محمد تابش صدیقی
منتظم
حمیرا عدنان بہن کو اردو محفل پر ایک سال مبارک ہو.
اللہ تعالیٰ صحت مندی کے ساتھ خوش و خرم رکھے. آمین
اللہ تعالیٰ صحت مندی کے ساتھ خوش و خرم رکھے. آمین
شکریہ یاز بھائی لیکن آپ کہاں غائب ہیںبہت مبارک ہو حمیرا عدنان جی
شکریہ یاز بھائی لیکن آپ کہاں غائب ہیں
چلیں اللہ سفر کی مشکلیں آسان کرےشکریہ
بس کچھ سفر اور کچھ مصروفیت وغیرہ
لیکن اب تو آ گیا جی۔
السلام علیکم یا رفیقِ فورمِ دیرینہمابدولت اپنی بہن حمیرا عدنان کوپرخلوص اور دعاؤں بھری مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خوش رہیں۔آبادرہیں۔
بلاشبہ مابدولت اپنے تئیں عزیزبرادرم یاز کے ان جانفزااحساسات کی قدرومنزلت سے بخوبی آگاہ ہیں اور دو سطور پر مشتمل اس پرازرفاقت مراسلے پرشادوکام ہونے کو اپنے لئے باعث افتخارگردانتے ہیں۔اس دلپذیر(حسب روایت برادرم یاز)مراسلے میں مابدولت کے حوالے سے تین قیاسات موہوم کا ذکرملتا ہے،تاہم ان میں سے دوتو خارج ازبحث ہیں ،چونکہ بعیدازقیاس ہیں!ہاہاہا۔اس قہقہے کو خندۂ استہزاسے ہرگزتعبیرنہ کیا جائے وگرنہ مابدولت کے قلب اختلاج زدہ کوقلق ناحق لاحق ہونے کا اندیشۂ جانکاہ ہے۔قیاس سوم ،یعنی وقت کی کمیابی،ہی مابدولت کی ایسے محبان کی صحبت سےجومابدولت اوران کی کوتاہ قامت اردو کی کمی محسوس کرکے مابدولت کو حوصلوں سے بہرہ مندفرماتے ہیں، دوری کا سبب ناگزیررہی ہے۔تاہم مابدولت برادرعزیزیازکاتہہ دل سے شکریہ ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت کرنے کے ہرگزروادارنہیں ہیں۔السلام علیکم یا رفیقِ فورمِ دیرینہ
بندہء ناچیز مبارک بادوں سے مزین اس لڑی میں مزید دخل در نامعقولات کی گستاخی ہرگز نہ کرتا، لیکن مابدولت کی اردوئے معلی کو مائل بہ ضعف دیکھ کر تامل نہ ہو سکا۔ ہم سراپائے استفسار ہیں کہ کیا وقت کی کمیابی آڑے آئی یا دشمنوں کی طبیعت ناساز ہے جو ہم مابدولت کی المشہور مسجع و مرقع و مقفعٰ اردودانی سے حظ اٹھانے سے تشنہء کام رہے۔
رات کو سونے سے پہلے آدھی کھلی آنکھ کے ساتھ ایسا دھاگہ بھی غنیمت سمجھیں.لیکن ذرا کنجوسی سے کام لیا آپ نے،