین
یہ سیاست ہے، ہر بات سب کو نہیں بتائی جاتی، ہر بات کو کیش کرنے کا کوئی نہ کوئی وقت ہوتا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
جتنا سب دوستوں کو افسوس ہوا ہے اتنا مجھے بھی افسوس ہوا ہے بےنظیر کی شہادت کی لیکن اس سے زیادہ افسوس اس بات پر ہواہے کے وہ لوگ جو پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے یا وہ جو پاکستان کے خلاف ہے وہ پاکستان کو کمزور کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں وہ پاکستانیوں کو پاکستانی رہنے نہیں‌دے رہے بلکے سندھی ، بلوچی ، پنچابی اور پٹھان بنا رہے ہیں میں تو صرف اتنا کہوں کا خدا را پاکستان کا سوچوں اللہ کے واسطے ایک اور بنگلہ دیش نا بننے دو
 

زینب

محفلین
سب باتیں چھوڑین اپ سب لوگوں نے ایک بات نوٹ کی کہ سب کے تعزیتی بیانات اءے سوائے شیخ رشید کے۔۔۔اس نے ایک بھی بیان نہیں دیا یہاں تک کے شجاعت اور پرویز الیہی کے بیانات بھی ائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھلا کیوں۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی یہی سوچتا رہا ہوں کہ شیدا تو ہر بات میں دخل دیتا تھا اور اب اس نے نہ تو کوئی بیان دیا اور نہ ہی جیو والوں نے اس سے رابطہ کیا۔
حیرانگی کی بات ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شیخ رشید کے پیچھے راولپنڈی کی عوام لگ گی ہیں اس بیچارے کی خیر نہیں ہے اللہ تعالیٰ اس کو آپنی امان میں رکھے آمین
 

تلمیذ

لائبریرین
سب باتیں چھوڑین اپ سب لوگوں نے ایک بات نوٹ کی کہ سب کے تعزیتی بیانات اءے سوائے شیخ رشید کے۔۔۔اس نے ایک بھی بیان نہیں دیا یہاں تک کے شجاعت اور پرویز الیہی کے بیانات بھی ائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھلا کیوں۔۔۔۔۔۔۔

واقعی آپ نے خُوب نوٹ کیا اور یقینآ یہ ایک قابل غور امر ہے، اس ضمن میں احباب کی آرا ء کا انتظار ہے۔
 

مغزل

محفلین
بات تو سچ ہے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بات ہے رسوائی کی

یا یوں کہیئے ۔۔۔ ناطقہ سر بہ گریباں ہے۔۔۔۔ اور خامہ انگشت بہ دنداں ہے ان دنوں۔۔۔۔

کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ زبان انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی۔۔۔

آپ بینظیر کے قتل کی بات کرتے ہیں۔۔۔ موصوف تو ریلوے کی تباہی پر بھی خاموش ہیں۔۔۔

ان کی مثال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیدا چُنگ ۔۔ زبان گنگ ۔۔ والی ہے۔۔۔ :grin:
 

زینب

محفلین
ہاہاہا ظفری جی عمران اصولوں کی سیاست کر رہا ہے اسی لیے بےچارہ خسارے میں ہے۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے ڈیڈی مشرف سے بڑی زبردست ڈانٹ پڑی ہے۔
اور ظفری بھائی کی بات بھی صحیح ہے کہ عمران خان کا بھی کوئی بیان نہیں آیا۔
 

ساجداقبال

محفلین
بیت اللہ کی گفتگو یہاں سنی جا سکتی ہے۔ بشکریہ: نعمان
”مولوی“ صاحب کی آواز اتنی صاف ہے جیسے ان کے پاس بیٹھ کر گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈائل ٹون سے صاف پتہ چلتا ہے کہ گفتگو ٹیلی فون کی ہے۔ سوال یہ کہ ٹیلیفون کی گفتگو تو آسانی سے ٹریس ہوگئی پھر جگہ ٹریس کرنا کونسا مسئلہ تھا؟ جبکہ ”مولوی“ صاحب اپنی جگہ (مکین) بھی بتا رہے ہیں۔۔۔یہ ٹیپ محض مذاق ہے۔
 

فرضی

محفلین
مزے کی بات یہ ہے دھماکے کی بعد ہی گفتگو ریکارڈ کی گئی۔۔ شاید منصوبہ بندی آسمانوں پر کی گئی تھی اس لیے وہ ریکارڈ نہ ہوسکی۔۔ ورنہ شاید بے نظیر صاحبہ بچ جاتیں۔۔۔ مزید اس گفتگو میں کہیں بھی کوئی حوالہ یا اشارہ ایسا نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ مبارکباد بے نظیر کے سانحے پر دی جارہی ہے۔۔۔ پتہ نہیں مشرف اینڈ کو کسے بیوقوف بنانا چاہتے ہیں۔
 
وہ پنجابی میں کہتے ہیں‌نا کہ "جتھے دی کھوتی اوتھے ان کھلوتی"
عمران کو عقل اگئی ہے کہ کرکٹ تک ہی رہنا بہتر ہے اس سے کہ جمعیت کے ہتھے چڑھ جائے۔
 
عمران کے بیانات آئے ہیں بلکہ عمران کا کالم کئی اخبارات میں بھی چھپا ہے بینظیر کی شہادت پر۔
 
Top