جوش حُسنِ مجازی - حضرت جوش ملیح آبادی

حسان خان

لائبریرین
ذریعہ ہے دماغوں کے لیے نازک خیالی کا
مجازی حُسن اک باریک سا پردہ ہے جالی کا
نظر کو طالبِ دیدار کی جو صاف کرتا ہے
اور اتنا چھانتا ہے، اس قدر شفاف کرتا ہے
کہ آ جاتا ہے اتنا نور انساں کی بصارت میں
نگہ لرزش نہیں کرتی ہے پھر بزمِ حقیقت میں
نہ دل میں خوف رہتا ہے، نہ آنکھیں ہی جھپکتی ہیں
بہ آسانی نگاہیں روئے جاناں دیکھ سکتی ہیں
جہاں تک ہو سکے حُسنِ مجازی پر نظر ڈالو
اور اُس کے نور سے اپنی نگاہیں صاف کر ڈالو
(جوش ملیح آبادی)
 

سید زبیر

محفلین
واہ
کہ آ جاتا ہے اتنا نور انساں کی بصارت میں
نگہ لرزش نہیں کرتی ہے پھر بزمِ حقیقت میں
بہت عمدہ کلام
 

تلمیذ

لائبریرین
جہاں تک ہو سکے حُسنِ مجازی پر نظر ڈالو
اور اُس کے نور سے اپنی نگاہیں صاف کر ڈالو
نرالی منطق ہے جی۔ اور خیانت نظر کے بارے میں جو آیات قران کریم میں آئی ہیں ان کے بارے میں کیا ہے؟
 

حسان خان

لائبریرین
جہاں تک ہو سکے حُسنِ مجازی پر نظر ڈالو
اور اُس کے نور سے اپنی نگاہیں صاف کر ڈالو
نرالی منطق ہے جی۔ اور خیانت نظر کے بارے میں جو آیات قران کریم میں آئی ہیں ان کے بارے میں کیا ہے؟

حُسنِ مجازی کے زمرے میں ایسے قدرتی مناظر بھی شامل ہیں جن کے آگے ہر طرح کا انسانی حُسن ماند پڑ جاتا ہے۔ :)
نظم کی یہ تعبیر بھی تو کی جا سکتی ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
آپ کا حسن ظن ہے صاحب، آپ کی بات مان لیتے ہیں،لیکن میں نے یہ بات اس خیال سے لکھی تھی کہ اس سےشاعروں کی مرادعموما حسن زن ہی ہوتا ہے۔:)
 
Top