حسان خان
لائبریرین
ذریعہ ہے دماغوں کے لیے نازک خیالی کا
مجازی حُسن اک باریک سا پردہ ہے جالی کا
نظر کو طالبِ دیدار کی جو صاف کرتا ہے
اور اتنا چھانتا ہے، اس قدر شفاف کرتا ہے
کہ آ جاتا ہے اتنا نور انساں کی بصارت میں
نگہ لرزش نہیں کرتی ہے پھر بزمِ حقیقت میں
نہ دل میں خوف رہتا ہے، نہ آنکھیں ہی جھپکتی ہیں
بہ آسانی نگاہیں روئے جاناں دیکھ سکتی ہیں
جہاں تک ہو سکے حُسنِ مجازی پر نظر ڈالو
اور اُس کے نور سے اپنی نگاہیں صاف کر ڈالو
(جوش ملیح آبادی)